الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب فضائل القرآن قرآن مجید کے فضائل کا بیان سورۂ ملک کی تلاوت کی فضیلت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن میں تیس آیات والی ایک سورت ہے، اس نے اپنے پڑھنے والے کے لیے شفاعت کی حتیٰ کہ اسے بخش دیا گیا، وہ سورت، سورہ الملک ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الصلاة، باب فى عدد الاي، رقم: 1400. سنن ترمذي، ابواب فضائل القرآن، باب فضل سورة الملك، رقم: 2891. قال الشيخ الالباني: حسن، مسند احمد: 299/2.»
|