سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے خلیل ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین چیزوں کے متعلق وصیت فرمائی: ”سونے سے پہلے وتر، دو رکعت نماز چاشت اور ہر ماہ تین دن کے روزے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب التطوع، باب صلاة الضحي فى الحصر. مسلم، كتاب صلاة المسافرين، باب استحباب صلاة الضحي، رقم: 721. مسند احمد: 392/2. طبراني اوسط، رقم: 1769»