مسند عبدالله بن مبارك
متفرق

حدیث نمبر: 17
حدیث نمبر: 17
عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " وَيْلٌ لِمَنْ يُحَدِّثُ فَيَكْذِبُ لِيُضْحِكَ بِهِ الْقَوْمَ، وَيْلٌ لَهُ، وَيْلٌ لَهُ، وَيْلٌ لَهُ".
بہز اپنے باپ حکیم سے اور وہ اپنے دادا سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کے لیے ہلاکت ہے جوبات کرتا ہے اور جھوٹ بولتا ہے، تاکہ اس کے ساتھ لوگوں کو ہنسائے، اس کے لیے ہلاکت ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے۔

تخریج الحدیث: «سنن ترمذي: 2315، سنن دارمي: 2/206، الزهد، ابن مبارك: 254، مسند احمد: 5/3، تاریخ بغداد: 3/265، 4/4، 7/134۔ محدث البانی نے اسے ’’حسن‘‘ کہا ہے۔»