الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المواعظ والرقائق نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث नसीहतें और दिल को नरम करने वाली हदीसें اللہ تعالیٰ کا دیدار “ अल्लाह तआला को देखना ”
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو دین کی باتوں کی تعلیم دے رہے تھے کہ اچانک ان کی آنکھیں اوپر اٹھ گئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کون سی چیز ہے، جس نے تمہاری آنکھوں کو اوپر اٹھا دیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ہم نے چاند کی طرف دیکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تمہاری کیا حالت ہو گی جب تم اللہ تعالیٰ کو واضح طور پر دیکھو گے۔“
|