الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
حَدِيثَا أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 872
872-عبید اللہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: عید کے دن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تشریف لائے انہوں نے سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کون سی سورت کی تلاوت کی تھی؟ تو سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: سورہ ق اور سورہ اقتر بت کی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 891، ومالك فى «الموطأ» برقم: 618، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1440، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2820، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1566، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1786، 11486، 11487، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1154، والترمذي فى «جامعه» برقم: 534، 535، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1282، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6277، 6278، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1719، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22314، 22329»
|