الادب المفرد
كِتَابُ السِّبَابِ -- كتاب السباب
201. بَابُ الْمُسْتَبَّانِ شَيْطَانَانِ يَتَهَاتَرَانِ وَيَتَكَاذَبَانِ
دو باہم گالم گلوچ کرنے والے شیطان ہیں جو بے ہودہ گوئی اور جھوٹ بکتے ہیں
حدیث نمبر: 428
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”إِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لاَ يَبْغِيَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ، وَلاَ يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ“، فَقُلْتُ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلاً سَبَّنِي فِي مَلَأٍ هُمْ أَنْقُصُ مِنِّي، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ، هَلْ عَلَيَّ فِي ذَلِكَ جُنَاحٌ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”الْمُسْتَبَّانِ شَيْطَانَانِ يَتَهَاتَرَانِ وَيَتَكَاذَبَانِ‏.‏“
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ تواضع اور عجز و انکساری اختیار کرو، اور کوئی کسی پر زیادتی نہ کرے، اور نہ ہی ایک دوسرے پر فخر کرے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر مجھ سے کم مرتبہ کوئی شخص مجھے گالی دے اور میں اسے جواب دوں تو کیا مجھے گناہ ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: باہم گالم گلوچ کرنے والے دونوں شیطان ہیں جو بےہودہ گوئی کرتے اور جھوٹ بولتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الجنة: 2865 و أبوداؤد: 4895 و ابن ماجه: 4214 - انظر صحيح الترغيب: 2890»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 428  
1
فوائد ومسائل:
(۱)لڑائی کے وقت گالیاں بکنا اگر کسی کی عادت بن جائے تویہ منافق ہونے کی نشانی ہے اس لیے ایک دوسرے پر لعن طعن کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ مخالف اگر کم تر بھی ہو تب بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دینے سے بچنا چاہیے کیونکہ اس طرح انسان بہتان بازی اور دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی بسا اوقات جھوٹ بول جاتا ہے۔
(۲) لڑائی کے وقت شیطان اپنا کام خوب دکھاتا ہے۔ غصہ دلا کر انسان کو گالم گلوچ پر آمادہ کرتا ہے۔ اس لیے لڑائی جھگڑے کے موقع پر أعوذ باللّٰہ من الشیطن الرجیم پڑھنا چاہیے۔ (بخاري:۶۰۴۸)
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 428   
قَالَ عِيَاضٌ‏:‏ وَكُنْتُ حَرْبًا لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهْدَيْتُ إِلَيْهِ نَاقَةً، قَبْلَ أَنْ أُسْلِمَ، فَلَمْ يَقْبَلْهَا وَقَالَ‏:‏ ”إِنِّي أَكْرَهُ زَبْدَ الْمُشْرِكِينَ‏.‏“
سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اسلام لانے سے پہلے جبکہ میں ابھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف تھا، میں نے ایک اونٹی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ کے طور پر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول نہ کی، اور فرمایا: میں مشرکین کا ہدیہ ناپسند کرتا ہوں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الخراج، باب فى الإمام يقبل هدايا المشركين: 3057، 4895 و الترمذي: 1577 - انظر غاية المرام: 442»

قال الشيخ الألباني: صحيح