رواة الحدیث

نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: بديل ميسرة العقيلي 1832
کتاب/کتب میں: سنن ابي داود
12 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عبد الله بن شقيق العقيلي ( 4861 ) ، ايوب السختياني ( 746 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، حماد بن زيد الازدي ( 2491 ) ، مسدد بن مسرهد الاسدي ( 7426 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات میں کبھی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے اور کبھی دیر تک بیٹھ کر ، جب کھڑے ہو کر پڑھتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے اور جب بیٹھ کر پڑھتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن ابي الحمساء العامري  ( 4625 ) ، عبد الله بن شقيق العقيلي ( 4861 ) ، عبد الكريم بن عبد الله البصري ( 4611 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، إبراهيم بن طهمان الهروي ( 833 ) ، محمد بن سنان الباهلي ( 7009 ) ، محمد بن يحيى الذهلي ( 7323 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن ابو حمساء ؓ کہتے ہیں کہ میں نے بعثت سے پہلے نبی اکرم ﷺ سے ایک چیز خریدی اور اس کی کچھ قیمت میرے ذمے رہ گئی تو میں نے آپ سے وعدہ کیا کہ میں اسی جگہ اسے لا کر دوں گا ، پھر میں بھول گیا ، پھر مجھے تین (دن) کے بعد یاد آیا تو میں آیا ، دیکھا کہ آپ اسی جگہ موجود ہیں ، آپ نے فرمایا : ” اے جوان ! تو نے مجھے زحمت میں ڈال دیا ، اسی جگہ تین دن سے میں تیرا انتظار کر رہا ہوں “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  3k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عبد الله بن شقيق العقيلي ( 4861 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، هارون بن موسى الاعور ( 7989 ) ، مسلم بن إبراهيم الفراهيدي ( 7455 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو « فروح وريحان » ” تو عیش و آرام ہے “ (سورۃ الواقعہ : ۸۹) (راء کے پیش کے ساتھ) پڑھتے ہوئے سنا ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: شان نزول و تفسیر آیات ۔
Terms matched: 4  -  Score: 340  -  2k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، ام كلثوم بنت ابي بكر الصديق ( 662 ) ، عبد الله بن عبيد الليثي ( 4929 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، هشام بن ابي عبد الله الدستوائي ( 8035 ) ، إسماعيل بن علية الاسدي ( 1003 ) ، مؤمل بن هشام اليشكري ( 6652 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی کھائے تو اللہ کا نام لے ، اگر شروع میں (اللہ کا نام) بسم اللہ بھول جائے تو اسے یوں کہنا چاہیئے ” بسم اللہ أولہ وآخرہ “ (اس کی ابتداء و انتہاء دونوں اللہ کے نام سے) “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: اسماء بنت يزيد الانصارية ( 560 ) ، شهر بن حوشب الاشعري ( 3837 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، هشام بن ابي عبد الله الدستوائي ( 8035 ) ، معاذ بن هشام الدستوائي ( 7563 ) ، إسحاق بن راهويه المروزي ( 927 ) ، حدیث ۔۔۔ اسماء بنت یزید ؓ کہتی ہیں رسول اللہ ﷺ کے قمیص (کرتے) کی آستین پہنچوں تک تھی ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: المقدام بن معدي كرب الكندي ( 1686 ) ، عبد الله بن لحي الهوزني ( 5032 ) ، راشد بن سعد المقرائي ( 2854 ) ، علي بن ابي طلحة الهاشمي ( 5723 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، حماد بن زيد الازدي ( 2491 ) ، سليمان بن حرب الواشحي ( 3579 ) ، حدیث ۔۔۔ مقدام کندی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میں ہر مسلمان سے اس کی ذات کی نسبت قریب تر ہوں ، جو کوئی اپنے ذمہ قرض چھوڑ جائے یا عیال چھوڑ جائے تو اس کا قرض ادا کرنا یا اس کے عیال کی پرورش کرنا میرے ذمہ ہے ، اور جو کوئی مال چھوڑ جائے تو وہ اس کے وارثوں کا حق ہے ، اور جس کا کوئی والی نہیں اس کا والی میں ہوں ، میں اس کے مال کا وارث ہوں گا ، اور میں اس کے قیدیوں کو چھڑاؤں گا ، اور جس کا کوئی والی نہیں ، اس کا ماموں اس کا والی ہے (یہ) اس کے مال کا وارث ہو گا اور اس کے قیدیوں کو چھڑائے گا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اس روایت کو زبیدی نے راشد بن سعد سے ، راشد نے ابن عائذ سے ، ابن عائذ نے مقدام سے روایت کیا ہے اور اسے معاویہ بن صالح نے راشد سے روایت کیا ہے اس میں « عن المقدام » کے بجائے « سمعت المقدام » ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : « ضيعۃ » کے معنی « عیال » کے ہیں ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  4k
رواۃ الحدیث: ام سلمة زوج النبي ( 8101 ) ، صفية بنت شيبة القرشية ( 3954 ) ، الحسن بن مسلم الخزاعي ( 1302 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، إبراهيم بن طهمان الهروي ( 833 ) ، يحيى بن ابي بكير القيسي ( 8200 ) ، زهير بن حرب الحرشي ( 3036 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس عورت کا شوہر انتقال کر جائے وہ نہ زرد اور گیروے رنگ کا کپڑا پہنے نہ زیور پہنے ، نہ خضاب (مہندی وغیرہ) لگائے ، اور نہ سرمہ لگائے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: المقدام بن معدي كرب الكندي ( 1686 ) ، عبد الله بن لحي الهوزني ( 5032 ) ، راشد بن سعد المقرائي ( 2854 ) ، علي بن ابي طلحة الهاشمي ( 5723 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، شعبة بن الحجاج العتكي ( 3795 ) ، حفص بن عمر الازدي ( 2438 ) ، حدیث ۔۔۔ مقدام ؓ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص بوجھ (قرضہ یا بال بچے) چھوڑ جائے تو وہ میری طرف ہے ، اور کبھی راوی نے کہا اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہے اور جو مال چھوڑ جائے تو وہ اس کے وارثوں کا ہے ، اور جس کا کوئی وارث نہیں اس کا میں وارث ہوں ، میں اس کی طرف سے دیت دوں گا اور اس شخص کا ترکہ لوں گا ، ایسے ہی ماموں اس کا وارث ہے جس کا کوئی وارث نہیں وہ اس کی دیت دے گا اور اس کا وارث ہو گا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
رواۃ الحدیث: مالك بن الحويرث الليثي ( 6665 ) ، ابو عطية مولى بني عقيل ( 276 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، ابان بن يزيد العطار ( 18 ) ، مسلم بن إبراهيم الفراهيدي ( 7455 ) ، حدیث ۔۔۔ بدیل کہتے ہیں کہ ہمارے ایک غلام ابوعطیہ نے ہم سے بیان کیا کہ مالک بن حویرث ؓ ہماری اس مسجد میں آتے تھے ، (ایک بار) نماز کے لیے تکبیر کہی گئی تو ہم نے ان سے کہا : آپ آگے بڑھئیے اور نماز پڑھائیے ، انہوں نے ہم سے کہا : تم اپنے لوگوں میں سے کسی کو آگے بڑھاؤ تاکہ وہ تمہیں نماز پڑھائے ، میں ابھی تم لوگوں بتاؤں گا کہ میں تمہیں نماز کیوں نہیں پڑھا رہا ہوں ؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ” جو شخص کسی قوم کی زیارت کے لیے جائے تو وہ ان کی امامت نہ کرے بلکہ انہیں لوگوں میں سے کوئی آدمی ان کی امامت کرے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
رواۃ الحدیث: ابو مالك الاشعري ( 322 ) ، عبد الرحمن بن غنم الاشعري ( 4464 ) ، شهر بن حوشب الاشعري ( 3837 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، قرة بن خالد السدوسي ( 6473 ) ، عبد الاعلى بن عبد الاعلى القرشي ( 4207 ) ، عياش بن الوليد الرقام ( 6274 ) ، عيسى بن شاذان القطان ( 6312 ) ، حدیث ۔۔۔ عبدالرحمٰن بن غنم کہتے ہیں کہ ابو مالک اشعری ؓ نے کہا : کیا میں تم کو رسول اللہ ﷺ کی نماز نہ بتاؤں ؟ آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے ، پہلے مردوں کی صف لگوائی ، ان کے پیچھے بچوں کی ، پھر آپ ﷺ نے انہیں نماز پڑھائی ۔ پھر ابومالک ؓ نے آپ کی نماز کی کیفیت بیان کی ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” (میری امت کی) نماز اسی طرح ہے “ ۔ عبدالاعلیٰ کہتے ہیں کہ میں یہی سمجھتا ہوں کہ آپ نے ” میری امت کی نماز “ فرمایا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، اوس بن عبد الله الربعي ( 731 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، الحسين بن ذكوان المعلم ( 1327 ) ، عبد الوارث بن سعيد العنبري ( 5270 ) ، مسدد بن مسرهد الاسدي ( 7426 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز کو تکبیر تحریمہ « اللہ اكبر » اور « الحمد للہ رب العالمين » کی قرآت سے شروع کرتے تھے ، اور جب آپ ﷺ رکوع کرتے تو نہ اپنا سر اونچا رکھتے اور نہ اسے جھکائے رکھتے بلکہ درمیان میں رکھتے اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو سجدہ نہ کرتے یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاتے ، اور جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو دوسرا سجدہ نہ کرتے یہاں تک کہ بالکل سیدھے بیٹھ جاتے ، اور ہر دو رکعت کے بعد « التحيات » پڑھتے ، اور جب بیٹھتے تو اپنا بایاں پاؤں بچھاتے اور اپنا داہنا پاؤں کھڑا رکھتے اور شیطان کی طرح بیٹھنے سے اور درندوں کی طرح ہاتھ بچھانے سے منع کرتے اور نماز سلام سے ختم کرتے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: تکبیر تحریمہ سے نماز شروع کرنا ۔ رکوع سے سر اٹھا کر سیدھا کھڑا ہونا ۔ سجدہ میں دونوں ہاتھوں کو زمین پر بچھانا منع ہے ۔ پہلے سجدے سے سر اٹھا کر سیدھے بیٹھ جانا ۔ ہر دو رکعت کے بعد التحیات پڑھنا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 288  -  4k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، اوس بن عبد الله الربعي ( 731 ) ، بديل بن ميسرة العقيلي ( 1832 ) ، عبد السلام بن حرب الملائي ( 4536 ) ، طلق بن غنام النخعي ( 4031 ) ، الحسين بن عيسى الطائي ( 1343 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع کرتے تو « سبحانك اللہم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إلہ غيرك » پڑھتے تھے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عبدالسلام بن حرب سے مروی یہ حدیث مشہور نہیں ہے کیونکہ اسے عبدالسلام سے طلق بن غنام کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کیا ہے اور نماز کا قصہ بدیل سے ایک جماعت نے روایت کیا ہے مگر ان لوگوں نے اس میں سے کچھ بھی ذکر نہیں کیا (یعنی : افتتاح کے وقت اس دعا کے پڑھنے کی بابت) ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: تکبیر تحریمہ کے بعد کی ایک دعا ۔ نماز شروع کرتے وقت کی ایک دعا ۔ نماز کے لیے کھڑے ہوتے وقت کی ایک دعا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 288  -  3k


Search took 0.433 seconds