رواة الحدیث

نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: بشر السري البصري 1866
تمام کتب میں:
27 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔
رواۃ الحدیث: عبد الله بن زيد الجرمي ( 4820 ) ، ايوب السختياني ( 746 ) ، حماد بن زيد الازدي ( 2491 ) ، عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عبد الله بن يزيد البصري ( 5154 ) ، عبد الله بن زيد الجرمي ( 4820 ) ، ايوب السختياني ( 746 ) ، حماد بن سلمة البصري ( 2492 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمد بن ابي عمر العدني ( 7317 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ اپنی بیویوں کے درمیان باری تقسیم کرتے ہوئے فرماتے : ” اے اللہ ! یہ میری تقسیم ہے جس پر میں قدرت رکھتا ہوں ، لیکن جس کی قدرت تو رکھتا ہے ، میں نہیں رکھتا ، اس کے بارے میں مجھے ملامت نہ کرنا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : عائشہ ؓ کی حدیث کو اسی طرح کئی لوگوں نے بسند « حماد بن سلمۃ عن أيوب عن أبي قلابۃ عن عبد اللہ بن يزيد عن عائشۃ » روایت کیا ہے کہ نبی اکرم ﷺ باری تقسیم کرتے تھے جب کہ اسے حماد بن زید اور دوسرے کئی ثقات نے بسند « أيوب عن أبي قلابۃ » روایت کیا ہے کہ نبی اکرم ﷺ باری تقسیم کرتے تھے اور یہ حماد بن سلمہ کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے ، اور ” جس کی قدرت تو رکھتا ہے میں نہیں رکھتا “ سے مراد محبت و مؤدّۃ ہے ، اسی طرح بعض اہل علم نے اس کی تفسیر کی ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 396  -  4k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن عمر العدوي ( 4967 ) ، سالم بن عبد الله العدوي ( 3194 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، معمر بن ابي عمرو الازدي ( 7633 ) ، عبد الرزاق بن همام الحميري ( 4533 ) ، هشام بن يوسف الابناوي ( 8060 ) ، يحيى بن معين ( 8341 ) ، احمد بن علي الاموي ( 474 ) ، معمر بن ابي عمرو الازدي ( 7633 ) ، عبد الله بن المبارك الحنظلي ( 4716 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، عبد الاعلى بن حماد الباهلي ( 4205 ) ، زكريا بن يحيى السجزي ( 3020 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے خالد بن ولید ؓ کو بنی جذیمہ کی طرف روانہ کیا ، خالد ؓ نے انہیں اسلام کی دعوت دی ، مگر وہ اچھی طرح « اسلمنا » ” ہم اسلام لائے “ نہ کہہ سکے بلکہ کہنے لگی : ہم نے اپنا دین چھوڑا ، چنانچہ خالد ؓ نے بعض کو قتل کر دیا اور بعض کو قیدی بنا لیا اور ہر شخص کو اس کا قیدی حوالے کر دیا ، جب صبح ہوئی تو خالد ؓ نے ہم میں سے ہر شخص کو اپنا قیدی قتل کرنے کا حکم دیا ، ابن عمر ؓ نے کہا : اللہ کی قسم ! میں اپنا قیدی قتل نہیں کروں گا اور نہ ہی (میرے ساتھیوں میں سے) کوئی دوسرا ، پھر ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور خالد ؓ کی اس کارروائی کا آپ سے ذکر کیا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا (اور آپ دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے تھی) : ” اے اللہ میں اس سے برأت کا اعلان کرتا ہوں جو خالد نے کیا “ ۔ بشر کی روایت میں ہے کہ آپ نے یوں فرمایا : ” اے اللہ ! میں اس سے بَری ہوں جو خالد نے کیا ہے “ ، ایسا آپ نے دو مرتبہ کہا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  5k
رواۃ الحدیث: جابر بن عبد الله الانصاري ( 2069 ) ، محمد بن مسلم القرشي ( 7270 ) ، سفيان بن عيينة الهلالي ( 3443 ) ، الفضل بن دكين الملائي ( 1548 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، وكيع بن الجراح الرؤاسي ( 8160 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، حدیث ۔۔۔ جابر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ وادی محسر میں تیز چال چلے ۔ (بشر کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ) آپ مزدلفہ سے لوٹے ، آپ پرسکون یعنی عام رفتار سے چل رہے تھے ، لوگوں کو بھی آپ نے سکون و اطمینان سے چلنے کا حکم دیا ۔ (اور ابونعیم کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ) آپ نے انہیں ایسی کنکریوں سے رمی کرنے کا حکم دیا جو دو انگلیوں میں پکڑی جا سکیں ، اور فرمایا : ” شاید میں اس سال کے بعد تمہیں نہ دیکھ سکوں “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- جابر کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں اسامہ بن زید ؓ سے بھی روایت ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  3k
رواۃ الحدیث: انس بن مالك الانصاري ( 720 ) ، ثابت بن اسلم البناني ( 2009 ) ، حماد بن سلمة البصري ( 2492 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمد بن ابي عمر العدني ( 7317 ) ، حدیث ۔۔۔ سیدنا انس ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میں جنت میں گیا وہاں میں نے آہٹ پائی (کسی کے چلنے کی آواز) میں نے پوچھا : کون ہے ؟ لوگوں نے کہا غمیصاء بنت ملحان (ام سلیم ؓ کانام غمیصاء یارمیصاء تھا) سیدنا انس بن مالک ؓ کی والدہ ۔ “
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: كعب بن مالك الانصاري ( 6603 ) ، عبد الله بن كعب الانصاري ( 5027 ) ، سعد بن إبراهيم القرشي ( 3236 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، محمد بن حاتم السمين ( 6912 ) ، حدیث ۔۔۔ سیدنا کعب بن مالک ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اسی طرح ارشاد فرمایا ۔ البتہ محمود نے بشر سے اپنی روایت میں کہا : کافر کی مثال صنوبر کے درخت کی طرح ہے اور ابن حاتم نے منافق کی مثال کہا : ہے جیسا کہ زہیر نے کہا : ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: جابر بن عبد الله الانصاري ( 2069 ) ، محمد بن مسلم القرشي ( 7270 ) ، حماد بن سلمة البصري ( 2492 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمد بن ابي عمر العدني ( 7317 ) ، حدیث ۔۔۔ جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے « ليلۃ البعير » (اونٹ کی رات) میں میرے لیے پچیس بار دعائے مغفرت کی ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ، ۲- ان کے قول « ليلۃ البعير » اونٹ کی رات سے وہ رات مراد ہے جو جابر سے کئی سندوں سے مروی ہے کہ وہ ایک سفر میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے ، انہوں نے اپنا اونٹ نبی اکرم ﷺ کے ہاتھ بیچ دیا اور مدینہ تک اس پر سوار ہو کر جانے کی شرط رکھ لی ، جابر ؓ کہتے ہیں : جس رات میں نے نبی اکرم ﷺ کے ہاتھ اونٹ بیچا آپ نے پچیس بار میرے لیے دعائے مغفرت فرمائی ۔ اور جابر کے والد عبداللہ بن عمرو بن حرام ؓ احد کے دن شہید کر دیئے گئے تھے اور انہوں نے کچھ لڑکیاں چھوڑی تھیں ، جابر ان کی پرورش کرتے تھے اور ان پر خرچ دیتے تھے ، اس کی وجہ سے نبی اکرم ﷺ ان کے ساتھ حسن سلوک فرماتے تھے اور ان پر رحم کرتے تھے ، ۳- اسی طرح ایک اور حدیث میں جابر سے ایسے ہی مروی ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  4k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، نصر بن عمران الضبعي ( 7902 ) ، حماد بن سلمة البصري ( 2492 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمد بن ابي عمر العدني ( 7317 ) ، حدیث ۔۔۔ سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ مکہ میں تیرہ برس تک رہے ، آپ ﷺ پر وحی اترا کرتی تھی ، اور مدینہ میں دس برس تک رہے اور وفات پائی تریسٹھ برس کی عمر میں ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: لبابة بنت الحارث الهلالية ( 6630 ) ، عبد الله بن الحارث الهاشمي ( 4688 ) ، صالح بن ابي مريم الضبعي ( 3857 ) ، قتادة بن دعامة السدوسي ( 6458 ) ، حماد بن سلمة البصري ( 2492 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمد بن ابي عمر العدني ( 7317 ) ، حدیث ۔۔۔ الفاظ کے اختلاف کے ساتھ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: المغيرة بن شعبة الثقفي ( 1665 ) ، جبير بن حية الثقفي ( 2094 ) ، زياد بن جبير الثقفي ( 3077 ) ، سعيد بن عبيد الله الثقفي ( 3370 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، احمد بن بكار القرشي ( 429 ) ، حدیث ۔۔۔ مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سوار جنازے کے پیچھے رہے ، پیدل چلنے والا (آگے پیچھے دائیں بائیں) جہاں چاہے رہے ، اور بچوں پہ نماز جنازہ پڑھی جائے گی “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: سعد بن ابي وقاص الزهري ( 3232 ) ، عامر بن سعد القرشي ( 4098 ) ، إسماعيل بن محمد الزهري ( 1056 ) ، مصعب بن ثابت الزبيري ( 7513 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، حدیث ۔۔۔ سعد بن ابی وقاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرتے تھے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عقبة بن الحارث القرشي ( 5664 ) ، عبد الله بن ابي مليكة القرشي ( 4932 ) ، عمر بن سعيد القرشي ( 1086 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، احمد بن بكار القرشي ( 429 ) ، حدیث ۔۔۔ عقبہ بن حارث ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ مدینہ میں نماز عصر پڑھی ، پھر آپ تیزی سے لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے گئے یہاں تک کہ لوگ آپ کی تیزی سے تعجب میں پڑ گئے ، کچھ صحابہ کرام ؓ آپ کے پیچھے گئے (کہ کیا معاملہ ہے) آپ اپنی ایک بیوی کے حجرہ میں داخل ہوئے ، پھر باہر نکلے اور فرمایا : ” میں نماز عصر میں تھا کہ مجھے سونے کا وہ ڈلا یاد آ گیا جو ہمارے پاس تھا ، تو مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ رات بھر وہ ہمارے پاس پڑا رہے ، لہٰذا جا کر میں نے اسے تقسیم کرنے کا حکم دے دیا “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، عطاء بن ابي رباح القرشي ( 5625 ) ، حبيب بن ابي ثابت الاسدي ( 2244 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنے گھر والوں کو (رات میں) پہلے ہی بھیج دیا اور انہیں حکم دیا کہ جب تک سورج نہ نکل آئے جمرہ کی رمی نہ کریں ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، ابو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ( 4903 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، معمر بن ابي عمرو الازدي ( 7633 ) ، عبد الرزاق بن همام الحميري ( 4533 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، علي بن ميمون العطار ( 5819 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے « بتع » (یعنی شہد کی شراب) کے بارے میں پوچھا گیا ، تو آپ نے فرمایا : ” ہر وہ شراب جو نشہ لائے حرام ہے ، اور « بتع » شہد کی نبیذ ہوتا ہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: ثعلبة بن زهدم الحنظلي ( 2038 ) ، الاسود بن هلال المحاربي ( 1145 ) ، اشعث بن ابي الشعثاء المحاربي ( 572 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، حدیث ۔۔۔ ثعلبہ بن زہدم یربوعی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ انصار کے کچھ لوگوں کو خطاب کر رہے تھے ، لوگوں نے کہا : اللہ کے رسول ! یہ بنی ثعلبہ بن یربوع کے بیٹے ہیں ، انہوں نے فلاں کو جاہلیت میں قتل کیا تھا ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اور آپ کی آواز بہت بلند تھی : سنو ! کسی جان کا قصور کسی دوسری جان پر نہیں ہو گا “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، سعيد بن جبير الاسدي ( 3307 ) ، حبيب بن ابي ثابت الاسدي ( 2244 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، مؤمل بن إسماعيل العدوي ( 6649 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” کوئی شخص جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو انصار سے بغض نہیں رکھ سکتا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن عمر العدوي ( 4967 ) ، كثير بن جمهان السلمي ( 6558 ) ، عطاء بن السائب الثقفي ( 5629 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، حدیث ۔۔۔ کثیر بن جمہان کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر ؓ کو صفا و مروہ کے درمیان عام چال چلتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے کہا : اگر میں عام چال چلتا ہوں تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو عام چال چلتے ہوئے دیکھا ہے ، اور اگر میں دوڑتا ہوں تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو دوڑتے ہوئے بھی دیکھا ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، كريب بن ابي مسلم القرشي ( 6588 ) ، محمد بن عقبة المطرقي ( 7177 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو ہودج سے اوپر اٹھایا اور کہنے لگی : اللہ کے رسول ! کیا اس کا بھی حج ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں (اس کا بھی حج ہے) اور تمہیں اس کا اجر ملے گا ۔ “
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: اسماء بنت يزيد الانصارية ( 560 ) ، شهر بن حوشب الاشعري ( 3837 ) ، عبد الله بن عثمان القاري ( 4944 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، محمد بن عبد الله الزبيرى ( 7100 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، محمد بن عبد الله الزبيرى ( 7100 ) ، محمد بن بشار العبدي ( 6879 ) ، حدیث ۔۔۔ اسماء بنت یزید ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” صرف تین جگہ پر جھوٹ جائز اور حلال ہے ، ایک یہ کہ آدمی اپنی بیوی سے بات کرے تاکہ اس کو راضی کر لے ، دوسرا جنگ میں جھوٹ بولنا اور تیسرا لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے جھوٹ بولنا “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عثمان بن عفان ( 5543 ) ، عبد الرحمن بن ابي عمرة الانصاري ( 4279 ) ، عثمان بن حكيم الاوسي ( 5509 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، حدیث ۔۔۔ عثمان بن عفان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو عشاء کی جماعت میں حاضر رہے گا تو اسے آدھی رات کے قیام کا ثواب ملے گا اور جو عشاء اور فجر دونوں نمازیں جماعت سے ادا کرے گا ، اسے پوری رات کے قیام کا ثواب ملے گا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- عثمان کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں ابن عمر ، ابوہریرہ ، انس ، عمارہ بن رویبہ ، جندب بن عبداللہ بن سفیان بجلی ، ابی ابن کعب ، ابوموسیٰ اور بریدہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ، ۳- یہ حدیث عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کے طریق سے عثمان ؓ سے موقوفاً روایت کی گئی ہے ، اور کئی دوسری سندوں سے بھی یہ عثمان ؓ سے مرفوعاً مروی ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
رواۃ الحدیث: كعب بن مالك الانصاري ( 6603 ) ، عبد الرحمن بن كعب الانصاري ( 4470 ) ، سعد بن إبراهيم القرشي ( 3236 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، عبد الرحمن بن مهدي العنبري ( 4493 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، زهير بن حرب الحرشي ( 3036 ) ، حدیث ۔۔۔ سیدنا کعب بن مالک ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مومن کی مثال کھیتی کے سرکنڈے کی طرح ہے ، ہوا اسے جھونکے دیتی رہتی ہے ، کبھی سیدھا کر دیتی ہے یہاں تک کہ اس کا مقررہ وقت آ جاتا ہے اور منافق کی مثال صنوبر کے درخت کی ہے جو اپنے اس تنے پر کھڑا رہتا ہے جسے کوئی آفت نہیں پہنچتی یہاں تک کہ ایک ہی دفعہ جڑ سے اکھڑ جاتا ہے ۔ “
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: همام بن يحيى العوذي ( 8097 ) ، عمرو بن عاصم القيسي ( 6146 ) ، احمد بن الحسن البغدادي ( 418 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمد بن ابي عمر العدني ( 7317 ) ، حدیث ۔۔۔ اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  1k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، سعيد بن جبير الاسدي ( 3307 ) ، عبد الاعلى بن عامر الثعلبي ( 4206 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے بغیر علم کے (بغیر سمجھے بوجھے) قرآن کی تفسیر کی ، تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عائشة بنت طلحة القرشية ( 4051 ) ، طلحة بن يحيى القرشي ( 4027 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمود بن غيلان العدوي ( 7352 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ میرے پاس آتے تو پوچھتے : ” کیا تمہارے پاس کھانا ہے ؟ “ میں کہتی : نہیں ۔ تو آپ فرماتے : ” تو میں روزے سے ہوں “ ، ایک دن آپ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہمارے پاس ایک ہدیہ آیا ہے ۔ آپ نے پوچھا : ” کیا چیز ہے ؟ “ میں نے عرض کیا : ” حیس “ ، آپ نے فرمایا : ” میں صبح سے روزے سے ہوں “ ، پھر آپ نے کھا لیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، نافذ مولى ابن عباس ( 7842 ) ، يحيى بن عبد الله القرشي ( 8302 ) ، زكريا بن إسحاق المكي ( 3011 ) ، الضحاك بن مخلد النبيل ( 1494 ) ، عبد بن حميد الكشي ( 4232 ) ، زكريا بن إسحاق المكي ( 3011 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمد بن ابي عمر العدني ( 7317 ) ، حدیث ۔۔۔ سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا معاذ ؓ کو یمن کا حاکم بنا کر بھیجا اور فرمایا : ” عنقریب تم اہل کتاب کے کچھ لوگوں کے پاس جا رہے ہو ۔ “ جو اوپر گزری صرف سند کا فرق ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: جابر بن عبد الله الانصاري ( 2069 ) ، عبد الله بن عقيل الهاشمي ( 5062 ) ، زائدة بن قدامة الثقفي ( 2980 ) ، بشر بن السري البصري ( 1866 ) ، محمد بن ابي عمر العدني ( 7317 ) ، حدیث ۔۔۔ جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حمزہ بن عبدالمطلب ؓ کو ایک ہی کپڑے میں ایک چادر میں کفنایا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- عائشہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- نبی اکرم ﷺ کے کفن کے بارے میں مختلف احادیث آئی ہیں ۔ اور ان سبھی حدیثوں میں عائشہ والی حدیث سب سے زیادہ صحیح ہے ، ۳- اس باب میں علی ، ابن عباس ، عبداللہ بن مغفل اور ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں ، ۴- صحابہ کرام وغیرہم میں سے اکثر اہل علم کا عمل عائشہ ہی کی حدیث پر ہے ، ۵- سفیان ثوری کہتے ہیں : آدمی کو تین کپڑوں میں کفنایا جائے ۔ چاہے ایک قمیص اور دو لفافوں میں ، اور چاہے تین لفافوں میں ۔ اگر دو کپڑے نہ ملیں تو ایک بھی کافی ہے ، اور دو کپڑے بھی کافی ہو جاتے ہیں ، اور جسے تین میسر ہوں تو اس کے لیے مستحب یہی تین کپڑے ہیں ۔ شافعی ، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے ۔ وہ کہتے ہیں : عورت کو پانچ کپڑوں میں کفنایا جائے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  4k
Result Pages: 1 2 Next >>


Search took 0.443 seconds