رواة الحدیث

نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: بقية الوليد الكلاعي 1919
تمام کتب میں:
144 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔
رواۃ الحدیث: بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، يحيى بن عثمان القرشي ( 8312 ) ، انس بن مالك الانصاري ( 720 ) ، عبد الرحمن بن جبير الحضرمي ( 4335 ) ، راشد بن سعد المقرائي ( 2854 ) ، صفوان بن عمرو السكسكي ( 3942 ) ، عبد القدوس بن الحجاج الخولاني ( 4602 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، محمد بن المصفى القرشي ( 7277 ) ، حدیث ۔۔۔ انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب مجھے معراج کرائی گئی ، تو میرا گزر ایسے لوگوں پر سے ہوا ، جن کے ناخن تانبے کے تھے اور وہ ان سے اپنے منہ اور سینے نوچ رہے تھے ، میں نے پوچھا : جبرائیل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ کہا : یہ وہ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے (غیبت کرتے) اور ان کی بے عزتی کرتے تھے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ہم سے اسے یحییٰ بن عثمان نے بیان کیا ہے اور بقیہ سے روایت کر رہے تھے ، اس میں انس موجود نہیں ہیں ۔
Terms matched: 4  -  Score: 500  -  3k
رواۃ الحدیث: ثوبان بن بجدد القرشي ( 2055 ) ، عبد الاعلى بن عدي البهراني ( 4208 ) ، لقمان بن عامر الاوصابي ( 6632 ) ، محمد بن الوليد الزبيدي ( 6875 ) ، ابو بكر بن الوليد الزبيدي ( 3959 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، اسد بن موسى الاموي ( 541 ) ، محمد بن عبد الله المصري ( 7120 ) ، حدیث ۔۔۔ ثوبان ؓ مولی رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میری امت میں دو گروہ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے جہنم سے محفوظ کر دیا ہے ۔ ایک گروہ وہ ہو گا جو ہند پر لشکر کشی کرے گا اور ایک گروہ وہ ہو گا جو عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کے ساتھ ہو گا “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 396  -  2k
رواۃ الحدیث: ابو هريرة الدوسي ( 4396 ) ، ابو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ( 4903 ) ، سعيد بن المسيب القرشي ( 3299 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، شعيب بن ابي حمزة الاموي ( 3801 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، عمرو بن عثمان القرشي ( 6163 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز میں جس وقت « سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولك الحمد » کہتے تو دعا کرتے ، سجدہ میں جانے سے پہلے کھڑے ہو کر ، کہتے : « اللہم أنج الوليد بن الوليد وسلمۃ بن ہشام وعياش بن أبي ربيعۃ والمستضعفين من المؤمنين اللہم اشدد وطأتك على مضر واجعلہا عليہم كسني يوسف » ” اے اللہ ! ولید بن ولید ، سلمہ بن ہشام ، عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو دشمنوں کے چنگل سے نجات دے ، اے اللہ ! قبیلہ مضر پر اپنی پکڑ سخت کر دے ، اور ان پر یوسف سا قحط مسلط کر دے “ ، پھر آپ اللہ اکبر کہتے اور سجدہ کرتے ، ان دنوں قبیلہ مضر رسول اللہ ﷺ کا مخالف تھا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 396  -  3k
رواۃ الحدیث: ابو ايوب الانصاري ( 2650 ) ، المقدام بن معدي كرب الكندي ( 1686 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، عمرو بن عثمان القرشي ( 6163 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوایوب انصاری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اپنا اناج ناپ لیا کرو ، اس میں تمہارے لیے برکت ہو گی “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 356  -  2k
رواۃ الحدیث: ابو ايوب الانصاري ( 2650 ) ، احزاب بن راشد السماعي ( 400 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، إسحاق بن راهويه المروزي ( 927 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوایوب انصاری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا ، نماز قائم کرتا ہے ، زکاۃ دیتا ہے اور کبائر سے دور اور بچتا ہے ۔ اس کے لیے جنت ہے “ ، لوگوں نے آپ سے کبائر کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا : ” اللہ کے ساتھ شریک کرنا ، کسی مسلمان جان کو (ناحق) قتل کرنا اور لڑائی کے دن میدان جنگ سے بھاگ جانا “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 356  -  2k
رواۃ الحدیث: خالد بن الوليد المخزومي ( 2630 ) ، المقدام بن معدي كرب الكندي ( 1686 ) ، يحيى بن المقدام الكندي ( 8232 ) ، صالح بن يحيى الكندي ( 3899 ) ، ثور بن يزيد الرحبي ( 2058 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، حيوة بن شريح الحضرمي ( 2597 ) ، سعيد بن شبيب الحضرمي ( 3346 ) ، حدیث ۔۔۔ خالد بن الولید ؓ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے گھوڑے ، خچر اور گدھوں کے گوشت کھانے سے منع کیا ہے ۔ حیوۃ نے ہر دانت سے پھاڑ کر کھانے والے درندے کا اضافہ کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ مالک کا قول ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : گھوڑے کے گوشت میں کوئی مضائقہ نہیں اور اس حدیث پر عمل نہیں ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث منسوخ ہے ، خود صحابہ کی ایک جماعت نے گھوڑے کا گوشت کھایا جس میں عبداللہ بن زبیر ، فضالہ بن عبید ، انس بن مالک ، اسماء بنت ابوبکر ، سوید بن غفلہ ، علقمہ شامل ہیں اور قریش عہد نبوی میں گھوڑے ذبح کرتے تھے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 356  -  3k
رواۃ الحدیث: معاذ بن جبل الانصاري ( 7547 ) ، عبد الله بن قيس الكندي ( 5019 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، عمرو بن عثمان القرشي ( 6163 ) ، حدیث ۔۔۔ معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا : ” جہاد دو طرح کے ہیں : ایک تو یہ کہ کوئی خالص اللہ کی رضا کے لیے لڑے ، امام کی اطاعت کرے ، اپنے سب سے پسندیدہ مال کو خرچ کرے اور فساد سے دور رہے تو اس کا سونا جاگنا سب عبادت ہے ، دوسرے یہ کہ کوئی شخص دکھاوے اور شہرت کے لیے جہاد کرے ، امام کی نافرمانی کرے ، اور زمین میں فساد برپا کرے ، تو وہ برابر سراسر بھی نہ لوٹے گا “ (بلکہ عذاب کا مستحق ہو گا) ۔
Terms matched: 4  -  Score: 356  -  3k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عروة بن الزبير الاسدي ( 5594 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، محمد بن الوليد الزبيدي ( 6875 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، عمرو بن عثمان القرشي ( 6163 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” لوگ قیامت کے دن ننگے پاؤں ، ننگے بدن (اور) غیر مختون اٹھائے جائیں گے “ ، تو اس پر عائشہ ؓ نے پوچھا : لوگوں کی شرمگاہوں کا کیا حال ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس دن ہر ایک کی ایسی حالت ہو گی جو اسے (ان چیزوں سے) بے نیاز کر دے گی “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عمرو بن عبسة السلمي ( 6158 ) ، كثير بن مرة الحضرمي ( 6576 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، عمرو بن عثمان القرشي ( 6163 ) ، حدیث ۔۔۔ عمرو بن عبسہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے کوئی مسجد بنائی جس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہو ، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: ابو هريرة الدوسي ( 4396 ) ، ابو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ( 4903 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، محمد بن الوليد الزبيدي ( 6875 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، عمرو بن عثمان القرشي ( 6163 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب قاری (امام) آمین کہے ، تو تم بھی آمین کہو کیونکہ فرشتے بھی آمین کہتے ہیں ، جس کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے کے موافق ہو جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے سابقہ گناہ بخش دے گا “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، مسروق بن الاجدع الهمداني ( 7430 ) ، مكحول بن ابي مسلم الشامي ( 7659 ) ، محمد بن الوليد الزبيدي ( 6875 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، إسحاق بن راهويه المروزي ( 927 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر ، اور ننگے پاؤں اور جوتے پہن کر بھی نماز پڑھتے دیکھا ہے ، اور آپ سلام پھیر نے کے بعد (کبھی) اپنے دائیں طرف پلٹتے ، اور (کبھی) اپنے بائیں طرف ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: ابو هريرة الدوسي ( 4396 ) ، سعد بن عبيد الزهري ( 3255 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، محمد بن الوليد الزبيدي ( 6875 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، عمرو بن عثمان القرشي ( 6163 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں کا کوئی (بھی) ہرگز موت کی آرزو و تمنا نہ کرے (کیونکہ) اگر وہ نیک ہے تو شاید زندہ رہے (اور) زیادہ نیکی کرے ، اور یہ اس کے لیے بہتر ہے ، اور اگر گناہ گار ہے تو ہو سکتا ہے گنا ہوں سے توبہ کر لے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: العرباض بن سارية السلمي ( 5583 ) ، جبير بن نفير الحضرمي ( 2097 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، يحيى بن عثمان القرشي ( 8312 ) ، حدیث ۔۔۔ عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پہلی صف کے لیے تین بار اور دوسری صف کے لیے ایک بار دعا فرماتے تھے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن بسر النصري ( 4742 ) ، عبد الله بن ابي بلال الخزاعي ( 4633 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، سويد بن سعيد الهروي ( 3711 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن بسر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جنگ عظیم اور فتح مدینہ (قسطنطنیہ) کے درمیان چھ سال کا وقفہ ہے ، اور دجال کا ظہور ساتویں سال میں ہو گا “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: نواس بن سمعان الكلابي ( 1745 ) ، جبير بن نفير الحضرمي ( 2097 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، علي بن حجر السعدي ( 5757 ) ، حدیث ۔۔۔ نواس بن سمعان کلابی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم کی مثال دی ہے ، اس صراط مستقیم کے دونوں جانب دو گھر ہیں ، ان گھروں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ، دروازوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں ، ایک پکارنے والا اس راستے کے سرے پر کھڑا پکار رہا ہے ، اور دوسرا پکارنے والا اوپر سے پکار رہا ہے ، (پھر آپ نے یہ آیت پڑھی) « واللہ يدعوا إلى دار السلام ويہدي من يشاء إلى صراط مستقيم » ” اللہ تعالیٰ دارالسلام (جنت کی طرف) بلاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ” صراط مستقیم “ کی ہدایت دیتا ہے “ ، تو وہ دروازے جو صراط مستقیم کے دونوں جانب ہیں وہ حدود اللہ ہیں تو کوئی شخص جب تک پردہ کھول نہ دیا جائے ، حدود اللہ میں داخل نہیں ہو سکتا اور اوپر سے پکارنے والا اس کے رب کا واعظ ہے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ۲- میں نے عبداللہ بن عبدالرحمٰن کو سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے زکریا بن عدی کو سنا وہ کہتے تھے کہ ابواسحاق فزاری نے کہا : بقیہ (راوی) تم سے جو ثقہ راویوں کے ذریعہ روایت کریں اسے لے لو اور اسماعیل بن عیاش کی روایت نہ لو خواہ وہ ثقہ سے روایت کریں یا غیر ثقہ سے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  5k
رواۃ الحدیث: العرباض بن سارية السلمي ( 5583 ) ، عبد الرحمن بن عمرو السلمي ( 4459 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، علي بن حجر السعدي ( 5757 ) ، حدیث ۔۔۔ عرباض بن ساریہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن ہمیں نماز فجر کے بعد ایک موثر نصیحت فرمائی جس سے لوگوں کی آنکھیں آنسوؤں سے بھیگ گئیں اور دل لرز گئے ، ایک شخص نے کہا : یہ نصیحت ایسی ہے جیسی نصیحت دنیا سے (آخری بار) رخصت ہو کر جانے والے کیا کرتے ہیں ، تو اللہ کے رسول ! آپ ہمیں کس بات کی وصیت کرتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” میں تم لوگوں کو اللہ سے ڈرتے رہنے ، امیر کی بات سننے اور اسے ماننے کی نصیحت کرتا ہوں ، اگرچہ تمہارا حاکم اور امیر ایک حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو ، کیونکہ تم میں سے آئندہ جو زندہ رہے گا وہ (امت کے اندر) بہت سارے اختلافات دیکھے گا تو تم (باقی رہنے والوں) کو میری وصیت ہے کہ نئے نئے فتنوں اور نئی نئی بدعتوں میں نہ پڑنا ، کیونکہ یہ سب گمراہی ہیں ۔ چنانچہ تم میں سے جو شخص ان حالات کو پالے تو اسے چاہیئے کہ وہ میری اور میرے ہدایت یافتہ خلفاء راشدین کی سنت پر قائم اور جمار ہے اور میری اس نصیحت کو اپنے دانتوں کے ذریعے مضبوطی سے دبا لے “ ۔ (اور اس پر عمل پیرا رہے) امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- ثور بن یزید نے بسند « خالد بن معدان عن عبدالرحمٰن بن عمرو السلمي عن العرباض بن ساريۃ عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » اسی طرح روایت کی ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  5k
رواۃ الحدیث: المقدام بن معدي كرب الكندي ( 1686 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، نعيم بن حماد الخزاعي ( 7912 ) ، عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي ( 4900 ) ، حدیث ۔۔۔ مقدام بن معدیکرب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کے نزدیک شہید کے لیے چھ انعامات ہیں ، (۱) خون کا پہلا قطرہ گرنے کے ساتھ ہی اس کی مغفرت ہو جاتی ہے ، (۲) وہ جنت میں اپنی جگہ دیکھ لیتا ہے ، (۳) عذاب قبر سے محفوظ رہتا ہے ، (۴) « فزع الأكبر » (عظیم گھبراہٹ والے دن) سے مامون رہے گا ، (۵) اس کے سر پر عزت کا تاج رکھا جائے گا جس کا ایک یاقوت دنیا اور اس کی ساری چیزوں سے بہتر ہے ، (۶) بہتر (۷۲) جنتی حوروں سے اس کی شادی کی جائے گی ، اور اس کے ستر رشتہ داروں کے سلسلے میں اس کی شفاعت قبول کی جائے گی “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  3k
رواۃ الحدیث: العرباض بن سارية السلمي ( 5583 ) ، عبد الله بن ابي بلال الخزاعي ( 4633 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، علي بن حجر السعدي ( 5757 ) ، حدیث ۔۔۔ عرباض بن ساریہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سونے سے پہلے مسبحات پڑھتے تھے آپ فرماتے تھے : ” ان میں ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوں سے بہتر ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: العرباض بن سارية السلمي ( 5583 ) ، عبد الله بن ابي بلال الخزاعي ( 4633 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، علي بن حجر السعدي ( 5757 ) ، حدیث ۔۔۔ عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب تک « مسبحات » پڑھ نہ لیتے سوتے نہ تھے ، آپ فرماتے تھے : ” ان میں ایک ایسی آیت ہے جو ہزار آیتوں سے بہتر ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: جابر بن عبد الله الانصاري ( 2069 ) ، محمد بن مسلم القرشي ( 7270 ) ، ابو احمد بن علي الكلاعي ( 19 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، يزيد بن هارون الواسطي ( 8488 ) ، ابن ابي شيبة العبسي ( 5049 ) ، حدیث ۔۔۔ جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم خط لکھنے کے بعد اس پر مٹی ڈال دیا کرو ، اس سے تمہاری مراد پوری ہو گی کیونکہ مٹی مبارک چیز ہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: خالد بن الوليد المخزومي ( 2630 ) ، المقدام بن معدي كرب الكندي ( 1686 ) ، يحيى بن المقدام الكندي ( 8232 ) ، صالح بن يحيى الكندي ( 3899 ) ، ثور بن يزيد الرحبي ( 2058 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، محمد بن المصفى القرشي ( 7277 ) ، حدیث ۔۔۔ خالد بن ولید ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے گھوڑ ے ، خچر اور گدھے کے گوشت کھانے سے منع فرمایا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: صدي بن عجلان الباهلي ( 3929 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، ثور بن يزيد الرحبي ( 2058 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، محمد بن المصفى القرشي ( 7277 ) ، مرار بن حمويه الثقفي ( 7378 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوامامہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص عیدین کی راتوں میں ثواب کی نیت سے اللہ کی عبادت کرے گا ، تو اس کا دل نہیں مرے گا جس دن دل مردہ ہو جائیں گے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: المقدام بن معدي كرب الكندي ( 1686 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، عبد الله بن المبارك الحنظلي ( 4716 ) ، سويد بن نصر المروزي ( 3719 ) ، حدیث ۔۔۔ مقدام بن معد یکرب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تم صبح کا کھانا (سحری کو) لازم پکڑو ، کیونکہ یہ مبارک کھانا ہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، جبير بن نفير الحضرمي ( 2097 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، عمرو بن عثمان القرشي ( 6163 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ پورے شعبان روزہ رکھتے تھے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: ابو ثعلبة الخشني ( 2113 ) ، ابو إدريس الخولاني ( 4046 ) ، محمد بن شهاب الزهري ( 7272 ) ، محمد بن الوليد الزبيدي ( 6875 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، عمرو بن عثمان القرشي ( 6163 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوثعلبہ خشنی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دانت (سے پھاڑ نے) والے تمام درندوں اور گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
Result Pages: 1 2 3 4 5 6 Next >>


Search took 0.461 seconds