رواة الحدیث

نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: بقية الوليد الكلاعي 1919
کتاب/کتب میں: سنن ترمذی
7 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔
رواۃ الحدیث: العرباض بن سارية السلمي ( 5583 ) ، عبد الله بن ابي بلال الخزاعي ( 4633 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، علي بن حجر السعدي ( 5757 ) ، حدیث ۔۔۔ عرباض بن ساریہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سونے سے پہلے مسبحات پڑھتے تھے آپ فرماتے تھے : ” ان میں ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوں سے بہتر ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: العرباض بن سارية السلمي ( 5583 ) ، عبد الله بن ابي بلال الخزاعي ( 4633 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، علي بن حجر السعدي ( 5757 ) ، حدیث ۔۔۔ عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب تک « مسبحات » پڑھ نہ لیتے سوتے نہ تھے ، آپ فرماتے تھے : ” ان میں ایک ایسی آیت ہے جو ہزار آیتوں سے بہتر ہے “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عمرو بن عبسة السلمي ( 6158 ) ، كثير بن مرة الحضرمي ( 6576 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، حيوة بن شريح الحضرمي ( 2597 ) ، إسحاق بن منصور الكوسج ( 970 ) ، حدیث ۔۔۔ عمرو بن عبسہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اللہ کی راہ میں بوڑھا ہو جائے قیامت کے دن اس کے لیے ایک نور ہو گا “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: نواس بن سمعان الكلابي ( 1745 ) ، جبير بن نفير الحضرمي ( 2097 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، علي بن حجر السعدي ( 5757 ) ، حدیث ۔۔۔ نواس بن سمعان کلابی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم کی مثال دی ہے ، اس صراط مستقیم کے دونوں جانب دو گھر ہیں ، ان گھروں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ، دروازوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں ، ایک پکارنے والا اس راستے کے سرے پر کھڑا پکار رہا ہے ، اور دوسرا پکارنے والا اوپر سے پکار رہا ہے ، (پھر آپ نے یہ آیت پڑھی) « واللہ يدعوا إلى دار السلام ويہدي من يشاء إلى صراط مستقيم » ” اللہ تعالیٰ دارالسلام (جنت کی طرف) بلاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ” صراط مستقیم “ کی ہدایت دیتا ہے “ ، تو وہ دروازے جو صراط مستقیم کے دونوں جانب ہیں وہ حدود اللہ ہیں تو کوئی شخص جب تک پردہ کھول نہ دیا جائے ، حدود اللہ میں داخل نہیں ہو سکتا اور اوپر سے پکارنے والا اس کے رب کا واعظ ہے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ۲- میں نے عبداللہ بن عبدالرحمٰن کو سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے زکریا بن عدی کو سنا وہ کہتے تھے کہ ابواسحاق فزاری نے کہا : بقیہ (راوی) تم سے جو ثقہ راویوں کے ذریعہ روایت کریں اسے لے لو اور اسماعیل بن عیاش کی روایت نہ لو خواہ وہ ثقہ سے روایت کریں یا غیر ثقہ سے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  5k
رواۃ الحدیث: العرباض بن سارية السلمي ( 5583 ) ، عبد الرحمن بن عمرو السلمي ( 4459 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، علي بن حجر السعدي ( 5757 ) ، حدیث ۔۔۔ عرباض بن ساریہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن ہمیں نماز فجر کے بعد ایک موثر نصیحت فرمائی جس سے لوگوں کی آنکھیں آنسوؤں سے بھیگ گئیں اور دل لرز گئے ، ایک شخص نے کہا : یہ نصیحت ایسی ہے جیسی نصیحت دنیا سے (آخری بار) رخصت ہو کر جانے والے کیا کرتے ہیں ، تو اللہ کے رسول ! آپ ہمیں کس بات کی وصیت کرتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” میں تم لوگوں کو اللہ سے ڈرتے رہنے ، امیر کی بات سننے اور اسے ماننے کی نصیحت کرتا ہوں ، اگرچہ تمہارا حاکم اور امیر ایک حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو ، کیونکہ تم میں سے آئندہ جو زندہ رہے گا وہ (امت کے اندر) بہت سارے اختلافات دیکھے گا تو تم (باقی رہنے والوں) کو میری وصیت ہے کہ نئے نئے فتنوں اور نئی نئی بدعتوں میں نہ پڑنا ، کیونکہ یہ سب گمراہی ہیں ۔ چنانچہ تم میں سے جو شخص ان حالات کو پالے تو اسے چاہیئے کہ وہ میری اور میرے ہدایت یافتہ خلفاء راشدین کی سنت پر قائم اور جمار ہے اور میری اس نصیحت کو اپنے دانتوں کے ذریعے مضبوطی سے دبا لے “ ۔ (اور اس پر عمل پیرا رہے) امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- ثور بن یزید نے بسند « خالد بن معدان عن عبدالرحمٰن بن عمرو السلمي عن العرباض بن ساريۃ عن النبي صلى اللہ عليہ وسلم » اسی طرح روایت کی ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  5k
رواۃ الحدیث: المقدام بن معدي كرب الكندي ( 1686 ) ، خالد بن معدان الكلاعي ( 2681 ) ، بحير بن سعد السحولي ( 1828 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، نعيم بن حماد الخزاعي ( 7912 ) ، عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي ( 4900 ) ، حدیث ۔۔۔ مقدام بن معدیکرب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کے نزدیک شہید کے لیے چھ انعامات ہیں ، (۱) خون کا پہلا قطرہ گرنے کے ساتھ ہی اس کی مغفرت ہو جاتی ہے ، (۲) وہ جنت میں اپنی جگہ دیکھ لیتا ہے ، (۳) عذاب قبر سے محفوظ رہتا ہے ، (۴) « فزع الأكبر » (عظیم گھبراہٹ والے دن) سے مامون رہے گا ، (۵) اس کے سر پر عزت کا تاج رکھا جائے گا جس کا ایک یاقوت دنیا اور اس کی ساری چیزوں سے بہتر ہے ، (۶) بہتر (۷۲) جنتی حوروں سے اس کی شادی کی جائے گی ، اور اس کے ستر رشتہ داروں کے سلسلے میں اس کی شفاعت قبول کی جائے گی “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  3k
رواۃ الحدیث: انس بن مالك الانصاري ( 720 ) ، مسلم بن زياد الشامي ( 7466 ) ، بقية بن الوليد الكلاعي ( 1919 ) ، حيوة بن شريح الحضرمي ( 2597 ) ، عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي ( 4900 ) ، حدیث ۔۔۔ انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص صبح میں یہ کلمات کہے گا : « اللہم أصبحنا نشہدك ونشہد حملۃ عرشك وملائكتك وجميع خلقك بأنك اللہ لا إلہ إلا أنت اللہ وحدك لا شريك لك وأن محمدا عبدك ورسولك » ” اے اللہ ! ہم نے صبح کی اور ہم تجھے گواہ بناتے ہیں اور تیرا عرش اٹھائے رہنے والوں ، تیرے فرشتوں کو تیری ساری مخلوقات کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے ، تو اکیلا اللہ ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہے ، اور محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں “ ، تو اس دن اس سے جتنے بھی گناہ ہوں گے انہیں اللہ بخش دے گا اور اگر وہ یہ دعا شام کے وقت پڑھے گا تو اس رات اس سے جتنے بھی گناہ سرزد ہوں گے اللہ انہیں بخش دے گا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث غریب ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k


Search took 0.541 seconds