رواة الحدیث

نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: بكر خلف البصري 1926
کتاب/کتب میں: سنن ابن ماجہ
67 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔
رواۃ الحدیث: جابر بن عبد الله الانصاري ( 2069 ) ، الحسن البصري ( 1239 ) ، إسحاق بن الربيع البصري ( 933 ) ، عمر بن سهل التميمي ( 5961 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں شہد ہدیہ میں آیا تو آپ نے تھوڑا تھوڑا ہم سب کے درمیان تقسیم فرمایا ، مجھے اپنا حصہ ملا تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا میں مزید لے سکتا ہوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 396  -  2k
رواۃ الحدیث: جابر بن عبد الله الانصاري ( 2069 ) ، شرحبيل بن سعد الخطمي ( 3775 ) ، الضحاك بن عثمان الحزامي ( 1490 ) ، عبد الكبير بن عبد المجيد البصري ( 4605 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مغرب پڑھ رہے تھے میں آیا اور آپ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا ، تو آپ نے مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کر لیا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عروة بن الزبير الاسدي ( 5594 ) ، هشام بن عروة الاسدي ( 8055 ) ، يحيى بن محمد المحاربي ( 8336 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” کچی کھجور اور خشک کھجور کو ملا کر کھاؤ ، اور پرانی کو نئی کے ساتھ ملا کر کھاؤ ، اس لیے کہ شیطان کو غصہ آتا ہے اور کہتا ہے : آدم کا بیٹا زندہ ہے یہاں تک کہ اس نے پرانی اور نئی دونوں چیزیں کھا لیں “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، سعيد بن جبير الاسدي ( 3307 ) ، ايوب السختياني ( 746 ) ، الحارث بن عمير البصري ( 1212 ) ، حمزة بن الحارث العدوي ( 2511 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے جمرہ عقبہ کی رمی تک لبیک پکارا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  1k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عبد الله بن عمر العدوي ( 4967 ) ، عبد الله بن واقد العدوي ( 5142 ) ، إبراهيم بن إسماعيل الانصاري ( 796 ) ، عبيد الله بن موسى العبسي ( 5437 ) ، محمد بن يحيى الذهلي ( 7323 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عمر اور ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ہر بیس دینار یا اس سے زیادہ میں آدھا دینار لیتے تھے ، اور چالیس دینار میں ایک دینار کے حساب سے لیتے تھے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، محمد بن مسلم القرشي ( 7270 ) ، طاوس بن كيسان اليماني ( 4002 ) ، محمد بن طارق المكي ( 7031 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، يحيى بن سعيد القطان ( 8271 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ اور ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے طواف زیارت میں رات تک تاخیر فرمائی ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: حسان بن ثابت الخزرجي ( 2373 ) ، عبد الرحمن بن حسان الانصاري ( 4344 ) ، عبد الرحمن بن بهمان الحجازي ( 4324 ) ، عبد الله بن عثمان القاري ( 4944 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، قبيصة بن عقبة السوائي ( 6454 ) ، محمد بن يوسف الفريابي ( 7345 ) ، محمد بن خلف العسقلاني ( 6952 ) ، عبيد بن سعيد الاموي ( 5331 ) ، محمد بن العلاء الهمداني ( 6852 ) ، قبيصة بن عقبة السوائي ( 6454 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، ابن ابي شيبة العبسي ( 5049 ) ، حدیث ۔۔۔ حسان بن ثابت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قبروں کی بہت زیادہ زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت بھیجی ہے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: اسماء بنت ابي بكر القرشية ( 553 ) ، صفية بنت شيبة القرشية ( 3954 ) ، منصور بن صفية القرشي ( 7682 ) ، ابن جريج المكي ( 5223 ) ، الضحاك بن مخلد النبيل ( 1494 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ اسماء بنت ابی بکر ؓ کہتی ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ احرام باندھ کر نکلے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” جس شخص کے ساتھ ہدی (قربانی کا جانور) ہو ، وہ اپنے احرام پر قائم رہے ، اور جس کے ساتھ ہدی نہ ہو وہ احرام کھول کر حلال ہو جائے “ اور میرے ساتھ ہدی کا جانور نہیں تھا چنانچہ میں نے احرام کھول دیا ، اور زبیر ؓ کے ساتھ ہدی کا جانور تھا تو انہوں نے احرام نہیں کھولا ، میں نے اپنا کپڑا پہن لیا ، اور زبیر ؓ کے پاس آئی تو انہوں نے کہا : میرے پاس سے چلی جاؤ ، میں نے کہا : کیا آپ ڈرتے ہیں کہ میں آپ پر کود پڑوں گی ؟ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  3k
رواۃ الحدیث: ابو هريرة الدوسي ( 4396 ) ، حريث بن عمار العذري ( 14607 ) ، ابو عمرو بن حريث العذري ( 293 ) ، إسماعيل بن امية الاموي ( 990 ) ، سفيان بن عيينة الهلالي ( 3443 ) ، عمار بن خالد التمار ( 5849 ) ، إسماعيل بن امية الاموي ( 990 ) ، حميد بن الاسود البصري ( 2534 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب کوئی شخص نماز پڑھے تو اپنے سامنے کچھ رکھ لے ، اگر کوئی چیز نہ پائے تو کوئی لاٹھی کھڑی کر لے ، اگر وہ بھی نہ پائے تو لکیر کھینچ لے ، پھر جو چیز بھی اس کے سامنے سے گزرے گی اسے نقصان نہیں پہنچائے گی “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عائشة بنت ابي بكر الصديق ( 4049 ) ، عروة بن الزبير الاسدي ( 5594 ) ، عبد الله بن عروة القرشي ( 4950 ) ، إسماعيل بن امية الاموي ( 990 ) ، سفيان الثوري ( 3436 ) ، يحيى بن سعيد القطان ( 8271 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، وكيع بن الجراح الرؤاسي ( 8160 ) ، ابن ابي شيبة العبسي ( 5049 ) ، حدیث ۔۔۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے شوال میں شادی کی اور شوال ہی میں ملن بھی کیا ، پھر کون سی بیوی آپ کے پاس مجھ سے زیادہ نصیب والی تھی ، اور عائشہ ؓ اپنے یہاں کی عورتوں کو شوال میں (ان کے شوہروں کے پاس) بھیجنا پسند کرتی تھیں ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن محيريز الجمحي ( 5071 ) ، مكحول بن ابي مسلم الشامي ( 7659 ) ، الحجاج بن ارطاة النخعي ( 2288 ) ، عمر بن علي المقدمي ( 5991 ) ، يحيى بن خلف الجوباري ( 8257 ) ، محمد بن بشار العبدي ( 6879 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، ابن ابي شيبة العبسي ( 5049 ) ، حدیث ۔۔۔ ابن محیریز کہتے ہیں کہ میں نے فضالہ بن عبید سے سوال کیا : ہاتھ کاٹ کر گردن میں ٹکانا کیسا ہے ؟ انہوں نے کہا : سنت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کا ہاتھ کاٹا ، پھر اسے اس کی گردن میں لٹکا دیا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: ابو هريرة الدوسي ( 4396 ) ، إبراهيم بن عبد الله الهاشمي ( 849 ) ، عبد الحميد بن جعفر الانصاري ( 4230 ) ، عبد الكبير بن عبد المجيد البصري ( 4605 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” زیادہ نہ ہنسا کرو ، کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  2k
رواۃ الحدیث: عبادة بن الصامت الانصاري ( 4153 ) ، حطان بن عبد الله البصري ( 2415 ) ، يونس بن جبير الباهلي ( 8607 ) ، قتادة بن دعامة السدوسي ( 6458 ) ، سعيد بن ابي عروبة العدوي ( 3281 ) ، يحيى بن سعيد القطان ( 8271 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” (دین کے احکام) مجھ سے سیکھ لو ، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے (جنہیں زنا کے جرم میں گھروں میں قید رکھنے کا حکم دیا گیا تھا ، اور اللہ کے حکم کا انتظار کرنے کے لیے کہا گیا تھا) راہ نکال دی ہے : کنوارا کنواری کے ساتھ زنا کا مرتکب ہو تو سو کوڑوں اور ایک سال کی جلا وطنی کی سزا ہے ، اور شادی شدہ مرد شادی شدہ عورت کے ساتھ زنا کرے ہو تو سو کوڑوں اور رجم کی سزا ہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 344  -  3k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن عمر العدوي ( 4967 ) ، نافع مولى ابن عمر ( 7863 ) ، ايوب السختياني ( 746 ) ، هشام بن ابي عبد الله الدستوائي ( 8035 ) ، معاذ بن هشام الدستوائي ( 7563 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں سے جو مدینہ میں مر سکے تو وہ ایسا ہی کرے ، کیونکہ جو وہاں مرے گا میں اس کے لیے گواہی دوں گا “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، عكرمة مولى ابن عباس ( 5703 ) ، خالد الحذاء ( 2682 ) ، يزيد بن زريع العيشي ( 8418 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ منیٰ کے دن رسول اللہ ﷺ سے پوچھا جاتا تو آپ ﷺ فرماتے : ” کوئی حرج نہیں ، کوئی حرج نہیں “ ، ایک شخص نے آ کر کہا : میں نے قربانی سے پہلے حلق کر لیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کوئی بات نہیں “ ، دوسرا بولا : میں نے رمی شام کو کی ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کوئی بات نہیں “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: جابر بن عبد الله الانصاري ( 2069 ) ، محمد بن مسلم القرشي ( 7270 ) ، عبد الله بن عثمان القاري ( 4944 ) ، محمد بن ابي الضيف المخزومي ( 6754 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے احرام کی حالت میں ایک درد کی وجہ سے جو آپ کو ہوا تھا ، پچھنے لگوائے ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  1k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، سعيد بن جبير الاسدي ( 3307 ) ، عبد الله بن عثمان القاري ( 4944 ) ، محمد بن ابي الضيف المخزومي ( 6754 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو اپنے کو اپنے والد کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب کرے ، یا (کوئی غلام یا لونڈی) اپنے مالک کے بجائے کسی اور کو مالک بنائے تو اللہ تعالیٰ کی ، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی اس پر لعنت ہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: نبيشة بن عبد الله الهذلي ( 7868 ) ، ابو المليح بن اسامة الهذلي ( 4091 ) ، خالد الحذاء ( 2682 ) ، يزيد بن زريع العيشي ( 8418 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ نبیشہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کو آواز دی اور کہا : اللہ کے رسول ! ہم زمانہ جاہلیت میں ماہ رجب میں « عتیرہ » کرتے تھے ، اب آپ اس سلسلے میں ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” جس مہینے میں چاہو اللہ کے لیے قربانی کرو ، اللہ تعالیٰ کے لیے نیک عمل کرو ، اور (غریبوں کو) کھانا کھلاؤ “ ، لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں « فرع » کرتے تھے ، اب آپ اس سلسلے میں ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہر « سائمہ » (چرنے والے جانور) میں « فرع » ہے جس کو تمہارا جانور جنے یہاں تک کہ جب وہ بوجھ لادنے کے لائق (یعنی جوان) ہو جائے تو اسے ذبح کرو ، اور اس کا گوشت (میرا خیال ہے انہوں نے کہا) مسافروں پر صدقہ کر دے تو یہ بہتر ہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، ابو العالية الرياحي ( 2949 ) ، داود بن ابي هند القشيري ( 2772 ) ، محمد بن إبراهيم السلمي ( 6795 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان تھے ، ہمارا گزر ایک وادی سے ہوا ، آپ ﷺ نے پوچھا : ” یہ کون سی وادی ہے ؟ “ لوگوں نے عرض کیا : وادی ازرق ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” گویا میں موسیٰ علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں ، پھر آپ ﷺ نے موسیٰ علیہ السلام کے بالوں کی لمبائی کا تذکرہ کیا (جو راوی داود کو یاد نہیں رہا) اپنی دو انگلیاں اپنے دونوں کانوں میں ڈالے ہوئے بلند آواز سے ، لبیک کہتے ہوئے ، اللہ سے فریاد کرتے ہوئے اس وادی سے گزرے “ ۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ہم چلے یہاں تک کہ ہم ایک وادی میں پہنچے تو آپ ﷺ نے پوچھا : ” یہ کون سی وادی ہے “ ؟ لوگوں نے عرض کیا : « ہرشى أو لفت » کی وادی ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” گویا میں یونس علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں جو بالوں کا جبہ پہنے ہوئے ، سرخ اونٹنی پر سوار ہیں ، ان کی اونٹنی کی نکیل کھجور کے پتوں کی رسی کی ہے ، اور وہ اس وادی سے لبیک کہتے ہوئے گزر رہے ہیں “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  4k
رواۃ الحدیث: انس بن مالك الانصاري ( 720 ) ، يزيد بن حميد الضبعي ( 8408 ) ، شعبة بن الحجاج العتكي ( 3795 ) ، يحيى بن سعيد القطان ( 8271 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، محمد بن بشار العبدي ( 6879 ) ، حدیث ۔۔۔ انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سنو اور اطاعت کرو ، گرچہ تم پر حبشی غلام ہی امیر (حاکم) کیوں نہ بنا دیا جائے ، جس کا سر منقی (کشمش) کی طرح ہو “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، عكرمة مولى ابن عباس ( 5703 ) ، طاوس بن كيسان اليماني ( 4002 ) ، محمد بن مسلم القرشي ( 7270 ) ، ابن جريج المكي ( 5223 ) ، الضحاك بن مخلد النبيل ( 1494 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور کہنے لگیں : میں ایک بھاری بھر کم عورت ہوں ، اور میں حج کا ارادہ بھی رکھتی ہوں ، تو میں تلبیہ کیسے پکاروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم تلبیہ پکارو اور (اللہ سے) شرط کر لو کہ جہاں تو مجھے روکے گا ، میں وہیں حلال ہو جاؤں گی “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: سلمان الفارسي ( 3476 ) ، ابو عثمان النهدي ( 4492 ) ، فايد بن كيسان الباهلي ( 6380 ) ، زكريا بن يحيى الانصاري ( 3026 ) ، نصر بن علي الازدي ( 7901 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ سلمان فارسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ٹڈی اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا لشکر ہے ، نہ تو میں اسے کھاتا ہوں ، اور نہ ہی اسے حرام قرار دیتا ہوں “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، عكرمة مولى ابن عباس ( 5703 ) ، عباد بن منصور الناجي ( 4147 ) ، عبد الاعلى بن عبد الاعلى القرشي ( 4207 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” پچھنا لگانے والا بہت بہتر شخص ہے کہ وہ خون نکال دیتا ہے ، کمر کو ہلکا اور نگاہ کو تیز کرتا ہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، عكرمة مولى ابن عباس ( 5703 ) ، خالد الحذاء ( 2682 ) ، يزيد بن زريع العيشي ( 8418 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  1k
رواۃ الحدیث: النعمان بن بشير الانصاري ( 1733 ) ، عبيد الله بن عبد الله الهذلي ( 5409 ) ، عبد الله بن عتبة الهذلي ( 4938 ) ، عون بن عبد الله الهذلي ( 6266 ) ، موسى بن ابي عيسى الغفاري ( 7713 ) ، يحيى بن سعيد القطان ( 8271 ) ، بكر بن خلف البصري ( 1926 ) ، حدیث ۔۔۔ نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کا جلال جو تم ذکر کرتے ہو وہ تسبیح (« سبحان اللہ ») ، تہلیل ، « لا إلہ إلا اللہ » ، اور تحمید ، « الحمد للہ » ہے ، یہ کلمے عرش کے اردگرد گھومتے رہتے ہیں ، ان میں شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح آواز ہوتی ہے ، اپنے کہنے والے کا ذکر کرتے ہیں (اللہ کے سامنے) کیا تم میں سے کوئی یہ پسند نہیں کرتا کہ اس کے لیے ایک ایسا شخص ہو جو اللہ تعالیٰ کے سامنے اس کا برابر ذکر کرتا رہے “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
Result Pages: 1 2 3 Next >>


Search took 0.708 seconds