رواة الحدیث

نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: بكر عبد الله المزني 1933
کتاب/کتب میں: سنن ابي داود
10 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔
رواۃ الحدیث: عروة بن المغيرة الثقفي ( 5595 ) ، بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، المغيرة بن شعبة الثقفي ( 1665 ) ، عروة بن المغيرة الثقفي ( 5595 ) ، الحسن البصري ( 1239 ) ، بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، سليمان بن طرخان التيمي ( 3601 ) ، معتمر بن سليمان التيمي ( 7607 ) ، مسدد بن مسرهد الاسدي ( 7426 ) ، يحيى بن سعيد القطان ( 8271 ) ، مسدد بن مسرهد الاسدي ( 7426 ) ، حدیث ۔۔۔ مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا ، اپنی پیشانی پر مسح کیا ، مغیرہ نے عمامہ (پگڑی) کے اوپر مسح کا بھی ذکر کیا ۔ ایک دوسری روایت میں مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دونوں موزوں پر اور اپنی پیشانی اور اپنے عمامہ (پگڑی) پر مسح کرتے تھے ۔
Terms matched: 5  -  Score: 1083  -  3k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، حميد بن ابي حميد الطويل ( 2531 ) ، خالد بن عبد الله الطحان ( 2663 ) ، عمرو بن عون السلمي ( 6177 ) ، حدیث ۔۔۔ بکر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ابن عباس ؓ سے ایک شخص نے پوچھا : کیا وجہ ہے کہ اس گھر کے لوگ نبیذ (کھجور کا شربت) پلاتے ہیں اور آپ کے چچا کے بیٹے (قریش) دودھ ، شہد اور ستو پلاتے ہیں ؟ کیا یہ لوگ بخیل یا محتاج ہیں ؟ ابن عباس نے کہا : نہ ہم بخیل ہیں اور نہ محتاج ، بلکہ رسول اللہ ﷺ ایک روز اپنی سواری پر بیٹھ کر آئے ، آپ ﷺ کے پیچھے اسامہ بن زید ؓ تھے ، آپ ﷺ نے پینے کو کچھ مانگا تو نبیذ پیش کیا گیا ، آپ نے اس میں سے پیا اور باقی ماندہ اسامہ ؓ کو دے دیا ، تو انہوں نے بھی اس میں سے پیا ، اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم نے اچھا کیا اور خوب کیا ایسے ہی کیا کرو “ ، تو ہم اسی کو اختیار کئے ہوئے ہیں جسے رسول اللہ ﷺ نے کہا تھا ، اسے ہم بدلنا نہیں چاہتے ۔
Terms matched: 5  -  Score: 993  -  3k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن عمر العدوي ( 4967 ) ، نافع مولى ابن عمر ( 7863 ) ، ايوب السختياني ( 746 ) ، عبد الله بن عمر العدوي ( 4967 ) ، بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، حميد بن ابي حميد الطويل ( 2531 ) ، حماد بن سلمة البصري ( 2492 ) ، عفان بن مسلم الباهلي ( 5653 ) ، احمد بن حنبل الشيباني ( 488 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء بطحاء میں پڑھی پھر ایک نیند سوئے ، پھر مکہ میں داخل ہوئے اور ابن عمر ؓ بھی ایسا ہی کرتے تھے ۔
Terms matched: 5  -  Score: 993  -  2k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن العباس القرشي ( 4883 ) ، بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، عامر الاحول ( 4111 ) ، عبد الوارث بن سعيد العنبري ( 5270 ) ، مسدد بن مسرهد الاسدي ( 7426 ) ، حدیث ۔۔۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حج کا ارادہ کیا ، ایک عورت نے اپنے خاوند سے کہا : مجھے بھی اپنے اونٹ پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کرائیں ، انہوں نے کہا : میرے پاس تو کوئی ایسی چیز نہیں جس پر میں تمہیں حج کراؤں ، وہ کہنے لگی : مجھے اپنے فلاں اونٹ پر حج کراؤ ، تو انہوں نے کہا : وہ اونٹ تو اللہ کی راہ میں وقف ہے ، پھر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، اور کہنے لگے : اللہ کے رسول ! میری بیوی آپ کو سلام کہتی ہے ، اس نے آپ کے ساتھ حج کرنے کی مجھ سے خواہش کی ہے ، اور کہا ہے : مجھے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کرائیں ، میں نے اس سے کہا : میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر میں تمہیں حج کراؤں ، اس نے کہا : مجھے اپنے فلاں اونٹ پر حج کرائیں ، میں نے اس سے کہا : وہ تو اللہ کی راہ میں وقف ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” سنو اگر تم اسے اس اونٹ پر حج کرا دیتے تو وہ بھی اللہ کی راہ میں ہوتا “ ۔ اس نے کہا : اس نے مجھے یہ بھی آپ سے دریافت کرنے کے لیے کہا ہے کہ کون سی چیز آپ ﷺ کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اسے سلام کہو اور بتاؤ کہ رمضان میں عمرہ کر لینا میرے ساتھ حج کر لینے کے برابر ہے “ ۔
Terms matched: 5  -  Score: 903  -  4k
رواۃ الحدیث: بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، داود بن ابي هند القشيري ( 2772 ) ، خالد بن عبد الله الطحان ( 2663 ) ، وهبان بن بقية الواسطي ( 8166 ) ، حدیث ۔۔۔ بکر سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ابوذر کو بھیجا آگے یہی حدیث مروی ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : دونوں حدیثوں میں یہ زیادہ صحیح ہے ۔
Terms matched: 5  -  Score: 812  -  1k
رواۃ الحدیث: عبد الله بن عمر العدوي ( 4967 ) ، نافع مولى ابن عمر ( 7863 ) ، ايوب السختياني ( 746 ) ، بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، حميد بن ابي حميد الطويل ( 2531 ) ، حماد بن سلمة البصري ( 2492 ) ، موسى بن إسماعيل التبوذكي ( 7721 ) ، حدیث ۔۔۔ نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر ؓ بطحاء میں نیند کی ایک جھپکی لے لیتے پھر مکہ میں داخل ہوتے اور بتاتے کہ رسول اللہ ﷺ بھی ایسا ہی کرتے تھے ۔
Terms matched: 5  -  Score: 812  -  2k
رواۃ الحدیث: انس بن مالك الانصاري ( 720 ) ، بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، غالب بن ابي غيلان الراسبي ( 6350 ) ، بشر بن المفضل الرقاشي ( 1868 ) ، احمد بن حنبل الشيباني ( 488 ) ، حدیث ۔۔۔ انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سخت گرمی میں نماز پڑھتے تھے ، تو جب ہم میں سے کوئی اپنی پیشانی زمین پر نہیں ٹیک پاتا تھا تو اپنا کپڑا بچھا کر اس پر سجدہ کرتا تھا ۔
Terms matched: 5  -  Score: 662  -  2k
رواۃ الحدیث: ابو هريرة الدوسي ( 4396 ) ، نفيع بن رافع المدني ( 7930 ) ، بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، حميد بن ابي حميد الطويل ( 2531 ) ، بشر بن المفضل الرقاشي ( 1868 ) ، يحيى بن سعيد القطان ( 8271 ) ، مسدد بن مسرهد الاسدي ( 7426 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ مدینہ کے ایک راستے میں مجھ سے رسول اللہ ﷺ کی ملاقات ہو گئی ، میں اس وقت جنبی تھا ، اس لیے پیچھے ہٹ گیا اور (وہاں سے) چلا گیا ، پھر غسل کر کے واپس آیا تو آپ ﷺ نے پوچھا : ” ابوہریرہ ! تم کہاں (چلے گئے) تھے ؟ “ ، میں نے عرض کیا : میں جنبی تھا ، اس لیے ناپاکی کی حالت میں آپ کے پاس بیٹھنا مجھے نامناسب معلوم ہوا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” سبحان اللہ ! مسلمان نجس نہیں ہوتا “ ۔
Terms matched: 5  -  Score: 632  -  3k
رواۃ الحدیث: ابو هريرة الدوسي ( 4396 ) ، نفيع بن رافع المدني ( 7930 ) ، بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، سليمان بن طرخان التيمي ( 3601 ) ، معتمر بن سليمان التيمي ( 7607 ) ، مسدد بن مسرهد الاسدي ( 7426 ) ، حدیث ۔۔۔ ابورافع نفیع الصائغ بصریٰ کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ ؓ کے ساتھ عشاء پڑھی ، آپ نے « إذا السماء انشقت » کی تلاوت کی اور سجدہ کیا ، میں نے کہا : یہ سجدہ کیسا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : میں نے یہ سجدہ ابوالقاسم ﷺ کے پیچھے (نماز پڑھتے ہوئے) کیا ہے اور میں برابر اسے کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپ سے جا ملوں ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: وہ سورتیں جن میں سجدہ کیا جاتا ہے ۔
Terms matched: 5  -  Score: 622  -  2k
رواۃ الحدیث: بكر بن عبد الله المزني ( 1933 ) ، قتادة بن دعامة السدوسي ( 6458 ) ، ابان بن يزيد العطار ( 18 ) ، موسى بن إسماعيل التبوذكي ( 7721 ) ، حدیث ۔۔۔ بکر بن عبداللہ نے نبی اکرم ﷺ سے یہی حدیث (مرسلاً) روایت کی ہے ، اس میں لفظ : « فيہما خبث » ہے ، اور دونوں جگہ « خبث » ہی ہے ۔
Terms matched: 5  -  Score: 622  -  1k


Search took 0.622 seconds