رواة الحدیث

نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: بيان بشر الاحمسي 1980
کتاب/کتب میں: سنن نسائی
4 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔
رواۃ الحدیث: عبد الله بن عمر العدوي ( 4967 ) ، وبرة بن عبد الرحمن المسلي ( 8145 ) ، بيان بن بشر الاحمسي ( 1980 ) ، زهير بن معاوية الجعفي ( 3044 ) ، سويد بن عمرو الكلبي ( 3713 ) ، عبدة بن عبد الله الخزاعي ( 5290 ) ، حدیث ۔۔۔ وبرہ کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر ؓ سے سنا اس حال میں کہ ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ میں نے حج کا احرام باندھ رکھا ہے ، تو کیا میں بیت اللہ کا طواف کروں ؟ تمہیں کیا چیز روک رہی ہے ؟ اس نے کہا : میں نے عبداللہ بن عباس ؓ کو اس سے روکتے دیکھا ہے ، لیکن آپ ہمیں ان سے زیادہ پسند ہیں انہوں نے کہا : ہم نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا آپ نے حج کا احرام باندھا پھر بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
رواۃ الحدیث: ابو ذر الغفاري ( 2187 ) ، يزيد بن شريك التيمي ( 8430 ) ، إبراهيم بن يزيد التيمي ( 901 ) ، عبد الرحمن بن ابي الشعثاء المحاربي ( 4265 ) ، بيان بن بشر الاحمسي ( 1980 ) ، المفضل بن مهلهل السعدي ( 1682 ) ، يحيى بن آدم الاموي ( 8192 ) ، محمد بن عبد الله المخرمي ( 7102 ) ، حدیث ۔۔۔ عبدالرحمٰن بن ابی الشعثاء کہتے ہیں کہ میں ابراہیم نخعی اور ابراہیم تیمی کے ساتھ تھا ، تو میں نے کہا : میں نے اس سال حج اور عمرہ دونوں کو ایک ساتھ کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔ اس پر ابراہیم نے کہا : اگر تمہارے والد ہوتے تو ایسا ارادہ نہ کرتے ، وہ کہتے ہیں : ابراہیم تیمی نے اپنے باپ کے واسطہ سے روایت بیان کی ، اور انہوں نے ابوذر ؓ سے روایت کی کہ ابوذر ؓ نے کہا : متعہ ہمارے لیے خاص تھا ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
رواۃ الحدیث: ابو ذر الغفاري ( 2187 ) ، يزيد بن الحوتكية التميمي ( 8393 ) ، موسى بن طلحة القرشي ( 7744 ) ، بيان بن بشر الاحمسي ( 1980 ) ، سفيان بن عيينة الهلالي ( 3443 ) ، محمد بن منصور الخزاعي ( 7289 ) ، حدیث ۔۔۔ ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص سے فرمایا : ” تم تیرہویں ، چودہویں اور پندرہویں کے روزے کو اپنے اوپر لازم کر لو “ ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : یہاں (راوی سے) غلطی ہوئی ہے ، یہ بیان کی روایت نہیں ہے ۔ غالباً ایسا ہوا ہے کہ سفیان نے کہا « حدثنا اثنان » کہا ہو تو « اثنان » کا الف گر گیا پھر « ثنان » سے بیان ہو گیا (جیسا کہ اگلی روایت میں ہے) ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  3k
رواۃ الحدیث: عقبة بن عامر الجهني ( 5672 ) ، قيس بن ابي حازم البجلي ( 6508 ) ، بيان بن بشر الاحمسي ( 1980 ) ، جرير بن عبد الحميد الضبي ( 2122 ) ، محمد بن قدامة المصيصي ( 7239 ) ، حدیث ۔۔۔ عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” آج رات میرے اوپر کچھ ایسی آیتیں اتریں ہیں جن کی طرح (کوئی اور آیتیں) نہیں دیکھی گئیں ، وہ ہیں { « قل أعوذ برب الفلق‏ » اور « قل أعوذ برب الناس » “ ۔
Terms matched: 4  -  Score: 292  -  2k


Search took 0.701 seconds