كِتَاب الصَّلَاةِ نماز کے احکام و مسائل The Book of Prayers 5. باب جَوَازِ أَذَانِ الأَعْمَى إِذَا كَانَ مَعَهُ بَصِيرٌ: باب: نابینا آدمی کے ساتھ جب کوئی بینا آدمی ہو تو نابینا کی اذان کے جواز کا بیان۔ Chapter: It Is Permissible For A Blind Man To Call The Adhan So long As There Is A Man With Him Who Sees محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں ہشام نے اپنے والد سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ابن ام مکتوم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اذان دیا کرتے تھے، حالانکہ وہ نابینا تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ ام مکتوم کا بیٹا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اذان دیتا تھا اور وہ نابینا تھا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
۔ یحییٰ بن عبد اللہ اور سعید بن عبد الرحمن نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ اس (مذکورہ بالا روایت) کے مانند حدیث بیان کی امام صاحب ایک اور سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|