كِتَاب الْجُمُعَةِ جمعہ کے احکام و مسائل The Book of Prayer - Friday 4. باب فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ: باب: جمعہ کے دن دعا کی قبولیت کے وقت کے بیان میں۔ Chapter: The (special) time that occurs on Friday یحییٰ بن یحییٰ اور قتیبہ بن سعید نے مالک بن انس انھوں نے ابو زناد سے انھوں نے اعرج سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعے کا ذکر کرتے ہو ئے فرمایا: "اس میں ایک گھڑی ہے اس (گھڑی) کی موافقت کرتے ہو ئے کوئی مسلمان بندہ نماز پڑھتے ہو ئے اللہ تعا لیٰ سے جو کچھ بھی مانگتا ہے اللہ تعا لیٰ اسے عطا کر دیتا ہے۔ قتیبہ نے اپنی روایت میں اضافہ کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارا فر ما کر اس گھڑی کے قلیل ہو نے کو واضح کیا۔ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کا ذکر کرتے ہو ئے فرمایا: ”اس میں ایک ساعت ہے جسے مسلمان بندہ نماز کی حالت میں پا لے وہ اللہ تعالی سے جو کچھ بھی مانگے گا اس کو مل جائے گا۔“ قتیبہ نے اپنی روایت میں اضافہ کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے اس ساعت کی قلت کو بیان کیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ایوب نے محمد سے انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا: ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بیشک جمعے کے دن میں ایک گھڑی ہے کوئی مسلمان بھی کھڑا نماز پڑھتے ہو ئے اس کی موافقت کر لیتا (اسے پالیتا) ہے (اور) اللہ تعا لیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعا لیٰ اسے وہی (خیر) عطا کر دیتا ہے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہا تھ سے اس کے قلیل اور کم ہو نے کو بیان کیا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ میں ایک گھڑی ہے جسے مسلمان نماز میں کھڑا پا لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ سے جس خیر کا سوال کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے وہی دے دیتا ہے۔“ اور آپصلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اس کی قلت اور تھوڑا ہونے کو بیان کیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابن عون نے محمد سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔ (آگے) اسی (سابقہ حدیث) کے ما نند ہے۔ امام وہ ایک اور استاد سے مذکورہ روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
سلمہ بن علقمہ نے محمد سے اورانھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روا یت کی انھوں نے کہا: ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔ (آگے) اسی (سابقہ حدیث) کے مانند ہے امام صاحب ایک اور سند سے یہی روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
محمد بن زیاد نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔آپ نے فرمایا "جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کوئی مسلمان اللہ تعا لیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتے ہو ئے اس کی موافقت نہیں کرتا مگر اللہ تعا لیٰ اسے وہی خیر عطا کر دیتا ہے"فرمایا یہ ایک چھوٹی سی گھڑی ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ میں ایک ساعت ہے جسے مسلمان اللہ تعالیٰ سے خیر کا سوال کرتے ہوئے پاتا ہے تو اسے اس کا سوال مل جاتا ہے۔“ اور یہ ایک خفیف اور چھوٹی سی ساعت ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ہمام بن منبہ نے حضڑت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی لیکن انھوں نے (وہی ساعۃ خفیفۃ) (وہ ایک چھوٹی سی گھڑی ہے) نہیں کہا۔ مصنف صاحب یہی روایت ایک دوسری سند سے لائے ہیں لیکن اس میں ”سَاعَةٌ خَفِيفَةٌ“ کا ذکر نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابو بردہ بن ابی مو سیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے کہا: مجھ سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نے اپنے والد کو جمعے کی گھڑی کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے ہو ئے سنا ہے؟کہ کہا: میں نے کہا: جی ہاں میں نے انھیں یہ کہتے سنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فر ما رہے تھے: "یہ امام کے بیٹھنے سے لے کر نماز مکمل ہو نے تک ہے۔ ابو مو سیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے ابو بردہ کی روایت ہے کہ مجھ سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا: کیا تم نے اپنے باپ سے جمعہ کی ساعت کے بارے میں حدیث سنی ہے؟ میں نے کہا: ہاں میں نے انسے یہ کہتے سنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”یہ امام کے بیٹھنے سے لے کر نماز کے پڑھنے تک ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|