الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
کِتَابُ الصِّیَام روزوں کا بیان اپنے مرحومین کے قضا روزے رکھنے کا بیان
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک عورت نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری ماں مر گئی اور اس پر کچھ روزے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کی طرف سے روزے رکھ۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1149، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8109، 8110، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6280، 6281، 6282، 6283، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1656، 2877، والترمذي فى «جامعه» برقم: 667، 929، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1759، 2394، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 248، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7729، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23422، والطبراني فى «الصغير» برقم: 777»
حكم: صحيح
|