الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
حَدِيثُ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سیدہ جویریہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 319
319- عبید بن سباق بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا کچھ کھانے کے لئے ہے؟“ میں نے عرض کی: جی نہیں! صرف ایک ہڈی (ولا گوشت ہے) جو ہماری کنیز کا صدقے کے طور پر دیا گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہی لے آؤ، کیونکہ وہ اپنی جگہ تک پہنچ گیا ہے۔“
امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یعنی اب اس کی حیثیت صدقے والی نہیں رہی ہے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «الزكاة» برقم: 1073، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5117، 5118، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7067»
|