الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
أَحَادِيثُ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 836
836-بسربن سعید بیان کرتے ہیں: ابوجہم نے مجھے بھیجا تاکہ میں سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے یہ دریافت کروں کہ آپ نے نمازی کے آگے سے گزرنے والے شخص کے بارے میں کیا حدیث سنی ہے، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کسی ایک شخص کا چالیس تک ٹھہرے رہنا اس کے لیے اس زیادہ بہتر ہے کہ وہ نمازی کے آگے سے گز ر جائے۔“ تاہم یہ پتہ نہیں ہے، اس سے مراد چالیس سال ہیں، چالیس دن ہیں، یا چالیس گھڑیاں ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري 510، وأخرجه مسلم 507، وأخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 1456، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 944، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17325، والبزار فى «مسنده» برقم: 3782، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5235، 5236»
|