الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل 63. بَابُ: التَّزْوِيجِ عَلَى الإِسْلاَمِ 63. باب: اسلام قبول کر لینے کی شرط پر شادی کر لینے کا بیان۔ |
سنن نسائي
كتاب النكاح کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل The Book of Marriage 80. بَابُ: اللَّهْوِ وَالْغِنَاءِ عِنْدَ الْعُرْسِ باب: شادی کے موقع پر کھیل کود اور گانے بجانے کا بیان۔ Chapter: Entertainment And Singing At Weddings
عامر بن سعد ابی وقاص کہتے ہیں کہ میں ایک شادی میں قرظہ بن کعب اور ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہما کے پاس پہنچا، اتفاق سے وہاں لڑکیاں گا رہی تھیں۔ میں نے ان سے کہا: آپ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں اور بدری بھی ہیں، آپ کے سامنے یہ سب کیا جا رہا ہے (اور آپ لوگ روکتے نہیں ہیں)؟ انہوں نے (جواب میں) کہا: آپ چاہیں تو بیٹھیں جیسے ہم سن رہے ہیں آپ بھی سنیں اور چاہیں تو یہاں سے ڈول جائیں، شادی کے موقع پر ہمیں گانے بجانے کی اجازت دی گئی ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 9993) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ شادی خوشی کا موقع ہے اور گانا اگر حرام چیزوں سے خالی ہو تو منع نہیں ہے۔ قال الشيخ الألباني: حسن
|
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.