كتاب القسامة والقود والديات کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل 44. بَابُ: عَقْلِ الأَصَابِعِ باب: انگلیوں کی دیت کا بیان۔
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انگلیوں میں دیت دس دس اونٹ ہیں“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الدیات 20 (4556، 4557)، سنن ابن ماجہ/الدیات 18 (2654)، (تحفة الأشراف: 9030)، مسند احمد (4/397، 398)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 4848، 4849) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انگلیاں برابر برابر ہیں، ہر ایک میں دیت دس دس اونٹ ہیں“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا: ”انگلیاں سب برابر برابر ہیں، ہر ایک میں دیت دس دس اونٹ ہیں“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4847 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ انہیں جب وہ کتاب ملی جو عمرو بن حزم کی اولاد کے پاس تھی، جس کے بارے میں ان لوگوں نے بتایا کہ وہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھوائی تھی تو انہوں نے اس میں لکھا ہوا پایا کہ ”انگلیوں میں دیت دس دس اونٹ ہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 10726)، وانظرأرقام: 4857-4861 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اور یہ دیت میں برابر برابر ہیں“، یعنی انگوٹھا اور چھنگلی ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الدیات 20 (6895)، سنن ابی داود/الدیات 20 (4558)، سنن الترمذی/الدیات 4 (1392)، سنن ابن ماجہ/الدیات 18 (2652)، (تحفة الأشراف: 6187)، مسند احمد (1/339، 345)، سنن الدارمی/الدیات 15 (2415) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی: انگوٹھا اور چھنگلی دونوں کی دیت برابر (دس اونٹ) ہے ان میں بڑائی چھوٹائی کا لحاظ نہیں ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یہ اور یہ دیت میں برابر برابر ہیں یعنی انگوٹھا اور چھنگلی۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوف
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: انگلیاں یعنی ان کی دیت دس دس اونٹ ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 6202) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوف
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو آپ نے اپنے خطبے میں فرمایا: ”انگلیوں میں دیت دس دس اونٹ ہیں“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الدیات 20 (4562)، (تحفة الأشراف: 8684)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الدیات 18 (2653)، مسند احمد (2/207) (حسن، صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبے میں فرمایا اور آپ اپنی پیٹھ کعبے سے ٹیکے ہوئے تھے: ”انگلیاں دیت میں برابر برابر ہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8693) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|