أبواب السفر کتاب: سفر کے احکام و مسائل 59. باب مَا ذُكِرَ مِنَ الرُّخْصَةِ فِي السُّجُودِ عَلَى الثَّوْبِ فِي الْحَرِّ وَالْبَرْدِ باب: گرمی اور ٹھنڈک میں کپڑے پر سجدہ کرنے کی رخصت۔
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم جب دوپہر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو گرمی سے بچنے کے لیے اپنے کپڑوں پر سجدہ کرتے۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں جابر بن عبداللہ اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 23 (385)، والمواقیت 11 (542)، والعمل فی الصلاة 9 (1208)، صحیح مسلم/المساجد 33 (320)، سنن ابی داود/ الصلاة 93 (660)، سنن النسائی/التطبیق 59 (1117)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 64 (1033)، (تحفة الأشراف: 250)، سنن الدارمی/الصلاة 82 (136) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1033)
|