الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان
ईमान के बारे में
1. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد (ہے) کہ اسلام (کا محل) پانچ (ستونوں) پر بنایا گیا ہے۔
“ रसूल अल्लाह ﷺ का कहना कि इस्लाम का महल पांच खम्बों पर बनाया गया है ”
حدیث نمبر: 8
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام (کا محل) پانچ (ستونوں) پر بنایا گیا ہے (1) اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اس بات کی گواہی (بھی دینا) کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں (2) نماز پڑھنا (3) زکوٰۃ دینا (4) حج کرنا (5) رمضان کے روزے رکھنا۔
2. ایمان کے کاموں کا بیان۔
“ ईमान के कार्यों के बारे में ”
حدیث نمبر: 9
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں رکھتا ہے اور حیاء (بھی) ایمان کی (شاخوں میں سے) ایک شاخ ہے۔
3. (اس بیان میں کہ پکا) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان ایذا نہ پائیں۔
“ मुसलमान वह है जिसकी ज़ुबान और हाथ से दूसरे मुसलमान दुख न पाएं ”
حدیث نمبر: 10
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (پکا) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان ایذا نہ پائیں (اور اصل) مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن کی اللہ تعالیٰ نے ممانعت فرمائی۔
4. (اس بیان میں کہ) کون سا اسلام افضل ہے؟
“ कौन सा इस्लाम अफ़ज़ल है ? ”
حدیث نمبر: 11
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! کون سا اسلام افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس شخص کا اسلام) جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان ایذا نہ پائیں۔
5. (کسی کو) کھانا کھلانا اسلام میں سے ہے۔
“ किसी को खाना खिलाना इस्लाम का भाग है ”
حدیث نمبر: 12
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلاؤ اور جس کو جانتے ہو اور جس کو نہیں جانتے ہو (سب کو) سلام کرو۔
6. اپنے بھائی (مسلمان) کے لیے وہی بات چاہنا جو اپنے لیے چاہے (یہ) ایمان میں سے ہے۔
“ अपने भाई मुसलमान के लिए वह ही चाहना जो अपने लिए चाहता है यह ईमान में से है ”
حدیث نمبر: 13
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی ایماندار نہ ہو گا یہاں تک کہ اپنے بھائی (مسلمان) کے لیے وہی کچھ چاہے جو اپنے لیے چاہتا ہے۔
7. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھنا ایمان میں سے ہے۔
“ रसूल अल्लाह ﷺ से प्यार करना ईमान का भाग है ”
حدیث نمبر: 14
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس (پاک ذات) کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے باپ اور اس کی اولاد سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔
حدیث نمبر: 15
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت مروی ہے اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور تمام لوگوں سے زیادہ (محبوب نہ ہو جاؤں)۔
8. ایمان کی شیرینی (کا ذکر)۔
“ ईमान की मिठास ”
حدیث نمبر: 16
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (روایت کرتے ہیں) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تین باتیں جس کسی میں ہوں گی وہ ایمان کی شیرینی (کا مزہ) پائے گا۔ (1) اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نزدیک تمام ماسوا سے زیادہ محبوب ہوں۔ (2) جس کسی سے محبت کرے تو اللہ ہی کے لیے اس سے محبت کرے۔ (3) کفر میں واپس جانے کو ایسا برا سمجھے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو (ہر کوئی) برا سمجھتا ہے۔
9. انصار سے محبت رکھنا ایمان کی علامت ہے۔
“ अंसार से प्यार करना ईमान की निशानी है ”
حدیث نمبر: 17
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار سے محبت کرنا ایماندار ہونے کی نشانی ہے اور انصار سے دشمنی رکھنا منافق ہونے کی علامت ہے۔

1    2    3    4    5    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.