صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
The Book of Hajj
145. بَابُ إِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ:
145. باب: اگر طواف افاضہ کے بعد عورت حائضہ ہو جائے؟
(145) Chapter. If a woman gets her menses after Tawaf-al-Ifada (would it be obligatory for her to perform Tawaf-al-Wada?).
حدیث نمبر: 1761
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) قال: وسمعت ابن عمر، يقول: إنها لا تنفر، ثم سمعته، يقول بعد إن النبي صلى الله عليه وسلم رخص لهن".(مرفوع) قَالَ: وَسَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: إِنَّهَا لَا تَنْفِرُ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ، يَقُولُ بَعْدُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَهُنَّ".
کہا میں نے ابن عمر کو کہتے سنا کہ اس عورت کے لیے واپسی نہیں۔ اس کے بعد میں نے ان سے سنا آپ فرماتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو اس کی اجازت دی ہے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

I heard Ibn `Umar saying that she would not depart. Then later I heard him saying that the Prophet had allowed them (menstruating women) to depart.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 26, Number 814


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1761 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1761  
حدیث حاشیہ:
ایسی معذور عورتوں کے لیے طواف وداع معاف ہے، اور وہ اس کے بغیر اپنے وطن لوٹ سکتی ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1761   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1761  
حدیث حاشیہ:

حضرت عمر، ابن عمر اور حضرت زید بن ثابت ؓ کا یہ موقف تھا کہ حائضہ عورت کے لیے بھی طواف وداع کرنا ضروری ہے لیکن حضرت ابن عمر اور زید بن ثابت ؓ نے اس موقف سے رجوع کر لیا، البتہ مذکورہ حدیث کا علم نہ ہونے کی وجہ سے حضرت عمر ؓ کا اپنے موقف سے رجوع ثابت نہیں۔
بہرحال طواف وداع واجب ہے لیکن حائضہ عورت سے ساقط ہے اور اس پر کوئی فدیہ وغیرہ بھی نہیں ہے۔
(2)
امام بخاری ؒ نے قبل ازیں کتاب الحیض میں بھی ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا تھا:
(باب المرأة تحيض بعد الإفاضة)
اس عورت کا بیان جسے طواف افاضہ کے بعد حیض آ جائے۔
تمام صحابۂ کرام ؓ کا موقف تھا کہ جب کسی عورت نے حیض سے قبل طواف افاضہ کر لیا ہو تو اسے طواف وداع کی ضرورت نہیں، وہ اگر چاہے تو اپنے وطن واپس آ سکتی ہے، البتہ حضرت عمر ؓ اسے اجازت نہیں دیتے تھے، چنانچہ حضرت حارث ثقفی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر ؓ سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا:
طواف وداع کر کے واپس جائے۔
حضرت حارث ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اسی طرح فرمایا تھا۔
(سنن أبي داود، المناسك، حدیث: 2004)
لیکن حدیث عائشہ اور حدیث ام سلیم سے معلوم ہوتا ہے کہ حائضہ عورت کے لیے طواف وداع کی پابندی منسوخ ہے۔
واللہ أعلم۔
(3)
امام بخاری ؒ نے حضرت عکرمہ کی حدیث انتہائی اختصار سے بیان کی ہے۔
بیان کردہ حضرت خالد الحذاء کی متابعت کو امام بیہقی نے اور قتادہ کی متابعت کو ابوداود طیالسی نے متصل سند سے بیان کیا ہے کہ حضرت ابن عباس اور حضرت زید بن ثابت ؓ کا حائضہ عورت کے متعلق اختلاف ہوا جبکہ اس نے دس تاریخ کو طواف زیارت کر لیا ہو، آیا اس کے لیے طواف وداع ضروری ہے یا نہیں؟ حضرت زید ؓ نے فرمایا:
اس کے لیے طواف وداع ضروری ہے جبکہ حضرت ابن عباس ؓ کا موقف تھا کہ وہ طواف وداع کے بغیر ہی وطن واپس جا سکتی ہے۔
انصار میں سے کچھ لوگوں نے کہا:
ہم حضرت زید بن ثابت ؓ کے مقابلے میں آپ کی بات ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا:
تم اس سلسلے میں حضرت ام سلیم ؓ سے دریافت کرو، چنانچہ انہوں نے پوچھا تو ام سلیم ؓ نے بتایا:
وہ طواف افاضہ کرنے کے بعد حیض سے دوچار ہوئیں تو رسول اللہ ﷺ نے طواف وداع کیے بغیر مجھے واپس جانے کی اجازت دی۔
اسی طرح حضرت صفیہ ؓ کو حیض آ گیا تو آپ نے انہیں بھی کوش کرنے کا حکم دیا۔
دیگر روایات سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت زید بن ثابت ؓ نے اپنے موقف سے رجوع کر لیا تھا۔
(فتح الباري: 742/3)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1761   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.