الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4301
4301. حضرت ابو جمیلہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کی صحبت پائی اور وہ آپ کے ساتھ غزوہ فتح مکہ کے لیے نکلے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4301]
حدیث حاشیہ:
1۔
ابو عمرو ؓ نے ذکر کیا ہے کہ ابو جمیلہ نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ حجۃ الوداع میں شرکت کی تھی۔
(فتح الباري: 28/8)
2۔
جمہور اہل علم نے کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا عادل اور معتبر ہم عصر اگر کہے کہ میں صحابی ہوں تو وہ اس میں سچا ہوتا ہے۔
(عمدة القاري: 279/12)
3۔
امام بخاری ؒ نے فتح مکہ کے حوالے سے ابو جمیلہ ؓ کا ذکر اس عنوان کے تحت کیا ہے۔
واللہ اعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4301