عبد اللہ بن مسلمہ قعنبی یحییٰ بن یحییٰ اور قتیبہ بن سعید نے ہمیں حدیث بیان کی، قعنبی نے کہا: میں نے امام مالک کے سامنے قراءت کی قتیبہ نے کہا: ہم سے امام مالک نے حدیث بیان کی اور یحییٰ نے کہا۔۔۔الفا ظ انھی کے ہیں میں نے امام مالک سے پو چھا: کیا بن شہاب نے آپ کو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح کے سال مکہ میں دا خل ہو ئے اور آپ کے سر مبارک پر خود تھا جب آپ نے اسے اتارا تو آپ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: ابن خطل کعبہ کے پردوں سے چمٹا ہوا ہے آپ نے فرمایا: "اے قتل کر دو؟تو امام مالک نے جوا ب دیا۔: ہا ں
امام یحییٰ رحمۃ اللہ علبہ کہتے ہیں میں نے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا، کیا آپ کو ابن شہاب نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ روایت سنائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتح کے سال مکہ میں اس حال میں داخل ہوئے تھے کہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر خود تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اتارا، تو ایک شخص نے آ کر بتایا، ابن خطل کعبہ کے پردوں سے لٹکا ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے قتل کر دو۔“ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے جواب دیا، ہاں۔