سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ عز وجل اپنے فرشتوں پر عرفہ کی شام کو اہلِ عرفہ کے ساتھ فخر فرماتا ہے، کہتا ہے کہ دیکھو میرے بندوں کو وہ میرے پاس آئے ہیں۔ پراگندہ حالت میں، ان پر خاک پڑی ہوئی ہے اور وہ غبار آلود ہیں۔“
تخریج الحدیث: «حسن صحيح، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 7210، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14522، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8218، والطبراني فى «الصغير» برقم: 575 قال الشيخ الألباني: حسن صحيح»