الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 487
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم پر صلاۃ (درود) بھیجنے کی فضیلت کا بیان۔`
عمر بن خطاب رضی الله عنہ کہتے ہیں: ہمارے بازار میں کوئی خرید و فروخت نہ کرے جب تک کہ وہ دین میں خوب سمجھ نہ پیدا کر لے ۱؎۔ [سنن ترمذي/أبواب الوتر/حدیث: 487]
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی معاملات کے مسائل نہ سمجھ لے۔
2؎:
اور اسی بات کو ثابت کرنے کے لیے مؤلف اس اثر کو اس باب میں لائے ہیں،
ورنہ اس اثر کا اس باب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اوپر حدیث نمبر (485) میں علاء بن عبدالرحمن کا ذکر ہے جنہوں نے اپنے والد کے واسطہ سے ابو ہریرہ سے روایت کی ہے یہاں انہیں سب کا تعارف مقصود ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 487