ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک ان کبائر کے بعد جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی مرے اور اس پر قرض ہو اور وہ کوئی ایسی چیز نہ چھوڑے جس سے اس کا قرض ادا ہو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 9133)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/392) (ضعیف)» (اس کے راوی ابوعبد اللہ قرشی لین الحدیث ہیں)