سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

چھپکلی کو قتل کرنا اور اس کی وجہ
حدیث نمبر: 3885
-" إن إبراهيم عليه السلام حين ألقي في النار، لم تكن دابة إلا تطفي النار عنه غير الوزغ، فإنه كان ينفخ عليه".
امام نافع، فاکہ بن مغیرہ کی لونڈی سائبہ سے بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور ان کے گھر میں ایک نیزہ دیکھ کر پوچھا: اے ام المؤمنین! اس نیزے کو کیا کرتی ہو؟ انہوں نے کہا: ہم اس سے چھپکلیاں مارتی ہیں، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو ہر جانور نے آگ بجھانے (‏‏‏‏کے لیے کوشش) کی، سوائے اس چھپکلی کے، کہ یہ (‏‏‏‏آگ کو بھڑکانے کے لیے) پھونک مارتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مارنے کا حکم دیا۔