سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

ہر اونٹ کی چوٹی پر شیطان ہے، اس لیے . . .
حدیث نمبر: 3912
-" ما من بعير إلا على ذروته شيطان، فاذكروا اسم الله إذا ركبتموها كما أمركم، ثم امتهنوها لأنفسكم، فإنما يحمل الله".
سیدنا ابوالآس خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم کمزور لوگ تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حج کے لیے صدقہ کے اونٹوں پر سوار کیا۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے، کیا آپ ہم کو اس (‏‏‏‏کوہان) ] پر سوار کر سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر اونٹ کی کوہان پر شیطان ہوتا ہے، سو جب تم ان پر سوار ہونے لگو تو اللہ تعالیٰ کا نام لیا کرو، جیسا کہ اس نے تم کو حکم دیا ہے، پھر ان کو اپنے لیے استعمال کرو، بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی سواریاں عطا کرتا ہے۔