سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

اللہ تعالیٰ کی خشیت کی وجہ سے ایک اشرف فرشتے کی ہیئت
حدیث نمبر: 3915
-" مررت بجبريل ليلة أسري بي بالملإ الأعلى، وهو كالحلس البالي من خشية الله عز وجل".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اسرا والی رات جبریل کی مصاحبت میں ایک اشرف فرشتے کے پاس سے گزرا، وہ اﷲ تعالیٰ کی خشیت کی وجہ سے بوسیدہ ٹاٹ کی طرح لگ رہا تھا۔