الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 751
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: زینب یا میمونہ کا نام برہ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام زینب یا میمونہ رکھ دیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:751]
فوائد: معلوم ہوا کہ مذکورہ روایت میں راوی کو شک ہے کہ سیدہ زینب یا سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما کا نام برہ تھا۔ ”ادب المفرد للبخاري“ میں ہے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا نام برہ تھا، شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ روایت شاذ ہے۔