صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
The Book of Hajj
109. بَابُ مَنْ قَلَّدَ الْقَلاَئِدَ بِيَدِهِ:
109. باب: اس کے بارے میں جس نے اپنے ہاتھ سے (قربانی کے جانوروں کو) قلائد پہنائے۔
(109) Chapter. Whoever puts the garlands round the necks of the Hady (animals meant for sacrifice) with one’s own hands.
حدیث نمبر: 1700
Save to word مکررات اعراب English
حدثنا عبد الله بن يوسف، اخبرنا مالك، عن عبد الله بن ابي بكر بن عمرو بن حزم، عن عمرة بنت عبد الرحمن، انها اخبرته ان زياد بن ابي سفيان كتب إلى عائشة رضي الله عنها، إن عبد الله بن عباس رضي الله عنهما، قال: من اهدى هديا حرم عليه ما يحرم على الحاج حتى ينحر هديه، قالت: عمرة، فقالت عائشة رضي الله عنها: ليس كما قال ابن عباس، انا فتلت قلائد هدي رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي، ثم قلدها رسول الله صلى الله عليه وسلم بيديه، ثم بعث بها مع ابي، فلم يحرم على رسول الله صلى الله عليه وسلم شيء احله الله له حتى نحر الهدي".حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ زِيَادَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ كَتَبَ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: مَنْ أَهْدَى هَدْيًا حَرُمَ عَلَيْهِ مَا يَحْرُمُ عَلَى الْحَاجِّ حَتَّى يُنْحَرَ هَدْيُهُ، قَالَتْ: عَمْرَةُ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: لَيْسَ كَمَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، أَنَا فَتَلْتُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ، ثُمَّ قَلَّدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيْهِ، ثُمَّ بَعَثَ بِهَا مَعَ أَبِي، فَلَمْ يَحْرُمْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ أَحَلَّهُ اللَّهُ لَهُ حَتَّى نُحِرَ الْهَدْيُ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہیں عبداللہ بن ابی بکر بن عمرو بن حزم نے خبر دی، انہیں عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے خبر دی کہ زیاد بن ابی سفیان نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو لکھا کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہے کہ جس نے ہدی بھیج دی اس پر وہ تمام چیزیں حرام ہو جاتی ہیں جو ایک حاجی پر حرام ہوتی ہیں تاآنکہ اس کی ہدی کی قربانی کر دی جائے، عمرہ نے کہا کہ اس پر عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جو کچھ کہا مسئلہ اس طرح نہیں ہے، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانوروں کے قلادے اپنے ہاتھوں سے خود بٹے ہیں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں سے ان جانوروں کو قلادہ پہنایا اور میرے والد محترم (ابوبکر رضی اللہ عنہ) کے ساتھ انہیں بھیج دیا لیکن اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بھی ایسی چیز کو اپنے اوپر حرام نہیں کیا جو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال کی تھی، اور ہدی کی قربانی بھی کر دی گئی۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated `Abdullah bin Abu Bakr bin `Amr bin Hazm: That `Amra bint `Abdur-Rahman had told him, "Zaid bin Abu Sufyan wrote to `Aisha that `Abdullah bin `Abbas had stated, 'Whoever sends his Hadi (to the Ka`ba), all the things which are illegal for a (pilgrim) become illegal for that person till he slaughters it (i.e. till the 10th of Dhul-Hijja).' " `Amra added, `Aisha said, 'It is not like what Ibn `Abbas had said: I twisted the garlands of the Hadis of Allah's Apostle with my own hands. Then Allah's Apostle put them round their necks with his own hands, sending them with my father; Yet nothing permitted by Allah was considered illegal for Allah's Apostle till he slaughtered the Hadis.' "
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 26, Number 757


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
   صحيح البخاري2317عائشة بنت عبد اللهلم يحرم على رسول الله شيء أحله الله له حتى نحر الهدي
   صحيح البخاري5566عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله فيبعث هديه إلى الكعبة ما يحرم عليه مما حل للرجال من أهله حتى يرجع الناس
   صحيح البخاري1699عائشة بنت عبد اللهفتلت قلائد هدي النبي ثم أشعرها وقلدها أو قلدتها ثم بعث بها إلى البيت أقام بالمدينة فما حرم عليه شيء كان له حل
   صحيح البخاري1696عائشة بنت عبد اللهفتلت قلائد بدن النبي بيدي ثم قلدها وأشعرها وأهداها ما حرم عليه شيء كان أحل له
   صحيح البخاري1704عائشة بنت عبد اللهفتلت لهدي النبي تعني القلائد قبل أن يحرم
   صحيح البخاري1703عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد الغنم للنبي يبعث بها يمكث حلالا
   صحيح البخاري1698عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هديه لا يجتنب شيئا مما يجتنبه المحرم
   صحيح مسلم3197عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله بيدي هاتين لا يعتزل شيئا ولا يتركه
   صحيح مسلم3202عائشة بنت عبد اللهفتلت القلائد لهدي رسول الله فيقلد هديه ثم يبعث به يقيم لا يجتنب شيئا مما يجتنب المحرم
   صحيح مسلم3205عائشة بنت عبد اللهفتلت قلائد هدي رسول الله بيدي ثم قلدها رسول الله بيده ثم بعث بها مع أبي لم يحرم على رسول الله شيء أحله الله له حتى نحر الهدي
   صحيح مسلم3206عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله بيدي ثم يبعث بها ما يمسك عن شيء مما يمسك عنه المحرم حتى ينحر هديه
   صحيح مسلم3194عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هديه لا يجتنب شيئا مما يجتنب المحرم
   صحيح مسلم3198عائشة بنت عبد اللهفتلت قلائد بدن رسول الله بيدي ثم أشعرها وقلدها ثم بعث بها إلى البيت أقام بالمدينة فما حرم عليه شيء كان له حلا
   صحيح مسلم3201عائشة بنت عبد اللهأفتل القلائد لهدي رسول الله من الغنم ثم يبعث به يقيم فينا حلالا
   صحيح مسلم3199عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائدها بيدي لا يمسك عن شيء لا يمسك عنه الحلال
   صحيح مسلم3200عائشة بنت عبد اللهفتلت تلك القلائد من عهن كان عندنا أصبح فينا رسول الله حلالا يأتي ما يأتي الحلال من أهله أو يأتي ما يأتي الرجل من أهله
   جامع الترمذي909عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله كلها غنما ثم لا يحرم
   جامع الترمذي908عائشة بنت عبد اللهفتلت قلائد هدي رسول الله لم يحرم ولم يترك شيئا من الثياب
   سنن أبي داود1758عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هديه لا يجتنب شيئا مما يجتنب المحرم
   سنن أبي داود1759عائشة بنت عبد اللهفتلت قلائدها بيدي من عهن كان عندنا أصبح فينا حلالا يأتي ما يأتي الرجل من أهله
   سنن النسائى الصغرى2778عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله فيبعث بها يأتي ما يأتي الحلال قبل أن يبلغ الهدي محله
   سنن النسائى الصغرى2799عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله من الغنم فيبعث بها يقيم فينا حلالا
   سنن النسائى الصغرى2777عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هديه لا يجتنب شيئا مما يجتنبه المحرم
   سنن النسائى الصغرى2786عائشة بنت عبد اللهفتلت قلائد بدن رسول الله ثم لم يحرم ولم يترك شيئا من الثياب
   سنن النسائى الصغرى2796عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله لا يجتنب شيئا مما يجتنبه المحرم
   سنن النسائى الصغرى2791عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله غنما لا يحرم
   سنن النسائى الصغرى2779عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله يقيم ولا يحرم
   سنن النسائى الصغرى2780عائشة بنت عبد اللهأفتل القلائد لهدي رسول الله فيقلد هديه يبعث بها يقيم لا يجتنب شيئا مما يجتنبه المحرم
   سنن النسائى الصغرى2781عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد الغنم لهدي رسول الله يمكث حلالا
   سنن النسائى الصغرى2782عائشة بنت عبد اللهفتلت تلك القلائد من عهن كان عندنا أصبح فينا فيأتي ما يأتي الحلال من أهله وما يأتي الرجل من أهله
   سنن النسائى الصغرى2785عائشة بنت عبد اللهفتلت قلائد بدن رسول الله بيدي ثم قلدها وأشعرها ووجهها إلى البيت وبعث بها أقام فما حرم عليه شيء كان له حلالا
   سنن النسائى الصغرى2797عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله لا يجتنب شيئا ولا نعلم الحج يحله إلا الطواف بالبيت
   سنن النسائى الصغرى2787عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله غنما
   سنن النسائى الصغرى2788عائشة بنت عبد اللهيهدي الغنم
   سنن النسائى الصغرى2798عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله ويخرج بالهدي مقلدا مقيم ما يمتنع من نسائه
   سنن النسائى الصغرى2795عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله بيدي ثم يقلدها رسول الله بيده ثم يبعث بها مع أبي لا يدع رسول الله شيئا أحله الله له حتى ينحر الهدي
   سنن النسائى الصغرى2790عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هدي رسول الله غنما لا يحرم
   سنن ابن ماجه3094عائشة بنت عبد اللهأفتل قلائد هديه لا يجتنب شيئا مما يجتنب المحرم
   صحيح البخاري1700عائشة بنت عبد اللهمن اهدى هديا حرم عليه ما يحرم على الحاج حتى ينحر هديه
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم305عائشة بنت عبد اللهمن اهدى هديا حرم عليه ما حرم على الحاج حتى ينحر هديه
   مسندالحميدي210عائشة بنت عبد اللهكنت أفتل قلائد هدي رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي هاتين ثم لا يجتنب شيئا مما يجتنبه المحرم
   مسندالحميدي211عائشة بنت عبد اللهكنت أفتل قلائد هدي رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي هاتين ثم لا يعتزل شيئا مما يعتزله المحرم ولا يتركه
   مسندالحميدي220عائشة بنت عبد اللهكنت أفتل قلائد هدي رسول الله صلى الله عليه وسلم من الغنم ثم لا يجتنب شيئا مما يجتنبه المحرم

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1700 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1700  
حدیث حاشیہ:
یہ 9ھ کا واقعہ ہے اس سال رسول کریم ﷺ نے اپنے نائب کی حیثیت سے حضرت ابوبکر ؓ کو حج کے لیے بھیجا تھا، آئندہ سال حجۃ الوداع کیا گیا۔
اس بارے میں حضرت عبداللہ عباس ؓ کا فتوی درست نہ تھا، اس لیے حضرت عائشہ ؓ نے اس کی تردید کردی۔
معلوم ہوا کہ غلطیوں کا امکان بڑی شخصیتوں سے بھی ہو سکتا ہے، ممکن ہے حضرت ابن عباس ؓ نے اس خیال سے بعد میں رجوع کر لیا ہو۔
یہ بھی معلوم ہوا کہ امر حق جسے بھی معلوم ہو ظاہر کر دینا چاہئے اور اس بارے میں کسی بھی بڑی شخصیت سے مرعوب نہ ہونا چاہئے کیوں کہ الحق یعلو و لا یعلی۔
یعنی امر حق ہمیشہ غالب رہتا ہے اسے مغلوب نہیں کیا جاسکتا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1700   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1700  
حدیث حاشیہ:
(1)
قربانی کے جانور کو قلادہ پہنانے کی دو حالتیں ہیں:
٭ آدمی حج کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اور قربانی کا جانور ساتھ لے کر جانے کا پروگرام ہو تو احرام کے وقت انہیں قلادہ پہنائے اور ان کا اشعار کرے۔
٭ صرف قربانی کا جانور بھیجنے کا ارادہ ہو، حج کرنے کا پروگرام نہ ہو، ایسی صورت میں اپنے گھر سے انہیں قلادہ پہنا دے اور اشعار کرے، اس پر کوئی اضافی پابندی عائد نہیں ہو گی۔
(2)
حضرت ابن عباس ؓ کے موقف کی بنیاد محض قیاس تھا جسے حضرت عائشہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ کے عمل سے رد کر دیا۔
لوگوں نے بھی حضرت عائشہ ؓ کے موقف سے اتفاق کیا اور حضرت ابن عباس ؓ کے فتوے کو ترک کر دیا۔
علاوہ ازیں حضرت ابن عمر ؓ سے بھی منقول ہے کہ وہ جب اپنی قربانی مکہ مکرمہ بھیجتے تو محرم انسان کی طرح پرہیز کرتے تھے، البتہ تلبیہ نہیں کہتے تھے۔
(المصنف لابن أبي شیبة: 120/5)
امام بیہقی بیان کرتے ہیں کہ سب سے پہلے ام المومنین حضرت عائشہ ؓنے اس مسئلے میں لوگوں کو اندھیرے سے نکالا اور انہیں سنت کی راہ دکھائی۔
(السنن الکبرٰی للبیھقي: 234/5، وفتح الباري: 690/3)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1700   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 305  
´احرام باندھے اور لبیک کہے بغیر کوئی چیز حرام نہیں ہوتی`
«. . . 308- مالك عن عبد الله بن أبى بكر عن عمرة بنت عبد الرحمن أنها أخبرته أن زياد بن أبى سفيان كتب إلى عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم أن عبد الله بن عباس قال: من أهدى هديا حرم عليه ما حرم على الحاج حتى ينحر هديه، وقد بعثت بهدي فاكتبي إلى بأمرك أو مري صاحب الهدي، قالت عمرة: فقالت عائشة: ليس كما قال ابن عباس، أنا فتلت قلائد هدي رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي ثم قلدها رسول الله صلى الله عليه وسلم بيديه ثم بعث بها مع أبي، فلم يحرم على رسول الله صلى الله عليه وسلم شيء أحله الله له حتى نحر الهدي. . . .»
. . . زیاد بن ابی سفیان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف لکھ کر بھیجا کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: جو شخص (بیت اللہ کی طرف) قربانی کے جانور روانہ کرے تو اس پر قربانی کرنے تک وہ چیزیں حرام ہو جاتی ہیں جو حاجی پر حرام ہوتی ہیں اور میں نے قربانی کے جانور روانہ کر دئیے ہیں، لٰہذا آپ اپنا فیصلہ میری طرف لکھ کر بھیجیں یا جو شخص قربانی کے جانور لاتا ہے اسے حکم دے دیں۔ عمرہ (بنت عبد الرحٰمن رحمہا اللہ) نے کہا: تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: جس طرح ابن عباس نے کہا ہے اس طرح نہیں ہے۔ میں اپنے ہاتھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانوروں کی گردن میں (قربانی کے نشان کے لئے) پٹے تیار کئے تھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خود ڈالا تھا۔ پھر انہیں میرے والد (سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) کے ساتھ (بیت اللہ کر طرف) روانہ کیا تو آپ پر قربانی ذبح ہونے تک اللہ کی حلال کردہ چیزوں میں سے کوئی چیز بھی حرام نہیں ہوئی تھی . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 305]
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1700، ومسلم 369/1321، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ مجتہد سے غلطی یا بھول ہو سکتی ہے۔
➋ جواب ہمیشہ دلیل سے دینا چاہئے۔
➌ جو شخص قربانی کے جانور حرم بھیج دے اور اپنے گھر میں مقیم رہے تو اس کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آدمی پر احرام باندھے اور لبیک کہے بغیر چیزیں حرام نہیں ہوتیں۔ [الموطأ 1/341 ح770 وسنده صحيح]
➍ ایک آدمی نے قربانی کے جانور مقرر کر کے بھیج دیئے اور سلے ہوئے کپڑے اُتار دیئے۔ جب سیدنا عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوا تو انہوں نے فرمایا: کعبے کے رب کی قسم! یہ بدعت ہے۔ [الموطأ 1/341 ح771 وسنده صحيح]
➎ اہلِ حق کا فقہی مسائل میں آپس میں اختلاف ہو سکتا ہے جو کہ مذموم نہیں ہے۔
➏ صحابۂ کرام ہر وقت سنت پر عمل کرنے میں مستعد رہتے تھے۔
➐ یہ ممکن ہے کہ بڑے سے بڑے عالم کو بعض حدیثیں معلوم نہ ہوں۔
➑ تقلید جائز نہیں ہے بلکہ استطاعت کے مطابق تحقیق ضروری ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 308   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1759  
´ہدی بھیج کر خود مقیم رہنے کا بیان۔`
ام المؤمنین (عائشہ) رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی روانہ کئے تو میں نے اپنے ہاتھ سے اس اون سے ان کے قلادے بٹے جو ہمارے پاس تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلال ہو کر ہم میں صبح کی آپ نے وہ تمام کام کئے جو ایک حلال (غیر مُحرم) آدمی اپنی بیوی سے کرتا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1759]
1759. اردو حاشیہ: در اصل ان احادیث میں اصحاب رائے کے اس قول کا جواب ہے کہ جب انسان ہدی بھیج دےاور اسے قلادہ بھی پہنا دے تواس پر احرام واجب ہوجاتاہے مگر حق یہی ہے جو ذکر ہوا کہ جب تک کوئی شخص عملاً احرام نہ باندھے محرم نہیں ہوتا اور نہ اس طرح احرام ہی واجب ہوتاہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1759   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2777  
´اونٹوں کے گلے کا ہار بٹنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے ہدی (قربانی کے جانور) بھیجتے تھے تو میں آپ کی ہدی کے ہار بٹتی تھی پھر آپ ان چیزوں میں سے کسی چیز سے بھی اجتناب نہ کرتے تھے جن چیزوں سے محرم اجتناب کرتا ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2777]
اردو حاشہ:
(1) یہ بھی قربانی کی ایک صورت ہے کہ خود انسان اپنے گھر میں ٹھہرے اور قربانی کے جانور کسی معتمد شخص کے ہاتھ  مکہ مکرمہ بھیج دے کہ وہاں حرم میں ذبح ہوں۔ اور یہ افضل قربانی ہے۔
(2) پرہیز نہیں فرماتے تھے۔ یعنی اس طرح جانور حرم میں بھیج دینے سے بھیجنے والا محرم نہیں بن جاتا کہ اس پر احرام کی پابندیاں لاگو ہوں بلکہ عام کپڑے پہنے گا اور جماع وغیرہ بھی کر سکے گا، البتہ ایک اور روایت میں قربانی کی نیت رکھنے والے شخص کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد حجامت (بال اور ناخن کاٹنے) سے روکا گیا ہے۔ (صحیح مسلم، الأضاحي، حدیث: 1977) مگر اس کا جانور بھیجنے سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ حکم تو ہر قربانی کرنے والے کے لیے ہے، یہاں کرے یا حرم میں بھیجے۔
(3) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ جانور حرم کو بھیجنے والا محرم ہو جاتا ہے، مگر یہ خیال درست نہیں۔ واللہ أعلم
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2777   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2778  
´اونٹوں کے گلے کا ہار بٹنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہدی کے ہار (قلادے) بٹا کرتی تھی، آپ انہیں پہنا کر بھیجتے پھر آپ وہ سب کرتے جو غیر محرم کرتا ہے اس سے پہلے کہ ہدی اپنے مقام پر (یعنی قربان گاہ پر) پہنچے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2778]
اردو حاشہ:
جو ایک حلال شخص کرتا ہے۔ یعنی غیر محرم جو کچھ کرتا ہے، مثلاً: جماع کرنا، سلے ہوئے کپڑے پہننا اور خوشبو لگانا، وغیرہ۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2778   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2781  
´اونٹوں کے گلے کا ہار بٹنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کی بکریوں کے ہار (قلادے) بٹا کرتی تھی پھر آپ حلال (غیر محرم) ہی رہتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2781]
اردو حاشہ:
قلادہ حرم کو جانے والے جانور کی خصوصیت سے۔ حرم کے علاوہ ذبح ہونے والے جانوروں، خواہ وہ قربانی ہی کے ہوں، کو قلادے نہیں پہنائے جا سکتے، ورنہ امتیاز ختم ہو جائے گا۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2781   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2782  
´ہار (قلادۃ) کس چیز سے بٹا جائے؟`
ام المؤمنین (عائشہ رضی الله عنہا) کہتی ہیں کہ میں نے ان ہاروں (قلادوں) کو اس رنگین اون سے بٹا جو ہمارے پاس تھے پھر ہم میں موجود رہ کر آپ نے صبح کی اور وہ سب کام کرتے رہے جو غیر محرم اپنی بیوی سے کرتا ہے اور جو عام آدمی اپنی بیوی سے کرتا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2782]
اردو حاشہ:
عِھْن رنگ دار روئی یا اون کو کہتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ قلادہ روئی یا اون ہی سے تیار کیا جائے بلکہ کسی بھی میسر چیز سے تیار کیا سکتا ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2782   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2785  
´اونٹ کے گلے میں قلادہ (پٹہ) ڈالنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی کے اونٹوں کے ہار میں نے اپنے ہاتھوں سے بٹے، پھر آپ نے اسے ان کے گلوں میں لٹکایا، اور ان کا اشعار کیا، اور بیت اللہ کی طرف ان کا رخ کر کے روانہ فرمایا، اور خود آپ مقیم رہے اور کوئی چیز جو آپ کے لیے حلال تھی آپ پر حرام نہیں ہوئی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2785]
اردو حاشہ:
اونٹ کو قلادہ ڈالنا (جب اسے حرم میں ذبح ہونے کے لیے بھیجا جائے) متفقہ بات ہے۔ کسی کو اختلاف نہیں۔ یاد رہے جانور کو قلادہ ڈالنے اور کسی کے ہاتھ حرم بھیجنے سے انسان محرم نہیں ہوتا۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2785   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2787  
´بکریوں کے گلوں میں ہار لٹکانے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کی بکریوں کے ہار بٹتی تھی (جو قربانی کے لیے مکہ بھیجی جاتی تھیں)۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2787]
اردو حاشہ:
معلوم ہوا بکریوں کو بھی قلادہ ڈالا جائے گا کیونکہ جو علت اونٹوں اور گایوں کو قلادہ ڈالنے کی ہے، وہ بکریوں میں بھی موجود ہے مگر مالکیہ اور احناف بکری کو قلادہ ڈالنے کے خلاف ہیں۔ کیونکہ بکری چھوٹا اور کمزور جانور ہے۔ حالانکہ قلادہ کون سا من، دو من کا ہوتا ہے کہ بے چاری بکری مر جائے گی۔ وہ تو صرف ایک علامت ہے حرم کے جانور کی۔ بکری چھوٹا جانور ہے تو اس کے گلے میں چھوٹا قلادہ ڈال دیا جائے، نیز ایسی عقلی توجیہات وہاں کارآمد ہیں جہاں رسول اللہﷺ کو ہدایات دینے کے مترادف ہے۔ ممکن ہے امام مالک اور امام ابوحنیفہ رحمہما اللہ کو یہ روایات نہ پہنچی ہوں، مگر بعد والوں کو تو پہنچ چکی ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رسول اللہﷺ نے تو ایک ہی حج فرمایا تھا۔ اس میں بکریاں نہیں لے گئے، حالانکہ احادیث میں صراحت ہے کہ آپ قربانی کے جانور حرم بھیجا کرتے تھے اور خود مدینہ منورہ میں تشریف فرما رہتے تھے۔ اور یہ نبیﷺ کے حج مبارک سے پہلے کی بات ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2787   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2795  
´کیا ہدی کے گلے میں ہار ڈالنے سے احرام واجب ہو جاتا ہے؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کے ہار اپنے ہاتھوں سے بٹتی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے اسے ہدی کے گلے میں ڈالتے تھے اور اسے میرے والد کے ساتھ بھیجتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی ایسی چیز کا استعمال ترک نہیں کرتے تھے جسے اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے حلال کر رکھی ہے یہاں تک کہ ہدی کو نحر کرتے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2795]
اردو حاشہ:
یہ مسئلہ سابقہ احادیث سے بھی صراحتاً ثابت ہو چکا ہے، البتہ وہ شخص جو قلادہ ڈالے ہوئے جانوروں کے ساتھ حرم کو جائے گا، وہ محرم بن جائے گا لیکن یہ احرام میقات سے شروع ہوگا، خواہ قلادے پہلے سے ڈالے ہوئے ہوں۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ جانور بھیجنا 9 ہجری کی بات ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2795   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2797  
´کیا ہدی کے گلے میں ہار ڈالنے سے احرام واجب ہو جاتا ہے؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کے ہار بٹتی تھی تو آپ کسی چیز سے پرہیز نہیں کرتے تھے، اور ہم نہیں جانتے کہ حج سے (حاجی کو) بیت اللہ کے طواف ۱؎ کے علاوہ بھی کوئی چیز حلال کرتی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2797]
اردو حاشہ:
کسی چیز سے اجتناب یعنی جماع وغیرہ سے اجتناب نہیں فرماتے تھے۔ اور یہ دلیل ہے کہ آپ محرم نہیں ہوتے تھے ورنہ محرم تو جب تک بیت اللہ کا طواف نہ کر لے، جماع نہیں کر سکتا، عمرے کا احرام ہو یا حج کا۔ حج کا احرام اگرچہ منیٰ میں قربانی ذبح ہونے کے بعد کھولا جاتا ہے مگر بیوی سے جماع جائز نہیں جب تک وہ طواف زیارت نہ کر لے۔ عمرے کے احرام میں تو کوئی اشکال ہی نہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2797   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 909  
´ہدی کی بکریوں کو قلادہ (پٹہ) پہنانے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کی بکریوں کے سارے قلادے (پٹے) میں ہی بٹتی تھی ۱؎ پھر آپ احرام نہ باندھتے (حلال ہی رہتے تھے)۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 909]
اردو حاشہ:
1؎:
یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ بکریوں کی تقلید بھی مستحب ہے،
امام مالک اور امام ابو حنیفہ کہتے ہیں کہ بکریوں کی تقلید مستحب نہیں ان دونوں نے تقلید کو اونٹ گائے کے ساتھ خاص کیا ہے،
یہ حدیث ان دونوں کے خلاف صریح حجت ہے،
ان کا کہنا ہے کہ یہ کمزوری کا باعث ہو گی،
لیکن یہ دلیل انتہائی کمزور ہے اس لیے کہ تقلید سے مقصود پہچان ہے انہیں ایسی چیز کا قلادہ پہنایا جائے جس سے انہیں کمزوری نہ ہو۔
اللہ عزوجل ہم سب کو مذہبی و معنوی تقلید سے محفوظ رکھے،
اللھم آمین۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 909   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:210  
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قربانی کے اونٹوں اور گایوں کو ہار پہنائے جاتے ہیں یہ بطور علامت ہے کہ یہ اونٹ یا گائے مکہ مکرمہ جا رہی ہے اور حاجیوں نے انھیں حج میں قربانی کرنا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ امی عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے ہاتھوں سے ہار تیار کرتی تھیں، اس لیے عورت کے لیے اس قسم کے صنعت و حرفت کے کام کرنا معیوب نہیں۔ نیز ہدی کو روانہ کرنے سے حالت احرام کے مسائل لاگو نہیں ہوتے۔ حالت احرام کے مسائل اس وقت لا گو ہوں گے جب میقات سے احرام پہن لیا جائے۔ (نیز دیکھیں مسند حمیدی ح 211)
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 210   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:220  
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ ہدی کا جانور تیار کر کے مکہ مکرمہ کی طرف روانہ کر دینے سے حج نہ کر نے والے پر حالت احرام کے احکام لازم نہیں آتے۔ اس پر تب ہی حالت احرام کا حکم نافذ ہوگا جب وہ حج کی نیت کر کے احرام باندھے گا۔ نیز دیکھیں صحیح البخاری: 1702۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 220   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3205  
عمرہ بنت عبدالرحمٰن بیان کرتی ہیں، ابن زیاد نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو خط لکھا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں، جو شخص قربانی روانہ کرتا ہے، اس پر وہ تمام چیزیں حرام ہو جائیں گیں جو حج کرنے والے پر حرام ہوتی ہیں، حتی کہ قربانی نحر کر دی جائے، اور میں اپنی ہدی روانہ کر چکا ہوں، آپ مجھے اپنا نظریہ لکھ بھیجیں، عمرہ بیان کرتی ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بتایا، بات وہ نہیں ہے جو ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، میں نے... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:3205]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث کی سند میں خط لکھنے والے کا نام ابن زیادہ بتایا گیا ہے،
لیکن یہ بات صحیح نہیں ہے،
اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا دور نہیں پایا،
بلکہ یہ خط لکھنے والا زیاد بن ابی سفیان ہے جو زیاد بن ابیہ کے نام سے معروف ہے،
جیسا کہ صحیح بخاری مؤطا امام مالک سنن ابی داؤد وغیرہ معتبر کتب حدیث میں موجود ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3205   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1698  
1698. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ طیبہ سے قربانی بھیجتے اور میں ان کے لیے ہار خود تیار کرتی۔ پھر آپ کسی چیز سے پرہیز نہ کرتے جس سے محرم اجتناب کرتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1698]
حدیث حاشیہ:
دونوں حدیثوں میں قربانی کا لفظ ہے وہ عام ہے اونٹ اور گائے دونوں کو شامل ہے۔
تو باب کا مطلب ثابت ہو گیا یعنی قران کے اونٹ اور گایوں کے لیے ہار بٹنا، یہ بھی معلوم ہوا کہ حضرت عائشہ ؓؓ اپنے ہاتھوں سے یہ ہار بٹا کرتی تھیں پس عورتوں کے لیے اس قسم کی صنعت حرفت کے کام کرنا کوئی امر معیوب نہیں ہے جیسا کہ نام نہاد شرفاء اسلام کے تصورات ہیں جو عورتوں کے لیے اس قسم کے کاموں کو اچھا نہیں جانتے یہ انتہائی کم فہمی کی دلیل ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1698   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1704  
1704. حضرت عائشہ ؓسے ایک اور روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کی ہدی (قربانی)کے لیے آپ کے احرام باندھے سے پہلے ہار تیار کیے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1704]
حدیث حاشیہ:
تقلید کہتے ہیں قربانی کے جانوروں کے گلوں میں جوتیوں وغیرہ کا ہار بنا کر ڈالنا، یہ عرب کے ملک میں نشان تھا ہدی کا۔
ایسے جانور کوعرب لوگ نہ کوٹتے تھے نہ اس سے متعرض ہوتے، اور اشعار کے معنی خود کتاب میں مذکور ہیں یعنی اونٹ کا کوہان داہنی طرف سے ذرا سا چیر دینا اور خون بہا دینا یہ بھی سنت ہے اور جس نے اس سے منع کیا اس نے غلطی کی ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1704   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2317  
2317. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: کہ رسول اللہ ﷺ کی قربانیوں کے ہار میں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے انھیں اپنے ہاتھوں سے ان کے گلے میں ڈالا۔ اس کے بعد آپ نے میرے والد گرامی (حضرت ابو بکر ؓ)کے ہمراہ انھیں مکہ مکرمہ روانہ کیا لیکن رسول اللہ ﷺ پر کوئی چیز حرام نہ ہوئی جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے حلال کی تھی تاآنکہ ان قربانیوں کو ذبح کردیا گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2317]
حدیث حاشیہ:
حضرت رسول کریم ﷺ کے قربانی کے اونٹوں کے لیے حضرت عائشہ ؓ نے قلادہ بٹنے میں آپ کی وکالت فرمائی۔
حضرت عائشہ صدیقہ ام المومنین ؓ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی صاحب زادی ہیں۔
ان کی والدہ ماجدہ کا نام ام رومان بنت عامر بن عویمر ہے۔
آنحضرت ﷺ کے ساتھ شادی 10نبوی میں مکہ شریف میں ہوئی۔
2ھ میں ہجرت سے18ماہ بعد رخصتی عمل میں آئی۔
آنحضرت ﷺ کے ساتھ یہ9سال رہی ہیں کیوں کہ وصال نبوی کے وقت حضرت عائشہ ؓ کی عمر اٹھارہ سال کی تھی۔
حضرت عائشہ ؓ بہت بڑی فصیحہ فقیہ عالمہ، فاضلہ تھیں۔
حضور ؓ سے بکثرت احادیث آپ نے نقل کی ہیں۔
وقائع عرب و محاورات و اشعار کی زبردست واقف کار تھیں۔
صحابہ کرام اور تابعین عظام کے ایک بڑے طبقہ نے ان سے روایات نقل کی ہیں۔
مدینہ طیبہ میں 57ھ یا 58ھ میں شب سہ شنبہ میں آپ کا انتقال ہوا۔
وصیت کے مطابق شب میں بقیع غرقد میں آپ کو دفن کیا گیا۔
حضرت ابوہریرہ ؓ نے نماز جنازہ پڑھائی۔
جو ان دنوں معاویہ ؓ کے دور حکومت میں مدینہ میں مروان کے ماتحت تھے۔
بقیع غرقد مدینہ کا پرانا قبرستان ہے، جو مسجد نبوی سے تھوڑے ہی فاصلہ پر ہے۔
آج کل اس کی جانب مسجد نبوی سے ایک وسیع سڑک نکال دی گئی ہے۔
قبرستان کو چاروں طرف ایک اونچی فصیل سے گھیر دیا گیا ہے۔
اندر پرانی قبریں بیشتر نابود ہو چکی ہیں، اہل بدعت نے پہلے دور میں یہاں بعض صحابہ و دیگر بزرگان دین کے ناموں پر بڑے بڑے قبے بنا رکھے تھے۔
اور ان پر غلاف، پھول ڈالے جاتے۔
اور وہاں نذر نیازیں چڑھائی جاتی تھیں۔
سعودی حکومت نے حدیث نبوی کی روشنی میں ان سب کو مسمار کردیا ہے۔
پختہ قبریں بنانا شریعت اسلامیہ میں قطعاً منع ہے اور ان پر چادر پھول محدثات و بدعات ہیں۔
اللہ پاک مسلمانوں کو ایسی بدعات سے بچائے۔
آمین
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2317   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5566  
5566. سیدنا مسروق سے روایت ہے کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ام المومنین! اگر کوئی شخص اپنی قربانی کعبہ بھیجے اور خود اپنے شہر میں ٹھہرا رہے لے جانے والے کو وصیت کر دے کہ جانور کے گلے میں قلادہ (ہار) ڈال دیا جائے تو کیا وہ محرم ہو جائے گا یہاں تک کہ دوسرے لوگ احرام کھول دیں؟ مسروق کہتے ہیں کہ میں نے پس پردہ آپ کے ہاتھ مارنے کی آواز سنی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کی قربانی کے ہار بنایا کرتی تھی آپ جب اپنی قربانی کعبہ بھیجتے لیکن لوگوں کے واپس آنے تک آپ ﷺ پر کوئی چیز حرام نہ ہوتی تھی جو ان کے گھر کے دوسرے افراد پر حلال ہو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5566]
حدیث حاشیہ:
کعبہ کو قربانی کا جانور بھیجنا ایک کار ثواب ہے مگر اس کا بھیجنے والا کسی ایسے امر کا پابند نہیں ہوتا جس کی پابندی ایک محرم حاجی کو کرنا لازم ہوتا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5566   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1696  
1696. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کی قربانیوں کے ہار اپنےہاتھ سے تیار کیے۔ آپ نے خود ان کے گلوں میں ہار ڈالے اور ان کا اشعار کیا، پھر انھیں مکہ مکرمہ روانہ کیا۔ ایسا کرنے سے آپ پر کوئی چیز حرام نہ ہوئی جو آپ کے لیے پہلے حلال تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1696]
حدیث حاشیہ:
یہ واقعہ ہجرت کے نویں سال کا ہے، جب آپ ﷺ نے حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو حاجیوں کا سردار بنا کر مکہ روانہ کیا تھا، ان کے ساتھ قربانی کے اونٹ بھی آپ ﷺ نے بھیجے تھے۔
نووی نے کہا کہ اس حدیث سے یہ نکلا کہ اگر کوئی شخص خود مکہ کو نہ جاسکے تو قربانی کا جانور وہاں بھیج دینا مستحب ہے اور جمہور علماء کا یہی قول ہے کہ صرف قربانی روانہ کرنے سے آدمی محر م نہیں ہوتا جب تک خود احرام کی نیت نہ کرے۔
(وحیدی)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1696   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1699  
1699. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کی ہدی کے لیے ہار تیار کیے۔ پھر آپ نے ان کا اشعار کیا اور انھیں قلادہ پہنایا۔ پھر آپ نے انھیں بیت اللہ روانہ کیا اور خود مدینہ طیبہ میں ٹھہرے۔ اس عمل سے آپ پر کوئی ایسی چیز حرام نہ ہوئی جو آپ کے لیے حلال تھی، یعنی آپ محرم نہ ہوئے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1699]
حدیث حاشیہ:
کوئی شخص اپنے وطن سے کسی کے ہمراہ مکہ شریف قربانی کا جانور بھیج دے تو وہ حلال ہی رہے گا اس پر احرام کے احکام لاگو نہیں ہوں گے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1699   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1696  
1696. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کی قربانیوں کے ہار اپنےہاتھ سے تیار کیے۔ آپ نے خود ان کے گلوں میں ہار ڈالے اور ان کا اشعار کیا، پھر انھیں مکہ مکرمہ روانہ کیا۔ ایسا کرنے سے آپ پر کوئی چیز حرام نہ ہوئی جو آپ کے لیے پہلے حلال تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1696]
حدیث حاشیہ:
(1)
جس شخص نے حج کرنا ہے اسے چاہیے کہ میقات سے اپنی قربانی کے گلے میں ہار ڈالے اور ان کا اشعار کرے۔
اور جو شخص حرم میں قربانی بھیجنا چاہتا ہے اور اس کا پروگرام حج کا نہیں تو اسے میقات جانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے گھر ہی میں قربانی کو قلادہ پہنا دے اور اس کا اشعار کر دے۔
(2)
رسول اللہ ﷺ نے نو ہجری میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے ہمراہ قربانی کے جانور ارسال کیے اور ایسا کرنے سے آپ پر احرام کی پابندیاں عائد نہیں ہوئیں۔
(3)
بہرحال قربانی کا جانور مکے بھیجنے کے لیے ضروری نہیں کہ انسان خود محرم ہو اور انہیں قلادہ پہنانے یا اشعار کے لیے بھی یہ شرط نہیں کہ پہلے سے احرام پہنا ہوا ہو۔
(فتح الباري: 686/3)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1696   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1698  
1698. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ طیبہ سے قربانی بھیجتے اور میں ان کے لیے ہار خود تیار کرتی۔ پھر آپ کسی چیز سے پرہیز نہ کرتے جس سے محرم اجتناب کرتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1698]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
میں نے اپنی ہدی کو قلادہ پہنا دیا ہے۔
"ھدي" کا لفظ اونٹ اور گائے دونوں کو شامل ہے اور رسول اللہ ﷺ نے دونوں قسم کے جانوروں کو "هدي" بنایا تھا۔
اس سے عنوان ثابت ہوتا ہے، یعنی قربانی کے اونٹوں اور گایوں کے لیے ہار تیار کرنا ثابت ہوا۔
(2)
اونٹ کا ذکر تو عام احادیث میں آتا ہے، گائے کے متعلق بھی حدیث میں ہے کہ نحر کے دن نبی ﷺ نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے ذبح کی تھی لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ آپ اسے مدینہ طیبہ سے لے کر گئے تھے۔
بہرحال قربانی کے جانوروں کے لیے ہار وغیرہ تیار کرنا ثابت ہے۔
(فتح الباري: 687/3) (3)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عائشہ ؓ خود اپنے ہاتھوں سے ہار تیار کرتی تھیں، اس لیے عورتوں کے لیے اس قسم کے صنعت و حرفت کے کام کرنا کوئی معیوب نہیں۔
آج کل کے نام نہاد شرفاء ایسے کاموں کو عورتوں کے لیے اچھا خیال نہیں کرتے۔
یہ ان کی کور ذوقی اور کم فہمی کی علامت ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1698   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1699  
1699. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کی ہدی کے لیے ہار تیار کیے۔ پھر آپ نے ان کا اشعار کیا اور انھیں قلادہ پہنایا۔ پھر آپ نے انھیں بیت اللہ روانہ کیا اور خود مدینہ طیبہ میں ٹھہرے۔ اس عمل سے آپ پر کوئی ایسی چیز حرام نہ ہوئی جو آپ کے لیے حلال تھی، یعنی آپ محرم نہ ہوئے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1699]
حدیث حاشیہ:
(1)
کوہان کی دائیں یا بائیں جانب جلد میں چھری لگا کر خون نکالنے کو اشعار کہتے ہیں، اس طرح قربانی کا جانور دوسرے جانوروں سے ممتاز رہتا ہے، جب گم ہو جائے تو پہچانا جاتا ہے۔
تقلید کے معنی جانور کے گلے میں کسی چیز کا لٹکانا ہے تاکہ معلوم ہو جائے کہ یہ قربانی کا جانور ہے۔
بکری چونکہ کمزور ہوتی ہے، اس لیے اس کا اشعار درست نہیں۔
امام ابو حنیفہ ؒ کے علاوہ اشعار کو کسی نے بھی مکروہ نہیں کہا۔
راجح یہ ہے کہ انہوں نے ایسے اشعار کو مکروہ کہا ہے جس سے جانور ہلاکت کے قریب ہو جاتا تھا، یعنی انہوں نے نفس اشعار کو مکروہ نہیں کہا بلکہ اس میں مبالغہ آمیزی کو ناپسند کیا ہے، مبالغے کی نفی سے اصل شے کی نفی نہیں ہوتی۔
ابو سائب کہتے ہیں کہ ہم حضرت وکیع کے پاس تھے کہ کسی آدمی نے ابراہیم نخعی کے حوالے سے اشعار کو مکروہ کہا اور اسے مُثلہ قرار دیا۔
حضرت وکیع اس پر بہت ناراض ہوئے اور فرمانے لگے:
میں تجھے رسول اللہ ﷺ کا عمل بتاتا ہوں اور تو اس کے مقابلے میں ابراہیم نخعی کی بات پیش کرتا ہے، تو اس بات کا حقدار ہے کہ تجھے قید میں رکھا جائے۔
بہرحال اشعار سنت ہے اور اس میں مبالغہ ناپسندیدہ عمل ہے۔
(فتح الباري: 688/3)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1699   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1704  
1704. حضرت عائشہ ؓسے ایک اور روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کی ہدی (قربانی)کے لیے آپ کے احرام باندھے سے پہلے ہار تیار کیے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1704]
حدیث حاشیہ:
(1)
"هدي" اس جانور کو کہا جاتا ہے جو اللہ کی خوشنودی کے لیے حرم مکی کی طرف روانہ کیا جائے اور وہ کم از کم بکری ہے، اس لیے اونٹ، گائے اور بکری کو بطور ہدی مکہ روانہ کیا جا سکتا ہے، البتہ انہیں ہار پہنانے میں اختلاف ہے۔
بعض کے نزدیک بکری کو ہار پہنانا مسنون عمل نہیں۔
امام بخاری ؒ نے اس موقف کی تردید میں یہ عنوان قائم کیا ہے اور احادیث پیش کی ہیں۔
اس پر اتفاق ہے کہ اسے اشعار نہ کیا جائے کیونکہ بکری کمزور ہونے کے باعث زخم کی متحمل نہیں ہو سکتی، نیز اس کے بالوں کی وجہ سے اشعار مخفی رہتا ہے جس سے اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔
(2)
امام بخاری نے اس سلسلے میں چار احادیث پیش کی ہیں جن سے ثابت کیا ہے کہ بکری کو ہدی کے طور پر قلادہ پہنایا جا سکتا ہے:
پہلی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بکریوں کو بطور ہدی مکہ مکرمہ روانہ کیا تھا۔
اس حدیث سے مقصود ان حضرات کی تردید کرنا ہے جو بکریوں کو بطور ہدی بھیجنے سے انکار کرتے ہیں۔
دوسری حدیث میں صراحت ہے کہ رسول اللہ ﷺ خود بکریوں کے گلے میں ہار ڈالتے تھے۔
اس روایت پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ اسے بیان کرنے والے حضرت اسود متفرد (اکیلے)
ہیں۔
اس اعتراض کی چنداں حیثیت نہیں کیونکہ اسود ثقہ راوی ہیں اور ان کا تفرد کوئی نقصان نہیں دیتا۔
آخری حدیث حضرت مسروق کے واسطے سے ہے اور اس میں اگرچہ بکریوں کے گلے میں ہار ڈالنے کی صراحت نہیں ہے، تاہم بکری ہدی کے افراد سے ہے اور جو اسے صرف اونٹوں یا گایوں کے لیے خاص کرتا ہے اسے چاہیے کہ دلیل پیش کرے۔
بہرحال بکری کو بطور ہدی مکہ مکرمہ روانہ کیا جا سکتا ہے اور اس کے گلے میں ہار بھی ڈالا جا سکتا ہے۔
(فتح الباري: 692/3)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1704   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2317  
2317. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: کہ رسول اللہ ﷺ کی قربانیوں کے ہار میں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے انھیں اپنے ہاتھوں سے ان کے گلے میں ڈالا۔ اس کے بعد آپ نے میرے والد گرامی (حضرت ابو بکر ؓ)کے ہمراہ انھیں مکہ مکرمہ روانہ کیا لیکن رسول اللہ ﷺ پر کوئی چیز حرام نہ ہوئی جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے حلال کی تھی تاآنکہ ان قربانیوں کو ذبح کردیا گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2317]
حدیث حاشیہ:
ہدی کے جانور وہ ہوتے ہیں جن کے متعلق یہ نیت کی جاتی ہے کہ انھیں مکہ لے جا کر ذبح کیا جائے گا۔
ایسا کرنے سے جانور بھیجنے والے پر احرام کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوتی۔
رسول اللہ ﷺ نے ہدی کہ جانور مکہ لے جانے کے لیے حضرت ابوبکر ؓ کو وکیل بنایا اور ان کی نگہداشت کےلیے حضرت عائشہ ؓ تعینات تھیں۔
بہرحال امام بخاری ؒ کا مقصد ہے کہ قربانی بھی عبادت ہے، اس قسم کی عبادت میں کسی دوسرے کو وکیل بنایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ عبادت محضہ نہیں ہے۔
والله أعلم.
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2317   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5566  
5566. سیدنا مسروق سے روایت ہے کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ام المومنین! اگر کوئی شخص اپنی قربانی کعبہ بھیجے اور خود اپنے شہر میں ٹھہرا رہے لے جانے والے کو وصیت کر دے کہ جانور کے گلے میں قلادہ (ہار) ڈال دیا جائے تو کیا وہ محرم ہو جائے گا یہاں تک کہ دوسرے لوگ احرام کھول دیں؟ مسروق کہتے ہیں کہ میں نے پس پردہ آپ کے ہاتھ مارنے کی آواز سنی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کی قربانی کے ہار بنایا کرتی تھی آپ جب اپنی قربانی کعبہ بھیجتے لیکن لوگوں کے واپس آنے تک آپ ﷺ پر کوئی چیز حرام نہ ہوتی تھی جو ان کے گھر کے دوسرے افراد پر حلال ہو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5566]
حدیث حاشیہ:
(1)
کعبہ مکرمہ کو قربانی بھیجنا تاکہ وہاں ذبح کی جائے بہت عظیم ثواب کا کام ہے مگر اس کا بھیجنے والا کسی ایسے امر کا پابند نہیں ہوتا جس کی پابندی ایک احرام والے شخص کو کرنی پڑتی ہے۔
(2)
کچھ اہل علم کا خیال ہے جس نے مکہ مکرمہ کی طرف ہدی، یعنی قربانی کا جانور بھیجا جب اس کے گلے میں قلادہ ڈال دیا گیا تو بھیجنے والے پر احرام کی پابندیاں ضروری ہو جاتی ہیں۔
وہ قربانی ہونے تک ان چیزوں سے پرہیز کرے گا جن سے ایک احرام والا شخص کرتا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس موقف سے اختلاف کرتے ہوئے یہ عنوان قائم کیا ہے اور بطور دلیل مذکورہ حدیث پیش کی ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5566   



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.