نافع نے کہا: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ جب خوشبو کا دھواں لیتے تو عودکا دھواں لیتے، اس میں کسی اور چیز کی آمیزش نہ ہو تی اور کافور کا دھواں لیتے۔اس میں کچھ عود ملا لیتے، پھر بتا یا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح خوشبو کا دھواں لیتے (اور کپڑوں میں بساتے) تھے۔
حضرت نافع بیان کرتے ہیں، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما جب خوشبو کی دھونی لیتے تو اُلُوَّة
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5884
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: الوة: (اگر) ایک خوشبودار لکڑی ہے، جسے خوشبو کے لیے سلگایا جاتا ہے۔ غير مطراة: خوشبو میں اضافہ کے لیے اس کے اندر کوئی اور خوشبو نہ ڈالتے، کبھی کبھی اس کے ساتھ کافور ڈال دیتے تھے۔ مطراة: آمیزش کرنا۔