محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں ہشام نے اپنے والد سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ابن ام مکتوم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اذان دیا کرتے تھے، حالانکہ وہ نابینا تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ ام مکتوم کا بیٹا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اذان دیتا تھا اور وہ نابینا تھا۔