ابوخلاد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی ایسے شخص کو دیکھو جو دنیا کی طرف سے بے رغبت ہے، اور کم گو بھی تو اس سے قربت اختیار کرو، کیونکہ وہ حکمت و دانائی کی بات بتائے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11899، ومصباح الزجاجة: 1451) (ضعیف)» (سند میں ابوفروہ یزید بن سنان جزری ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف أبو فروة يزيد بن سنان: ضعيف وللحديث شاهدان ضعيفان جدًا عند صاحب حلية الأولياء (7/ 317) وأبي يعلي (12/ 176 ح 6803) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 524