علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن عورتوں سے متعہ کرنے سے روک دیا ہے، ابن المثنی کہتے ہیں: حنین کے دن منع کیا ہے اور کہتے ہیں: عبدالوہاب نے اپنی کتاب سے ایسا ہی مجھ سے بیان کیا ہے۔
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3369
اردو حاشہ: یعنی عبدالوہاب ثقفی نے ”خیبر“ کے بجائے ”حنین“ پڑھا تھا۔ یہ انہی غلطی لگی تھی کہ تمام رواۃ کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے ”حنین“ کا لفظ بیان کیا حالانکہ باقی سب ”خیبر“ کے لفظ پر متفق ہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3369