ابوسعید سلفی حفظ اللہ
  ابوسعيد سلفي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 838  
´آدمی زمین پر ہاتھوں سے پہلے گھٹنے کس طرح رکھے؟`
«. . . عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ وَضَعَ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ، وَإِذَا نَهَضَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ . . .»
. . . وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ سجدہ کرتے تو اپنے گھٹنے ہاتھوں سے پہلے رکھتے اور جب اٹھتے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے . . . [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /باب كَيْفَ يَضَعُ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ: 838]

تخریج الحدیث:
[سنن ابي داؤد: 838، سنن النسائي: 1090، سنن الترمذي: 268، و صححهٔ، سنن ابن ماجه: 882، و صححه ابن خزيمة: 629، و ابن حبان: 1909]
تبصرہ:
اس کی سند ضعیف ہے، کیونکہ اس میں شریک بن عبداللہ قاضی مدلس راوی ہیں،
انہوں نے اپنے شیخ سے سماع کی صراحت نہیں کی۔
◈ امام بیہقی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [السنن الكبرى: 100/2]
1302

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.