ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا 141. بَابُ: ذِكْرِ الاِغْتِسَالِ أَوَّلَ اللَّيْلِ 141. باب: رات کے ابتدائی حصہ میں غسل کرنے کا بیان۔ 156. بَابُ: ذِكْرِ وُضُوءِ الْجُنُبِ قَبْلَ الْغُسْلِ 156. باب: غسل سے پہلے جنبی کے وضو کرنے کا بیان۔ |
سنن نسائي
ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not 184. بَابُ: مَا تَفْعَلُ النُّفَسَاءُ عِنْدَ الإِحْرَامِ باب: احرام باندھنے کے وقت نفاس والی عورتیں کیا کریں؟ Chapter: What A Woman Who Is Bleeding Folowing Childbirth Should Do When In Ihram
محمد کہتے ہیں کہ ہم لوگ جابر بن عبداللہ کے پاس آئے، اور ہم نے ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج (حجۃ الوداع) کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پچیس ذی قعدہ کو نکلے ہم لوگ بھی آپ کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب آپ ذوالحلیفہ پہنچے تو اسماء بنت عمیس نے محمد بن ابوبکر کو جنا، تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آدمی بھیج کر دریافت کیا کہ اب میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غسل کر لو اور لنگوٹ کس لو، پھر لبیک پکارو“۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 2617)، ویأتي عند المؤلف برقم: 215 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
![]() |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.