الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان
बीमारी, नमाज़ जनाज़ा और क़ब्रस्तान
1123. میت کو دیکھ کر کھڑا ہونے کی وجوہات اور اس کا حکم
“ मय्यत को देख कर खड़े होने का कारण और इस का हुक्म ”
حدیث نمبر: 1659
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" قوموا! فإن للموت فزعا".-" قوموا! فإن للموت فزعا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور فرمایا: کھڑے ہو جاؤ! کیونکہ موت میں گھبراہٹ پائی جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 1660
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن للموت فزعا".-" إن للموت فزعا".
علا بن عبدالرحمن اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک جنازے میں شریک ہوئے، مروان نے نماز جنازہ پڑھائی اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور مروان قبرستان میں جا کر بیٹھ گئے۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ آئے اور مروان سے کہا: مجھے اپنا ہاتھ دکھاؤ۔ انہوں نے اپنا ہاتھ انہیں تھما دیا۔ انھوں نے اسے کہا: کھڑے ہو جاؤ۔ وہ کھڑا ہو گیا۔ پھر مروان نے ابوسعید سے کہا: آپ نے مجھے کیوں کھڑا کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنازہ دیکھتے تو اس کے گزر جانے تک کھڑے ہو جاتے اور فرماتے: موت گھبرا دینے والی ہے۔ مروان نے (تصدیق کے لیے) کہا: اے ابوہریرہ! کیا ابوسعید سچ کہہ رہا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ مروان نے کہا: تو آپ نے مجھے یہ حدیث بیان کیوں نہ کی؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: آپ حاکم ہیں، آپ بیٹھ گئے اور آپ کو دیکھ کر میں بھی بیٹھ گیا۔
حدیث نمبر: 1661
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (آذاني ريحها فقمت. يعني: جنازة يهودي).- (آذانِي ريحُها فقمتُ. يعني: جنازة يهوديّ).
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس جنازے کے لیے کھڑے ہوئے تھے وہ یہودی کا جنازہ تھا اور فرمایا تھا: اس کی بدبو نے مجھے تکلیف دی، اس لیے میں کھڑا ہو گیا۔
1124. جنازہ کے پیچھے چلنے والے کب تک نہ بیٹھیں؟
“ जनाज़े के पीछे चलने वाले कब तक न बैठें ”
حدیث نمبر: 1662
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إذا تبعتم جنازة؛ فلا تجلسوا حتى توضع [في الارض]).- (إذا تَبعتُم جنازةً؛ فلا تجلسُوا حتَّى توضَعَ [في الأرض]).
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم جنازہ کے ساتھ چلو تو اس وقت تک نہ بیٹھو جب تک میت کو زمین پر نہ رکھ دیا جائے۔
1125. دنیا میں بخار آتش دوزخ کا عوض ہے
“ दुनिया में बुख़ार जहन्नम की आग का बदल है ”
حدیث نمبر: 1663
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ابشر إن الله يقول: هي ناري اسلطها على عبدي المؤمن في الدنيا ليكون حظه من النار في الآخرة".-" أبشر إن الله يقول: هي ناري أسلطها على عبدي المؤمن في الدنيا ليكون حظه من النار في الآخرة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مریض، جسے بخار تھا، کی تیمارداری کے لیے تشریف لے گئے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: خوش ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: (یہ بخار) میری آگ ہے جسے میں اپنے بندہ مومن پر دنیا میں مسلط کر دیتا ہوں تاکہ اس کی آخرت والی آگ کے عذاب کا بدل بن جائے۔
حدیث نمبر: 1664
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الحمى حظ المؤمن من النار يوم القيامة".-" الحمى حظ المؤمن من النار يوم القيامة".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کے لیے بخار، قیامت کے دن اس کے حصے کی آگ کا بدل ہے۔
حدیث نمبر: 1665
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الحمى كير من جهنم، فما اصاب المؤمن منها كان حظه من النار".-" الحمى كير من جهنم، فما أصاب المؤمن منها كان حظه من النار".
سیدنا ابوامامہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخار جہنم کی دھونکنی ہے، جو مومن بھی بیمار ہو گا یہ اس کے حق میں جہنم والے حصے کے عوض میں ہو گا۔
1126. بیماری اور آزمائش گناہوں کا کفارہ ہیں
“ रोग और परीक्षाएं पापों का कफ़्फ़ारह हैं ”
حدیث نمبر: 1666
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ابشري يا ام العلاء، فإن مرض المسلم يذهب الله به خطاياه كما تذهب النار خبث الذهب والفضة".-" أبشري يا أم العلاء، فإن مرض المسلم يذهب الله به خطاياه كما تذهب النار خبث الذهب والفضة".
سیدہ ام العلا رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں بیمار تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری بیمار پرسی کے لیے تشریف لائے اور فرمایا: ام العلا! خوش ہو جا، اللہ تعالیٰ مسلمان کے مرض کی وجہ سے اس کے گناہ اس طرح صاف کر دیتا ہے جیسے آگ سونے اور چاندی کی کھوٹ کو ختم کر دیتی ہے۔
حدیث نمبر: 1667
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما من شيء يصيب المؤمن في جسده يؤذيه، إلا كفر الله عنه من سيئاته".-" ما من شيء يصيب المؤمن في جسده يؤذيه، إلا كفر الله عنه من سيئاته".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب مومن کو کوئی تکلیف دہ چیز لاحق ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 1668
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" وصب المؤمن كفارة لخطاياه".-" وصب المؤمن كفارة لخطاياه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: مومن کی تکلیف اس کے گناہوں کا کفارہ ہے۔

1    2    3    4    5    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.