الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
عیدین کا بیان
दो ईदों के बारे में
1. عید کے دن ڈھالوں اور برچھیوں سے کھیلنا۔
“ ईद के दिन ढाल और भाले से खेलना ”
حدیث نمبر: 527
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
 ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور میرے پاس دو لڑکیاں تھیں جو بعاث کی لڑائی کا قصہ گا رہی تھیں پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا منہ پھیر لیا۔ پھر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے مجھے ڈانٹا اور کہا کہ شیطانی آلات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس؟ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا: انھیں چھوڑ دو۔ پھر جب ابوبکر رضی اللہ عنہ دوسرے کام میں لگ گئے۔ تو میں نے ان دونوں لڑکیوں کو اشارہ کیا اور وہ چلی گئیں۔ یہ عید کا دن تھا اور حبشی لوگ ڈھالوں اور برچھیوں سے کھیل رہے تھے۔ یا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا یا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا تو یہ کھیل دیکھنا چاہتی ہے؟ میں نے عرض کی جی ہاں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اپنے پیچھے کھڑا کر لیا۔ میرا رخسار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کے ساتھ مس کر رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: کھیلو کھیلو اے بنی ارفدہ۔ یہاں تک کہ جب میں اکتا گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بس؟ میں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جائیے۔
2. عیدالفطر کے دن (نماز کے لیے) نکلنے سے پہلے کچھ کھا لینا چاہیے۔
“ ईद अल-फ़ित्र के दिन ( नमाज़ के लिए ) बाहर जाने से पहले कुछ खाना चाहिए ”
حدیث نمبر: 528
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے روز دن چڑھنے دیتے تھے یہاں تک کہ چند کھجوریں کھا لیتے (یعنی نمازعید سے پہلے)۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم طاق کھجوریں کھاتے تھے۔
3. عید قربان (عیدالاضحی) کے دن کھانا کھانا (کس وقت مسنون ہے)۔
“ ईद उल-अज़हा के दिन खाना किस समय खाना चाहिए ”
حدیث نمبر: 529
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ میں فرماتے ہوئے سنا: ہم اپنے اس (عید کے) دن سب سے پہلے جو کام کریں گے وہ یہ ہے کہ نماز پڑھیں گے، اس کے بعد واپس آ کر قربانی کریں گے۔ پس جو کوئی ایسا کرے گا وہ ہماری سنت (کی راہ) پر پہنچ جائے گا۔
حدیث نمبر: 530
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدالاضحی کے دن نماز کے بعد ہمارے سامنے خطبہ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہماری طرح نماز پڑھے اور ہماری طرح قربانی کرے تو وہ یقیناً (ہمارے) طریقے پر پہنچ گیا اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کی تو وہ (قربانی جو) نماز سے پہلے (اس نے کی فضول) ہے اور اس کی قربانی نہیں ہے۔ پس ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ براء رضی اللہ عنہ کے ماموں نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں نے اپنی بکری نماز سے پہلے قربان کی ہے اور میں نے یہ سمجھا کہ آج کا دن کھانے اور پینے کا دن ہے اور میں نے چاہا کہ میری بکری سب سے پہلی بکری ہو جو میرے گھر میں ذبح ہو پس میں نے اپنی بکری ذبح کر ڈالی اور قبل اس کے کہ نماز کے لیے آؤں کچھ ناشتہ بھی کر لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری بکری گوشت کی بکری ہے (قربانی کی نہیں ہے) تو انہوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! ہمارے پاس ایک بکری کا بچہ ہے جو مجھے دو بکریوں سے زیادہ پیارا ہے تو کیا وہ مجھے کفایت کر جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں اور تمہارے بعد کسی کو کفایت نہ کرے گا۔
4. عیدگاہ کی طرف بغیر منبر کے جانا۔
“ ईदगाह की ओर बिना मिम्बर के जाना ”
حدیث نمبر: 531
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن عیدگاہ تشریف لے جاتے تھے تو سب سے پہلی چیز جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابتداء فرماتے تھے نماز تھی۔ نماز مکمل ہو جانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے مقابل کھڑے ہو جاتے اور لوگ اپنی صفوں میں بیٹھے رہتے پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم انھیں پند و نصائح فرماتے اور احکام دیتے۔ بعدازاں اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے کہ کوئی لشکر روانہ کریں تو اس کو تیار کرتے یا دیگر کسی کام کا حکم کرنا چاہتے تو حکم فرماتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس ہو جاتے۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آئندہ لوگ اسی (دستور) پر رہے یہاں تک کہ میں مروان کے ساتھ عیدالاضحی یا عیدالفطر میں نکلا اور وہ اس وقت مدینہ کا حاکم تھا، پس جب ہم عیدگاہ پہنچے تو ایک منبر وہاں رکھا ہوا تھا جس کو کثیر بن صلت نے تیار کیا تھا اور یکایک مروان کے یہ چاہتے ہی کہ نماز پڑھنے سے پہلے اس پر چڑھے میں نے اس کا کپڑا پکڑ لیا۔ اس نے مجھ سے چھڑا لیا اور چڑھ گیا۔ نماز سے پہلے خطبہ دیا اور میں نے اس سے کہا کہ اللہ کی قسم! تم لوگوں نے (سنت نبوی کو) بدل دیا۔ اس پر اس نے جواب دیا کہ اے ابوسعید! وہ بات جاتی رہی جو تم جانتے ہو۔ میں نے کہا کہ جو کچھ میں جانتا ہوں اللہ کی قسم! وہ اس سے بہتر ہے جو میں نہیں جانتا۔ تب اس نے کہا کہ لوگ ہمارے لیے نماز کے بعد بیٹھے نہ تھے اس لیے میں نے خطبہ کو نماز سے پہلے کر دیا۔
5. عید کے لیے پیدل یا سوار ہو کر جانا اور خطبہ سے پہلے بغیر اذان و اقامت نماز ادا کرنا۔
“ ईद के लिए पैदल या घोड़े पर जाना और ख़ुत्बे से पहले अज़ान और इक़ामत के बिना नमाज़ पढ़ना ”
حدیث نمبر: 532
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں) عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن نماز (عید) کی اذان نہ کہی جاتی تھی۔
6. خطبہ، عید کی نماز کے بعد (دینا چاہیے)۔
“ ईद की नमाज़ के बाद ख़ुत्बा ( दिया जाना चाहिए ) ”
حدیث نمبر: 533
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے عید کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ، عمر رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ پڑھی۔ یہ سب لوگ خطبہ سے پہلے نماز پڑھتے تھے۔
7. ایام تشریق میں عبادت کرنے کی فضیلت۔
“ तश्रीक़ के दिनों में इबादत करने की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 534
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور کسی بھی دن میں عبادت کرنا ان دس دنوں میں عبادت کرنے سے افضل نہیں ہے۔ صحابہ نے عرض کی کہ جہاد بھی نہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! جہاد بھی نہیں مگر وہ شخص جو جہاد میں اپنی جان اور مال پیش کرتا ہوا نکلا پھر کسی چیز کو لے کر نہ لوٹا۔
8. منیٰ میں قیام کے دوران اور عرفات میں تکبیر کہنا۔
“ मिना और अरफ़ात में रहते हुए तकबीर कहना ”
حدیث نمبر: 535
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے تلبیہ کی بابت پوچھا گیا کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کس طرح کیا کرتے تھے؟ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تلبیہ کہنے والا تلبیہ کہہ لیتا تھا اسے منع نہ کیا جاتا اور تکبیر کہنے والا تکیبر کہہ لیتا تھا تو اسے بھی منع نہ کیا جاتا تھا۔
9. عیدگاہ میں اونٹ کی یا اور کسی جانور کی قربانی کرنا۔
“ ईदगाह में ऊंट या किसी अन्य जानवर की क़ुरबानी करना ”
حدیث نمبر: 536
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ کی یا کسی اور جانور کی قربانی عیدگاہ میں کیا کرتے تھے۔

1    2    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.