الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الفاتحہ
तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-फ़ातेहा ”
1. ((باب))
حدیث نمبر: 1712
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوسعید بن معلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا، میں اسی وقت حاضر نہ ہوا (بلکہ نماز پڑھ کر گیا) اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! میں نماز پڑھ رہا تھا (اس وجہ سے دیر ہوئی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اللہ نے یہ نہیں کہا کہ تم اللہ اور رسول کے کہنے کو بجا لاؤ، جب کہ رسول تم کو اس حیات بخش چیز کی طرف بلاتے ہوں۔ ‘ (الانفال: 24) پھر مجھ سے فرمایا: مسجد سے باہر جانے سے پہلے میں تجھے قرآن کی ایک ایسی سورت بتاؤں گا جو (اجر و ثواب میں) ساری سورتوں سے بڑھ کر ہے۔ پھر آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا۔ جب باہر آنے کا ارادہ کیا تو میں نے عرض نے کہ یا رسول اللہ! کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ میں تم کو ایک سورت بتلاؤں گا جو قرآن کی سب سورتوں سے بڑھ کر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ سورۃ (الحمدللہ رب العالمین) ہے، اس میں سات آیتیں ہیں جو ہر رکعت میں باربار دہرائی جاتی ہیں اور یہی سورۃ وہ قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.