الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ سبا
तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह सबा ”
1. اللہ تعالیٰ کا قول ”(نبی تو) تمہیں ایک بڑے سخت عذاب کے آنے سے پہلے ڈرانے والے ہیں“ (سورۃ سبا: 46)۔
حدیث نمبر: 1768
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صفا پر چڑھے اور فرمانے لگے: (یا صباحاہ!) اے لوگو دوڑو! یہ سن کر قریش سب جمع ہو گئے اور پوچھا کہ کیا بات ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں تم کو خبر دوں کہ ایک دشمن صبح یا شام کو تم پر حملہ کرنے والا ہے تو کیا تم مجھے سچا مانو گے؟ سب نے کہا ہاں بیشک۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اچھا تو تم میری اس بات کو بھی سچا جانو کہ) میں تمہیں سخت عذاب کے آنے سے پہلے ہی اس سے ڈراتا ہوں (لہٰذا تم کفر سے باز آؤ)۔ ابولہب نے کہا (نعوذباللہ!) تیرے ہاتھ ٹوٹ جائیں! کیا ہمیں محض اسی واسطے جمع کیا تھا؟ تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ سورۃ ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ (خود) ہلاک ہو گیا پوری سورت اتاری۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.