الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الجمعہ
तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-अल-जुमअ ”
1. اللہ تعالیٰ کے قول ”اور دوسروں کے لیے بھی انہی میں سے جو اب تک ان سے نہیں ملے۔“ (سورۃ الجمعہ: 3) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1789
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک روز) ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ سورۃ الجمعہ اتری، جب یہ آیت اور دوسروں کے لیے بھی ہے جو ابھی ان سے نہیں ملے .... ‘ نازل ہوئی تو میں نے کہا کہ یا رسول اللہ! یہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ جواب نہ دیا، یہاں تک کہ میں نے تین مرتبہ پوچھا اور ہمارے درمیان سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ مبارک ان کے سر پر رکھا اور فرمایا: اگر ایمان ثریا (ستارے) کے پاس بھی ہوتا (یعنی بہت ہی دور ہوتا) تو بھی ان (اہل فارس) میں سے ایک شخص یا کچھ لوگ (راوی کا شک) اس کو حاصل کر لیتے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.