الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
قانون و راثت کا بیان
विरासत के नियमों के बारे में
1. اولاد کو ماں باپ کے مال سے کیا ملے گا؟
حدیث نمبر: 2153
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذوی الفروض یعنی حصہ والوں کو ان کا مقررہ حصہ دے دو اور جو مال (ان کا حصہ دے کر) بچ جائے تو وہ قریب کے مرد رشتہ دار (یعنی عصبہ) کا ہے۔
2. بیٹی کے ہوتے ہوئے پوتی کی میراث کا بیان۔
حدیث نمبر: 2154
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے کسی نے بیٹی اور پوتی اور بہن (کے حصول) کی بابت سوال کیا تو انھوں نے کہا آدھا بیٹی کے لیے اور آدھا بہن کے لیے ہے اور تم ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے جا کر پوچھو یقین ہے کہ وہ بھی میرے ہی جیسا جواب دیں گے تو ان سے پوچھا گیا اور ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کا جواب ان سے بیان کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اگر میں یہ جواب دوں تو گمراہ ہو جاؤں اور ہرگز ہدایت نہ پاؤں۔ میں اس میں وہی حکم لگاؤں گا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لگایا ہے۔ بیٹی کے لیے آدھا اور پوتی کے لیے چھٹا یہ دو تہائیاں ہو گئی اور باقی ایک تہائی بہن کے لیے ہے۔ (سائل کہتا ہے) کہ پھر ہم ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ہم نے ان سے ابن مسعود رضی اللہ عنہما کا فتویٰ بیان کیا تو انھوں نے کہا جب تک یہ عالم (یعنی ابن مسعود رضی اللہ عنہما) تم میں زندہ رہیں مجھ سے کبھی نہ پوچھنا۔
3. ہر قوم کا آزاد کردہ غلام انھیں میں سے ہے اور بہن کا بیٹا بھی انھیں میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 2155
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر قوم کا آزاد کردہ غلام اسی قوم میں شمار ہو گا۔
حدیث نمبر: 2156
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر قوم کا بھانجا اسی قوم میں شمار ہو گا۔
4. جو شخص اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ بنائے۔
حدیث نمبر: 2157
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرماتے تھے: جس نے غیر کو اپنا باپ بنایا اور وہ جانتا ہے کہ یہ میرا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔ (راوی حدیث عثمان نے کہا کہ) میں نے یہ حدیث سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کی تو انھوں نے کہا کہ میرے کانوں نے بھی یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی اور اس کو یاد رکھا۔
حدیث نمبر: 2158
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اے لوگو!) تم اپنے باپوں سے بیزار مت ہو کیونکہ باپ سے بیزار ہونا کفر ہے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.