الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
خوابوں کی تعبیر کا بیان
सपनों की ताबीर के बारे में
1. نیک لوگوں کے خواب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2176
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک آدمی کے اچھے خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہیں۔
2. اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہیں۔
حدیث نمبر: 2177
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اس کو اچھا معلوم ہو تو وہ اللہ کی طرف سے ہے، اس پر اس کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اس کو (اپنے دوستوں سے) بیان بھی کرے اور جو اس کے سوا ایسا خواب دیکھے جو برا معلوم ہو تو وہ شیطان کی طرف سے ہے، اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے اور کسی سے اس کا ذکر نہ کرے کیونکہ پھر وہ اس کو نقصان نہ دے گا۔
3. اچھے خواب خوشخبریاں ہیں۔
حدیث نمبر: 2178
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبوت میں سے فقط مبشرات (بشارتیں) باقی رہ گئی ہیں۔ صحابہ نے عرض کی کہ مبشرات (خوشخبریاں) کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھے خواب۔ (مبشرات یعنی خوشخبری اور بشارتیں ہیں)۔
4. جس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔
حدیث نمبر: 2179
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ کو خواب میں دیکھا، وہ عنقریب مجھ کو جاگتے میں بھی دیکھے گا اور شیطان میرا ہم شکل نہیں بن سکتا۔
حدیث نمبر: 2180
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ کو (خواب میں) دیکھا (تو تحقیق) اس نے مجھ کو ہی دیکھا کیونکہ شیطان میرے مشابہ نہیں ہو سکتا۔
5. دن کے خواب کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 2181
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے اور یہ عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے تو انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کو اس طرح دیکھنے لگیں جیسے جوئیں دیکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے اور پھر جب اٹھے تو ہنستے ہوئے اٹھے۔ ام حرام نے عرض کی یا رسول اللہ! کس سبب سے آپ ہنس رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے چند لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوئے مجھ کو دکھائے گئے، سمندر کے درمیان (جہازوں پر) سوار بادشاہوں کی طرح یا مثل بادشاہوں کے تختوں پر بیٹھے ہوئے۔ یہ شک اسحاق راوی کو ہوا ہے۔ ام حرام رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کی یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کیجئیے کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو ان لوگوں میں سے کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا مانگی اور پھر سر رکھ کر سو گئے۔ پھر ہنستے ہوئے جاگے۔ ام حرام رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کی یا رسول اللہ! (اب) کس وجہ سے آپ ہنس رہے ہیں؟ فرمایا: میری امت کے چند لوگ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے میرے سامنے پیش کیے گئے۔ جیسا کہ پہلی مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔ یہ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کی کہ آپ اللہ سے دعا کیجئیے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ان لوگوں میں سے کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پہلوں میں سے ہو۔ چنانچہ ام حرام (رضی اللہ عنہا) سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے دور حکومت میں (پہلی اسلامی) سمندر میں کشتی پر سوار ہوئیں اور سمندر سے نکلنے کے وقت اپنی سواری کے جانور سے گر کر فوت ہو گئیں۔
6. خواب میں قید دیکھنے کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 2182
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب قیامت قریب ہو گی تو مومن کا خواب جھوٹا نہیں ہو گا (بلکہ بالکل سچ ہو گا) اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے اور جو بات نبوت میں سے ہوتی ہے وہ کبھی بھی جھوٹ نہیں ہو سکتی۔
7. جب خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے ایک بستی یا علاقے سے ایک چیز کو نکال کر دوسری جگہ ٹھہرایا۔
حدیث نمبر: 2183
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے دیکھا، گویا ایک کالی عورت بکھرے ہوئے بالوں والی مدینہ سے نکل کر حجفہ میں جا ٹھہری ہے۔ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ) میں نے اس کی یہ تعبیر لی کہ مدینہ کی وبا وہاں منتقل کی گئی ہے۔
8. جھوٹے خواب بیان کرنے کی سزا۔
حدیث نمبر: 2184
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے وہ خواب بیان کیا جو نہیں دیکھا (یعنی جھوٹا تو) اس کو قیامت کے دن دو جو (کے دانوں) میں گرہ لگانے کی تکلیف دی جائے گی لیکن وہ شخص اس کو نہ لگا سکے گا اور جس نے ان لوگوں کی بات سنی جو اس کے بات سننے کو اچھا نہ سمجھتے تھے اور اس سے بچتے تھے تو اس کے کانوں میں قیامت کے دن سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا اور جس نے تصویر بنائی، اس کو عذاب دیا جائے گا اور تکلیف (اس بات کی) دی جائے گی کہ اس تصویر میں روح پھونکے لیکن وہ پھونک نہ سکے گا۔
حدیث نمبر: 2185
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ انسان اپنی آنکھوں کو وہ چیز (یعنی خواب) دکھائے جو انھوں نے دیکھی نہ ہو۔

1    2    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.