الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
سیدنا أبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
1. حدیث نمبر 375
حدیث نمبر: 375
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
375 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان قال: ثنا عمرو بن دينار، اخبرني سعيد بن جبير قال: قلت لابن عباس إن نوفا البكالي يزعم ان موسي صاحب الخضر ليس موسي بني إسرائيل إنما هو موسي آخر فقال ابن عباس كذب عدو الله؛ حدثنا ابي بن كعب انه سمع رسول الله صلي الله عليه وسلم يقول:" قام موسي خطيبا في بني إسرائيل فسئل اي الناس اعلم؟ فقال: انا اعلم، فعتب الله عز وجل عليه إذ لم يرد العلم إليه فقال: «إن لي عبدا بمجمع البحرين هو اعلم منك» قال موسي اي رب فكيف لي به؟ قال: «تاخذ حوتا فتجعله في مكتل ثم تنطلق، فحيثما فقدت الحوت فهوثم» فاخذ حوتا فجعله في مكتل ثم انطلق وانطلق معه فتاه يوشع بن نون حتي إذا انتهي إلي الصخرة وضعا رءوسهما فناما واضطرب الحوت في المكتل فخرج منه فسقط في البحر ﴿ فاتخذ سبيله في البحر سربا﴾ وامسك الله عز وجل عن الحوت جرية الماء فصار عليه مثل الطاق، فلما استيقظ موسي نسي صاحبه ان يخبره بالحوت فانطلقا بقية يومهما وليلتهما حتي إذا كان من الغد قال موسي لفتاه ﴿ آتنا غداءنا لقد لقينا من سفرنا هذا نصبا﴾375 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ نَوْفًا الْبَكَالِيَّ يَزْعُمُ أَنَّ مُوسَي صَاحِبَ الْخَضِرِ لَيْسَ مُوسَي بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنَّمَا هُوَ مُوسَي آخَرُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَذَبَ عَدُوُّ اللَّهِ؛ حَدَّثَنَا أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" قَامَ مُوسَي خَطِيبًا فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ فَسُئِلَ أَيُّ النَّاسِ أَعْلَمُ؟ فَقَالَ: أَنَا أَعْلَمُ، فَعَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ إِذْ لَمْ يَرُدَّ الْعِلْمَ إِلَيْهِ فَقَالَ: «إِنَّ لِي عَبْدًا بِمَجْمَعِ الْبَحْرَيْنِ هُوَ أَعْلَمُ مِنْكَ» قَالَ مُوسَي أَيْ رَبِّ فَكَيْفَ لِي بِهِ؟ قَالَ: «تَأْخُذُ حُوتًا فَتَجْعَلَهُ فِي مِكْتَلٍ ثُمَّ تَنْطَلِقُ، فَحَيْثُمَا فَقَدْتَ الْحُوتَ فَهُوثَمَّ» فَأَخَذَ حُوتًا فَجَعَلَهُ فِي مِكْتَلٍ ثُمَّ انْطَلَقَ وَانْطَلَقَ مَعَهُ فَتَاهُ يُوشَعُ بْنُ نُونٍ حَتَّي إِذَا انْتَهَي إِلَي الصَّخْرَةِ وَضَعَا رُءُوسَهُمَا فَنَامَا وَاضْطَرَبَ الْحُوتُ فِي الْمِكْتَلِ فَخَرَجَ مِنْهُ فَسَقَطَ فِي الْبَحْرِ ﴿ فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ سَرَبًا﴾ وَأَمْسَكَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنِ الْحُوتِ جَرْيَةَ الْمَاءِ فَصَارَ عَلَيْهِ مِثْلَ الطَّاقِ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ مُوسَي نَسِيَ صَاحِبُهُ أَنْ يُخْبِرَهُ بِالْحُوتِ فَانْطَلَقَا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمَا وَلَيِلَتِهِمَا حَتَّي إِذَا كَانَ مِنَ الْغَدِ قَالَ مُوسَي لِفَتَاهُ ﴿ آتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هَذَا نَصَبًا﴾
375- سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: نوف بکالی یہ کہتا ہے کہ جن سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی سیدنا خضر علیہ السلام کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔ وہ بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے سیدنا موسیٰ علیہ السلام نہیں ہیں بلکہ یہ کوئی دوسرے سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں تو سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: الله کے دشمن نے جھوٹ کہا ہے۔ سیدنا ابی بن کعب ﷜ نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ایک مرتبہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل میں کھڑے خطبہ دے رہے تھے ان سے سوال کیا گیا لوگوں میں سے سب سے زیادہ علم کس کے پاس ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں سب سے زیادہ علم رکھتا ہوں تو اس بات پر اللہ تعالی نے ان پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ انہوں نے اس علم کی نسبت للہ تعالی کی طرف کیوں نہیں کی (یعنی اللہ بہتر جانتا ہے کہ کون زیادہ علم رکھتا ہے)
اللہ تعالی نے فرمایا: دو سمندروں کی جگہ پر میرا ایک بندہ ہے جوتم سے زیادہ علم رکھتا ہے۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! میں اس تک کیسے پہنچ سکتا ہوں؟
الله تعالی نے فرمایا: تم ایک مچھلی لواسے ایک برتن میں رکھو اور پھر چل پڑو جہاں تم پچھلی کو کھو دو گے وہی جگہ ہوگی۔
تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے مچھلی لی اسے ایک برتن میں رکھا اور روانہ ہو گئے۔ ان کے ساتھ ان کے نوجوان ساتھی سیدنا یوشع بن نون علیہ السلام بھی تھے۔ یہاں تک کہ جب وہ چٹان کے پاس پہنچے تو ان دونوں حضرات نے اپنا سر رکھا اور سو گئے وہ مچھلی بھی اس برتن میں مضطرب ہوئی اور اس سے نکلی اور سمندر میں گرگئی۔
جس کا تذکرہ قرآن نے ان الفاظ میں کیا ہے: تو اس نے سمندر میں اپنا راستہ بنالیا۔ اللہ تعالی نے اس مچھلی کے لیے پانی کے بہاؤ کو روک دیا اور وہ سمندر اس کے لیے طاق کی ماند ہوگیا۔ جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام بیدار ہوئے تو ان کے ساتھی انہیں مچھلی کے بارے میں بتانا بھول گئے کہ دونوں حضرات اس دن کا بقیہ حصہ اور آگے آنے والی رات بھر تک چلتے رہے۔ یہاں تک کہ جب اگلا دن آیا تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اپنے ساتھی سے کہا: (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے) تم ہمارا کھانا لے کر آؤ ہمیں اپنے اس سفرسے بڑی مشقت کا سامنا کرنا پڑا ہے (یا تھکا وٹ لاحق ہوگئی ہے)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: حالانکہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے تھکاوٹ اس وقت تک محسوس نہیں کی جب تک وہ اس مقام سے آگے نہیں گزر گئے جس کے بارے میں الله تعالی نے انہیں حکم دیا تھا۔ توان کے ساتھی نے ان سے گزارش کی (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے) آپ نے ملاحظ فرمایا جب ہم چٹان کے پاس آئے تھے تو وہاں میں مچھلی بھول گیا تھا اور یہ بات شیطان نے مجھے بھلائی تھی کہ میں اس کا تذکرہ کرتا۔ اس نے حیران کن طریقے سے سمندر میں راستہ بنالیا تھا۔
نبی اکرم ا فر ماتے ہیں مچھلی کیلئے یہ راستہ تھا اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے لیے اور ان کے ساتھی کیلئے یہ حیران کن بات تھی۔
سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: (جس کا ذکر قرآن میں ہے) ہم وہی تو چاہتے تھے، تو یہ دونوں الٹے قدموں وہاں سے واپس آئے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: یہ دونوں حضرات اپنے قدموں کے نشانات دیکھتے ہوئے واپس لوٹے اور اس چٹان تک آگئے تو وہاں ایک شخص موجودتھا جس نے اپنے اوپر چادر تانی ہوئی تھی۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اسے سلام کیا تو سیدنا خضر علیہ السلام بولے: تمہاری اس جگہ یہ سلام کہاں سے آگیا؟ سیدنا موسیٰ علیہ السلام بولے: میں موسیٰ (علیہ السلام) ہوں۔ انہوں نے دریافت کیا بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے سیدنا موسیٰ علیہ السلام؟ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے جواب دیا: ہاں۔ میں آپ کے پاس اس لیے آیا ہوں تا کہ آپ مجھے اس چیزکی تعلیم دیں جس بھلائی کی آپ کوتعلیم دی گئی ہے
تو سیدنا خضر علیہ السلام بولے: (جس کا ذکر قرآن میں ہے) آپ میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کر سکیں گے۔
اے موسیٰ (علیہ السلام)! مجھے اللہ تعالی کی طرف سے ایک ایساعلم عطا کیا گیا ہے جو اللہ تعالی نے مجھے عطا کیا ہے۔ آپ اس سے واقف نہیں ہیں اور آپ کو اللہ تعالی کی طرف سے ایک ایساعلم عطا کیا گیا ہے جو اللہ تعالی نے آپ کو عطا کیا ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا: (جس کا ذکر قرآن میں ہے) اگر اللہ نے چاہاتو آپ مجھے صبر کرنے والا پائیں گے اور میں کسی معاملے میں آپ کی نافرمانی نہیں کروں گا۔
تو سیدنا خضر علیہ السلام بولے: (جس کا ذکر قرآن میں ہے) اگر آپ نے میرے ساتھ رہنا ہے تو پھر آپ نے کسی چیز کے بارے میں مجھ سے سوال نہیں کرتا جب تک میں خود اس کے بارے میں آپ کو بیان نہیں کر دیتا۔
دونوں حضرات سمندر کے کنارے چلے ہوئے روانہ ہوئے۔ ان کے پاس سے ایک کشتی گزری ان حضرات نے کشتی والوں سے بات چیت کی کہ وہ انہیں بھی سوار کرلیں تو وہ سیدنا خضر علیہ السلام کو پہچان گئے اور کسی معاوضے کے بغیر انہوں نے ان حضرات کو سوار کر لیا۔ جب یہ دونوں حضرات سوار ہوئے تو اس کے تھوڑی دیر بعد سیدنا خضر علیہ السلام نے ایک کلہاڑی کے ذریے کشتی کی ایک تختی کو توڑ دیا تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام بولے: ان لوگوں نے کسی معاوضے کےبغیر ہمیں سوار کیا ہے اور آپ نے ان کی کشتی کو توڑ دیا ہے؟ (آگے کے الفاظ قرآن کے ہیں)۔ تاکہ آپ ان کشتی والوں کوڈبودیں۔ آپ نے ایک غلط حرکت کی ہے۔
سیدنا خضر علیہ السلام بولے: (جس کا ذکر قرآن میں ہے) کیا میں نے نہیں کہا: تھا کہ آپ میرے ساتھ رہ کر صبر سے کام نہیں لے سکیں گے؟ تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: (جس کا ذکر قرآن میں ہے) میں جو بات بھول گیا تھا آپ اس پر میرا مواخذہ نہ کریں اور میرے معا ملے کو تنگی کا شکار نہ کریں۔
راوی بیان کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: یہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی طرف سے پہلی بھول تھی۔ نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے ارشادفرمایا: اسی دوران ایک چڑیا آئی اور کشتی کے کنارے پر آ کر بیٹھ گئی اس نے سمندر میں سے ایک چونچ میں پانی لیاتو سیدنا خضر علیہ السلام نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کہا: میرا علم اور آپ کا علم اللہ تعالی کے علم میں وہ کمی بھی نہیں کرتا جو اس چڑیا نے اس سمندر میں کی ہے۔
یہ دونوں حضرات کشتی سے نکلے اور یہ دونوں حضرات ساحل پر چلتے ہوئے جارہے تھے تو اس دوران سیدنا خضر علیہ السلام نے ایک لڑکے کو دیکھا جو دوسرے لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ سیدنا خضر علیہ السلام نے اس کا سر پکڑا اور اپنے ہاتھوں کے ذریعے اس کا سرمروڑ کے اسے قتل کردیا۔
سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا: (جس کا ذکرقرآن میں ان الفاظ میں ہے) کیا آپ نے ایک بے گناه وجودکو کسی جان کے بدلے کے بغیر قتل کر دیا ہے آپ نے ایک قابل انکار حرکت کی ہے۔
تو سیدنا خضر علیہ السلام بولے: کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ رہ کرصبر نہیں کر سکیں گے؟
نبی اکرم صلى الله عليه وسلم فرماتے ہیں یہ تنبیہ پہلی کے مقابلے میں زیادہ شدید تھی، تو سیدناسیدنا موسیٰ علیہ السلام بولے: (جس کا ذکر قرآن میں ہے) اگر میں نے اس کے بعد آپ سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا تو آپ میرے ساتھ نہ رہئے گا۔ میری طرف سے آپ کو عذر پہنچ گیا ہے۔
ارشاد باری تعالی ہے: تو یہ دونوں چلتے ہوئے ایک بستی تک آئے اور انہوں نے ان سے کھانے کے لیے کچھ مانگا تو انہوں نے انہیں مہمان بنانے سے انکار کردیا ان دونوں نے اس میں ایک دیوار پائی جو گرنے کے قریب تھی
راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ(وہ گرنے والی تھی) تو خضر علیہ السلام نے اپنے ہاتھ کے ساتھ اس طرح کیا اور اسے کھڑا کردیا توسیدنا موسیٰ علیہ السلام بولے: یہ ایسے لوگ ہیں کہ ہم ان کے پاس آئے لیکن انہوں نے ہمیں کھانا نہیں کھلایا اور ہمیں مہمان نہیں بنایا۔ (اگلے الفاظ قرآن کے ہیں) اگر آپ چاہیں تو اس پران سے معاوضہ وصول کر سکتے ہیں۔
تو سیدنا خضر علیہ السلام بولے: (جس کا ذکر قرآن میں ہے) میرے اور آپ کے درمیان فرق ہے جن کاموں پر آپ صبر نہیں کر سکے میں ان کی حقیقت آپ کو بتاتا ہوں۔
راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے ارشادفرمایا: ہماری خواہش یہ تھی کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام صبر سے کام لیتے تاکہ ان دونوں واقعات کی مزید تفصیلات سامنے آجاتیں۔
سعید بن جبیر کہتے ہیں سیدنا عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہما یہ تلاوت کیا کرتے تھے۔ اس سے پرے ایک بادشاہ تھا جوٹھیک کشتی کوغصب کر لیا کرتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی پڑھا۔ جہاں تک لڑکے کا معاملہ ہے وہ کافر تھا اور اس کے ماں باپ مومن تھے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه:أخرجه البخاري فى «العلم» برقم: 74، 78،122، 2267،2728،3278، 3400، 3401، 4725،4726، 4727، 6672،7478، ومسلم فى «فضائل الخضر عليه السلام» برقم: 2380، 2661، وابن حبان في «صحيحه» برقم: 102، 988،6220، 6221، والحاكم في «مستدركه» ، برقم: 3414، والنسائي فى «الكبرى» ، برقم: 5813، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3984، 4705،4706، 4707، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3149، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 21497، وعبد الله بن أحمد بن حنبل فى زوائده على «مسند أحمد» ، برقم: 21502»
2. حدیث نمبر 364
حدیث نمبر: 375
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
- - قال ولم يجد موسي النصب حتي جاوز المكان الذي امره الله عز وجل به فقال له فتاه ﴿ ارايت إذ اوينا إلي الصخرة فإني نسيت الحوت وما انسانيه إلا الشيطان ان اذكره واتخذ سبيله في البحر عجبا﴾ قال وكان للحوت سربا ولموسي وفتاه عجبا فقال موسي عليه السلام ﴿ ذلك ما كنا نبغ فارتدا علي آثارهما قصصا﴾ قال رجعا يقصان آثارهما حتي إذا انتهيا إلي الصخرة فإذا رجل مسجا ثوبا فسلم عليه موسي فقال الخضر واني بارضك السلام قال انا موسي قال موسي بني إسرائيل؟ قال: نعم اتيتك لتعلمني مما علمت رشدا، قال الخضر: إنك لن تستطيع معي صبرا يا موسي إني علي علم من علم الله عز وجل علمنيه لا تعلمه، وانت علي علم من علم الله عز وجل علمكه الله عز وجل لا اعلمه، فقال له موسي ﴿ ستجدني إن شاء الله صابرا ولا اعصي لك امرا﴾ قال الخضر ﴿ فإن اتبعتني فلا تسالني عن شيء حتي احدث لك منه ذكرا﴾ فانطلقا يمشيان علي ساحل البحر فمرت بهم سفينة فكلموهم ان يحملوهم فعرفوا الخضر فحملوهم بغير نول فلما ركبا السفينة لم يفجا موسي إلا والخضر قد قلع لوحا من الواح السفينة بالقدوم فقال موسي: قوم حملونا بغير نول عمدت إلي سفينتهم فخرقتها لتغرق اهلها ﴿ لقد جئت شيئا إمرا﴾ قال الخضر: ﴿ الم اقل إنك لن تستطيع معي صبرا﴾- - قَالَ وَلَمْ يَجِدْ مُوسَي النَّصَبَ حَتَّي جَاوَزَ الْمَكَانَ الَّذِي أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِ فَقَالَ لَهُ فَتَاهُ ﴿ أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَي الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا أَنْسَانِيهُ إِلَّا الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ وَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ عَجَبًا﴾ قَالَ وَكَانَ لِلْحُوتِ سَرَبًا وَلِمُوسَي وَفَتَاهُ عَجَبًا فَقَالَ مُوسَي عَلَيْهِ السَّلَامُ ﴿ ذَلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ فَارْتَدَّا عَلَي آثَارِهِمَا قَصَصًا﴾ قَالَ رَجِعَا يَقُصَّانِ آثَارَهُمَا حَتَّي إِذَا انْتَهَيَا إِلَي الصَّخْرَةِ فَإِذَا رَجُلٌ مُسَجًّا ثَوْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِ مُوسَي فَقَالَ الْخَضِرِ وَأَنَّي بِأَرِضِكَ السَّلَامُ قَالَ أَنَا مُوسَي قَالَ مُوسَي بَنِي إِسْرَائِيلَ؟ قَالَ: نَعَمْ أَتَيْتُكَ لِتُعَلِّمَنِي مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا، قَالَ الْخَضِرِ: إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعْيَ صَبْرًا يَا مُوسَي إِنِّي عَلَي عِلْمٍ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَلَّمَنِيهِ لَا تَعْلَمُهُ، وَأَنْتَ عَلَي عِلْمٍ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَلَّمَكَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَا أَعْلَمُهُ، فَقَالَ لَهُ مُوسَي ﴿ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا﴾ قَالَ الْخَضِرُ ﴿ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلَا تَسْأَلْنِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّي أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا﴾ فَانْطَلَقَا يَمْشِيَانِ عَلَي سَاحِلِ الْبَحْرِ فَمَرَّتْ بِهِمْ سَفِينَةٌ فَكَلَّمُوهُمْ أَنْ يَحْمِلُوهُمْ فَعَرَفُوا الْخَضِرَ فَحَمَلُوهُمْ بِغَيْرِ نَوْلٍ فَلَمَّا رَكِبَا السَّفِينَةَ لَمْ يُفْجَأْ مُوسَي إِلَّا وَالْخَضِرُ قَدْ قَلَعَ لَوْحًا مِنْ أَلْوَاحِ السَّفِينَةِ بِالْقَدُّومِ فَقَالَ مُوسَي: قَوْمٌ حَمَلُونَا بِغَيْرِ نَوْلٍ عَمَدْتَ إِلَي سَفِينَتِهِمْ فَخَرَقْتَهَا لِتُغَرِقَ أَهْلَهَا ﴿ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا﴾ قَالَ الْخَضِرُ: ﴿ أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا﴾

تخریج الحدیث:
3. حدیث نمبر 365
حدیث نمبر: 375
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
- - قال له موسي ﴿: لا تؤاخذني بما نسيت ولا ترهقني من امري عسرا﴾ قال: وقال رسول الله صلي الله عليه وسلم:" وكانت الاولي من موسي نسيانا، قال: وجاء عصفور فوقع علي حرف السفينة فنقر في البحر نقرة فقال له الخضر: ما نقص علمي وعلمك من علم الله إلا مثل ما نقص العصفور من هذا البحر ثم خرجا من السفينة فبينما يمشيان علي الساحل إذ ابصر الخضر غلاما يلعب في الغلمان فاخذ الخضر براسه فاقتلعه بيده فقتله، قال له موسي: ﴿ اقتلت نفسا زكية بغير نفس لقد جئت شيئا نكرا﴾ ﴿ قال الم اقل لك إنك لن تستطيع معي صبرا﴾ وهذه اشد من الاولي ﴿ قال إن سالتك عن شيء بعدها فلا تصاحبني قد بلغت من لدني عذرا﴾ قال ﴿ فانطلقا حتي إذا اتيا اهل قرية استطعما اهلها فابوا ان يضيفوهما فوجدا فيها جدارا يريد ان ينقض﴾ قال: مائل، فقال الخضر بيده هكذا فاقامه، فقال موسي قوم اتيناهم ولم يطعمونا ولم يضيفونا ﴿ لو شئت لاتخذت عليه اجرا﴾ ﴿ قال: هذا فراق بيني وبينك سانبئك بتاويل ما لم تستطع عليه صبرا﴾ قال: وقال رسول الله صلي الله عليه وسلم: «وددنا ان موسي صلي الله عليه وسلم كان صبر حتي يقص علينا من خبرهما» قال سعيد بن جبير وكان ابن عباس يقرا (وكان امامهم ملك ياخذ كل سفينة صالحة غصبا) وكان يقرا (واما الغلام فكان كافرا وكان ابواه مؤمنين)- - قَالَ لَهُ مُوسَي ﴿: لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا﴾ قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَكَانَتِ الْأُولَي مِنْ مُوسَي نِسْيَانًا، قَالَ: وَجَاءَ عُصْفُورٌ فَوَقَعَ عَلَي حَرْفِ السَّفِينَةِ فَنَقَرَ فِي الْبَحْرِ نَقْرَةً فَقَالَ لَهُ الْخَضِرُ: مَا نَقَصَ عِلْمِي وَعِلْمِكَ مِنْ عِلْمِ اللَّهِ إِلَّا مِثْلُ مَا نَقَصَ الْعُصْفُورُ مِنْ هَذَا الْبَحْرِ ثُمَّ خَرَجَا مِنَ السَّفِينَةِ فَبَيْنَمَا يَمْشِيَانِ عَلَي السَّاحِلِ إِذْ أَبْصَرَ الْخَضِرُ غُلَامًا يَلْعَبُ فِي الْغِلْمَانِ فَأَخَذَ الْخَضِرُ بِرَأْسِهِ فَاقْتَلَعَهُ بِيَدِهِ فَقَتَلَهُ، قَالَ لَهُ مُوسَي: ﴿ أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُكْرًا﴾ ﴿ قَالَ أَلَمْ أَقُلْ لَكَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا﴾ وَهَذِهِ أَشَدُّ مِنَ الْأُولَي ﴿ قَالَ إِنْ سَأَلْتُكَ عَنْ شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلَا تُصَاحِبْنِي قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُّنِّي عُذْرًا﴾ قَالَ ﴿ فَانْطَلَقَا حَتَّي إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنَقَضَّ﴾ قَالَ: مَائِلٌ، فَقَالَ الْخَضِرُ بِيَدِهِ هَكَذَا فَأَقَامَهُ، فَقَالَ مُوسَي قَوْمٌ أَتَيْنَاهُمْ وَلَمْ يُطْعِمُونَا وَلَمْ يُضَيِّفُونَا ﴿ لَوْ شِئْتَ لَاتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا﴾ ﴿ قَالَ: هَذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَلَيْهِ صَبْرًا﴾ قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَدِدْنَا أَنَّ مُوسَي صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ صَبَرَ حَتَّي يَقُصَّ عَلَيْنَا مِنْ خَبَرِهِمَا» قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقْرَأُ (وَكَانَ أَمَامَهُمْ مَلِكٌ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ صَالِحَةٍ غَصْبًا) وَكَانَ يَقْرَأُ (وَأَمَّا الْغُلَامُ فَكَانَ كَافِرًا وَكَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ)

تخریج الحدیث:
4. حدیث نمبر 376
حدیث نمبر: 376
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
376 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان قال: ثنا مسعر، عن عبد الملك بن ميسرة الزراد، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس في قوله عز وجل: ﴿ وكان ابوهما صالحا﴾ قال: «حفظهما بصلاح ابيهما ما ذكر منهما صلاحا» 376 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ الزَّرَّادِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: ﴿ وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا﴾ قَالَ: «حَفِظَهُمَا بِصَلَاحِ أَبِيهِمَا مَا ذَكَرَ مِنْهُمَا صَلَاحًا»
376- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ﴿وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا﴾ (18-الكهف:82) ان دونوں کا باپ نیک آدمی تھا۔
سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں سیدنا خضر علیہ السلام نے ان بچوں کے باپ کی نیکی کی وجہ سے ان دونوں کی حفاظت کی تھی۔ سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ ذکر نہیں کیا، وہ دونوں بچے نیک ہیں۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه الضياء المقدسي في «الأحاديث المختارة» ، برقم: 243، والحاكم في «مستدركه» ، برقم: 3415، والنسائي فى «الكبرى» ، برقم: 11838»
5. حدیث نمبر 377
حدیث نمبر: 377
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
377 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان قال: ثنا محمد بن سوقة، عن محمد بن المنكدر قال: «إن الله عز وجل ليحفظ بحفظ الرجل الصالح ولده وولد ولده ودويرته التي فيها والدويرات حوله فما يزالون في حفظ من الله عز وجل» قال سفيان: وزادني فيه «وستر» 377 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَحْفَظُ بِحِفْظِ الرَّجُلِ الصَّالِحِ وَلَدَهُ وَوَلَدَ وَلَدِهِ وَدُوَيْرَتَهُ الَّتِي فِيهَا وَالدُّوَيْرَاتِ حَوْلَهُ فَمَا يَزَالُونَ فِي حِفْظٍ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ» قَالَ سُفْيَانُ: وَزَادَنِي فِيهِ «وَسِتْرٍ»
377- محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ کسی نیک آدمی کی وجہ سے اس کی اولاد، اور اس کی اولاد کی اولاد، اسکے گھر کو، اس کے آس پاس کے گھروں کو محفوظ رکھتا ہے۔ اور وہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت میں ہوتے ہیں۔
سفیان کہتے ہیں: میرے استاد نے میرے سامنے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: اور وہ پردے میں ہوتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه النسائي فى «الكبرى» برقم: 11866، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» ، برقم: 3199، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» ، برقم: 36564»
6. حدیث نمبر 378
حدیث نمبر: 378
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
378 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان قال: ثنا عبدة بن ابي لبابة، وعاصم ابن بهدلة انهما سمعا زر بن حبيش يقول: سالت ابي بن كعب عن المعوذتين فقلت: يا ابا المنذر إن اخاك ابن مسعود يحكيهما من المصحف قال إني سالت رسول الله صلي الله عليه وسلم قال قيل لي «قل» فقلت: فنحن نقول كما قال رسول الله صلي الله عليه وسلم378 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَا زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ يَقُولُ: سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ عَنِ الْمُعَوِّذَتَيْنِ فَقُلْتُ: يَا أَبَا الْمُنْذِرِ إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ يَحْكِيهِمَا مِنَ الْمُصْحَفِ قَالَ إِنِّي سَأَلَتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قِيلَ لِي «قُلْ» فَقُلْتُ: فَنَحْنُ نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
378- زربن حبیش کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے معؤذتین کے بارے میں دریافت کیا: میں نے کہا: اے ابالمنذر! آپ کے بھائی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سورتوں کو قرآن سے نکال دیا ہے تو سیدنا بی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ کہا گیا ہے، تم پڑھو تو میں نے پڑھ لیا۔ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم ویسا ہی کہیں گے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري برقم: 4976،4977، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 797،4429، والنسائي فى «الكبرى» برقم: 11653، والبيهقي فى «سننه الكبير» ، برقم: 4114، وأحمد في «مسنده» ، برقم: 21571، وعبد الله بن أحمد بن حنبل فى زوائده على «مسند أحمد» ، برقم: 21579، والطيالسي فى «مسنده» ، برقم: 543، وعبد الرزاق في «مصنفه» برقم: 6040، وابن أبى شيبة فى مصنفه، برقم: 30828، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» ، برقم: 118، والطبراني في «الأوسط» ، برقم: 1121»
7. حدیث نمبر 379
حدیث نمبر: 379
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
379 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان قال: ثنا عبدة بن ابي لبابة، وعاصم ابن بهدلة انهما سمعا زر بن حبيش يقول: قلت لابي إن اخاك ابن مسعود يقول: من يقم الحول يصب ليلة القدر فقال: يرحم الله ابا عبد الرحمن إنما اراد ان لا يتكل الناس، ولقد علم انها في العشر الاواخر من شهر رمضان وانها ليلة سبع وعشرين ثم حلف ابي لا يستثني انها لليلة سبع وعشرين، فقلنا له: يا ابا المنذر باي شيء علمته؟ قال: بالآية او بالعلامة التي اخبرنا رسول الله صلي الله عليه وسلم «اخبرنا ان الشمس تطلع صبيحة ذلك اليوم ولا شعاع لها» 379 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَا زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ يَقُولُ: قُلْتُ لِأُبَيٍّ إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولَ: مَنْ يَقُمِ الْحَوْلَ يُصِبْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ فَقَالَ: يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّمَا أَرَادَ أَنْ لَا يَتَّكِلَ النَّاسُ، وَلَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ وَأَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ ثُمَّ حَلَفَ أُبَيٌّ لَا يِسْتَثْنِي أَنَّهَا لَلَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، فَقُلْنَا لَهُ: يَا أَبَا الْمُنْذِرِ بِأَيِّ شَيْءٍ عَلَّمْتَهُ؟ قَالَ: بِالْآيَةِ أَوْ بِالْعَلَامَةِ الَّتِي أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَخْبَرَنَا أَنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ صَبِيحَةَ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَلَا شُعَاعَ لَهَا»
379- زربن بن حبیش کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے کہا آپ کے بھائی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: جو شخص سال بھر نوافل ادا کرتا رہے، وہی شب قدر کو پاسکتا ہے، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ ابو عبدالرحمٰن پر رحم کرے ان کا مقصد یہ ہے کہ لوگ (کسی ایک متعین رات) پر بھروسہ کرکے نہ بیٹھ جائیں، ورنہ وہ بھی یہ بات جانتے ہیں کہ یہ رمضان کے آخری عشرے میں ہوتی ہے، اور یہ ستائسویں رات ہے، پھر سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے کسی استثناء کے بغیر قسم اٹھا کر یہ بات بیان کی کہ یہ ستائسویں رات ہوتی ہے۔
ہم نے ان سے گزارش کی: ابے ابوالمنذر! آپ کو اس بات کا کیسے پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: اس نشانی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) علامت کی وجہ سے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے کہ اس رات کو صبح جب سورج نکلتا ہے، تو اس میں شعاع نہیں ہوتی۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «"الترغيب فِي قيام رمضان وهو التراويح"» برقم: 762، وابن الجارود في «المنتقى» ، برقم: 446، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2187، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3689، 3690، 3691، والحاكم فى «مستدركه» ، برقم: 5357، والنسائي في «الكبرى» برقم: 3392، وأبو داود برقم: 1378، والترمذي فى «جامعه» برقم: 793،3351، والبيهقي في «سننه الكبير» ، برقم: 8643، 8644، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 21581»
8. حدیث نمبر 380
حدیث نمبر: 380
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
380 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان قال: ثنا عاصم الاحول، عن ابي عثمان النهدي، عن ابي بن كعب قال: كان لي ابن عم شاسع الدار فقلت: لو اشتريت بيتا قريبا من المسجد او حمارا قال: ما احب ان بيتي مطنبا ببيت محمد صلي الله عليه وسلم فما سمعت منه كلمة منذ اسلم كانت اشد علي منها فإذا هو يذكر الخطا، فاتيت رسول الله صلي الله عليه وسلم فذكرت ذلك له فقال: «إن له بكل خطوة يخطوها إلي المسجد درجة» 380 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: كَانَ لِي ابْنُ عَمٍّ شَاسِعُ الدَّارِ فَقُلْتُ: لَوِ اشْتَرَيْتُ بَيْتًا قَرِيبًا مْنَ الْمَسْجِدِ أَوْ حِمَارًا قَالَ: مَا أُحِبُّ أَنَّ بَيْتِيَ مُطْنَبًا بِبَيْتِ مُحَمَّدٍ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا سَمِعْتُ مِنْهُ كَلِمَةً مُنْذُ أَسْلَمَ كَانَتْ أَشَدَّ عَلَيَّ مِنْهَا فَإِذَا هُوَ يَذْكُرُ الْخَطَأَ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «إِنَّ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةِ يَخْطُوهَا إِلَي الْمَسْجِدِ دَرَجَةً»
380- سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرا ایک چچا زاد تھا جس کا گھر بہت دور تھا، میں نے اس سے کہا: اگر تم مسجد کے قریب کوئی گھر لے لو یا کوئی گدھا لے لو، تو یہ مناسب ہوگا۔ تو وہ بولا: مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میرا گھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں کے درمیان ہو۔ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب سے اس نے اسلام قبول کیا تھا اس کی زبانی میں نے ایسی کوئی بات نہیں سنی تھی جو مجھے اس سے زیادہ بری لگی ہو۔ اور اب وہ پیدل چل کر آنے کا ذکر کررہا تھا۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسجد کی طرف چل کر آتے ہوئے وہ جتنے قدم اٹھائے گا اس کے ہر ایک قدم کے عوض میں اسے ایک درجہ ملے گا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم 663، أخرجه أحمد في «مسنده» ، برقم: 21603، 21604 وابن حبان فى ”صحيحه“: 2040، 2041» ‏‏‏‏


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.