مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
دودھ پینا اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول ”(ہم تمہیں) گوبر اور لہو کے درمیان سے خالص دودھ پلاتے ہیں۔“ (سورۃ النحل: 66)۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوحمید انصاری مقام نقیع سے ایک پیالہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اس کو ڈھانک کر کیوں نہ لائے (کم از کم) ایک چوڑی سی تختی ہی اس پر رکھ لیتے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1938]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1938 in Urdu