الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
ابواب: قرآن میں سجدوں کا بیان
74. بَابُ : الرُّكُودِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ
74. باب: پہلی دونوں رکعتوں میں قرأت لمبی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1004
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) اخبرنا حماد بن إسماعيل بن إبراهيم ابن علية ابو الحسن، قال: حدثنا ابي، عن داود الطائي، عن عبد الملك بن عمير، عن جابر بن سمرة، قال: وقع ناس من اهل الكوفة في سعد عند عمر، فقالوا: والله ما يحسن الصلاة فقال:" اما انا فاصلي بهم صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم لا اخرم عنها اركد في الاوليين واحذف في الاخريين" قال ذاك الظن بك.
(مرفوع) أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ عُلَيَّةَ أَبُو الْحَسَنِ، قال: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قال: وَقَعَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ فِي سَعْدٍ عِنْدَ عُمَرَ، فَقَالُوا: وَاللَّهِ مَا يُحْسِنُ الصَّلَاةَ فَقَالَ:" أَمَّا أَنَا فَأُصَلِّي بِهِمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَخْرِمُ عَنْهَا أَرْكُدُ فِي الْأُولَيَيْنِ وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ" قَالَ ذَاكَ الظَّنُّ بِكَ.
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کوفہ کے چند لوگ عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سعد رضی اللہ عنہ کی شکایت لے کر آئے، اور کہنے لگے: اللہ کی قسم! یہ اچھی طرح نماز نہیں پڑھاتے، (عمر رضی اللہ عنہ کے پوچھنے پر) سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سی نماز پڑھاتا ہوں، اس میں ذرا بھی کمی نہیں کرتا، پہلی دونوں رکعتوں میں قرأت لمبی کرتا ہوں، اور پچھلی دونوں رکعتوں میں ہلکی کرتا ہوں، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم سے یہی توقع ہے۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

   صحيح البخاري770جابر بن سمرةأمد في الأوليين وأحذف في الأخريين
   صحيح البخاري758جابر بن سمرةأركد في الأوليين وأحذف في الأخريين
   صحيح البخاري755جابر بن سمرةأركد في الأوليين وأخف في الأخريين
   صحيح مسلم1016جابر بن سمرةأركد بهم في الأوليين وأحذف في الأخريين
   صحيح مسلم1018جابر بن سمرةأمد في الأوليين وأحذف في الأخريين
   سنن أبي داود803جابر بن سمرةأمد في الأوليين وأحذف في الأخريين
   سنن النسائى الصغرى1004جابر بن سمرةأركد في الأوليين وأحذف في الأخريين
   مسندالحميدي72جابر بن سمرةأما والله ما كنت آلو بهم صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم في الظهر والعصر أركد في الأوليين وأحذف في الأخريين

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 755  
´امام اور مقتدی کے لیے قرآت کا واجب ہونا`
«. . . شَكَا أَهْلُ الْكُوفَةِ سَعْدًا إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَعَزَلَهُ وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ عَمَّارًا فَشَكَوْا حَتَّى ذَكَرُوا أَنَّهُ لَا يُحْسِنُ يُصَلِّي، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا إِسْحَاقَ، إِنَّ هَؤُلَاءِ يَزْعُمُونَ أَنَّكَ لَا تُحْسِنُ تُصَلِّي، قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: أَمَّا أَنَا وَاللَّهِ فَإِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي بِهِمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . . .»
. . . اہل کوفہ نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے شکایت کی۔ اس لیے عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو مغزول کر کے عمار رضی اللہ عنہ کو کوفہ کا حاکم بنایا، تو کوفہ والوں نے سعد کے متعلق یہاں تک کہہ دیا کہ وہ تو اچھی طرح نماز بھی نہیں پڑھا سکتے۔ چنانچہ عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو بلا بھیجا۔ آپ نے ان سے پوچھا کہ اے ابواسحاق! ان کوفہ والوں کا خیال ہے کہ تم اچھی طرح نماز نہیں پڑھا سکتے ہو۔ اس پر آپ نے جواب دیا کہ اللہ کی قسم! میں تو انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرح نماز پڑھاتا تھا . . . [صحيح البخاري/أَبْوَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ: 755]

فوائد و مسائل:
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے بڑے دقیق لفظوں سے یہ اشارہ فرمایا کہ سورہ فاتحہ پڑھنا امام، مقتدی، حضر، سفر چاہے جہری نماز ہو یا سری نماز ہو سب میں پڑھنا واجب ہے دلیل کے طور پر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی جو طویل حدیث کا ذکر فرمایا ہے اس میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے یہ الفاظ تھے:
➊ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اور اپنی نماز میں کوتاہی نہیں کرتا میں ان کو اسی طرح نماز پڑھاتا جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے۔
➋ عشاء کی نماز میں پہلی دو رکعتوں کو لمبا کرتا اور بعد کی دو رکعتوں کو ہلکا کرتا۔
یہاں سے باب اور حدیث میں مناسبت کچھ یوں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء وغیرہ کی نماز میں سورة الفاتحہ پڑھتے اور صحابی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بھی یہی فرماتے ہیں کہ میں وہی کرتا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے یعنی وہ بھی سورة الفاتحہ پڑھتے اور اس کو بھی یاد رکھا جائے کہ عشاء کی نماز جہری ہے جب اس میں سورة الفاتحہ پڑھنا ثابت ہوا تو سری نماز میں سورة الفاتحہ پڑھنا بالاولیٰ ثابت ہو گا، اس کے علاوہ سورة الفاتحہ پڑھنے کے حکم کو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ مطلق لے رہے ہیں کہ ہر نماز میں چاہے وہ مقتدی ہو یا امام لہٰذا یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ہو گی۔

فائدہ:
➊ مذکورہ بالا حدیث سے امام کا چاروں رکعتوں میں قرأت کرنے کا ثبوت موجود ہے۔
➋ خصوصاً سورۃ الفاتحہ پڑھنے کا چاہے وہ نماز جہری ہو یا سری
➌ کوفہ والوں کی شرارتیں اور بے ایمانی کے معاملات مخفی نہیں۔ صحابی رسول سیدنا سعید رضی اللہ عنہ پر انہوں نے الزامات لگائے جو عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔
➍ سعد رضی اللہ عنہ مستجاب الدعوات تھے کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دعا دی تھی:
«اللهم استجب لسعد» [رواه الطبراني بطريق الشعبي]
اے اللہ! سعد جب دعا کرے تو اس کی دعا قبول فرما۔
➎ حضر اور سفر میں قرأت کا کرنا مشروع ہے۔
➏ اگر کسی سردار کی خلیفہ کے پاس شکایت آئے تو اسے معزول کرنا جائز ہے۔
➐ اس حدیث سے تحقیق کرنا بھی ثابت ہوا کیونکہ سعد رضی اللہ عنہ جہاں کے امیر تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہاں کے لوگوں کو بھیج کر تحقیق کروائی۔
➑ ظالم پر بددعا کرنا بھی جائز ہوا جب کہ اس سے دین میں نقصان ہو۔
اسی باب کے ذیل میں امام بخاری رحمہ اللہ نے ایک اور حدیث کا ذکر فرمایا:دیکھئیے: حدیث صحیح بخاری [757]
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول، حدیث\صفحہ نمبر: 191   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 803  
´بعد کی دونوں رکعتیں ہلکی پڑھنے کا بیان۔`
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ نے سعد رضی اللہ عنہ سے کہا: لوگوں (یعنی اہل کوفہ) نے آپ کی ہر چیز میں شکایت کی ہے حتیٰ کہ نماز کے بارے میں بھی، سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں پہلی دونوں رکعتیں لمبی کرتا ہوں اور پچھلی دونوں رکعتیں مختصر پڑھتا ہوں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کے طریقہ نماز کی) پیروی کرنے میں کوتاہی نہیں کرتا اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے آپ سے یہی توقع تھی۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 803]
803۔ اردو حاشیہ:
امام بخاری رحمہ اللہ کا اس حدیث سے استدلال یہ ہے کہ نماز کی ہر رکعت میں قرأت واجب ہے۔ دیکھئے: «باب وجوب القرأت الامام والماموم فى الصلواة كلها . . . الخ» [سنن ابی داود حديث 755]
اس سے پچھلی دو رکعتو ں میں پہلی دو رکعتوں کے مقابلے میں تخفیف کا اثبات ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 803   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.