الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: سجود قرآن کے مسائل
The Book of Prostration During The Recitation of The Quran.
8. بَابُ مَنْ سَجَدَ لِسُجُودِ الْقَارِئِ:
8. باب: سننے والا اسی وقت سجدہ کرے جب پڑھنے والا کرے۔
(8) Chapter. Whoever prostrated with the prostration of the reciter (of the Quran).
حدیث نمبر: Q1075
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
وقال ابن مسعود لتميم بن حذلم وهو غلام فقرا عليه سجدة فقال: اسجد فإنك إمامنا فيها.وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ لِتَمِيمِ بْنِ حَذْلَمٍ وَهُوَ غُلَامٌ فَقَرَأَ عَلَيْهِ سَجْدَةً فَقَالَ: اسْجُدْ فَإِنَّكَ إِمَامُنَا فِيهَا.
‏‏‏‏ اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے تمیم بن حذلم سے کہا کہ وہ لڑکا تھا اس نے سجدے کی آیت پڑھی سجدہ کر۔ کیونکہ تو اس سجدے میں ہمارا امام ہے۔

حدیث نمبر: 1075
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا مسدد، قال: حدثنا يحيى، حدثنا عبيد الله، قال: حدثني نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما، قال:" كان النبي صلى الله عليه وسلم يقرا علينا السورة فيها السجدة فيسجد ونسجد حتى ما يجد احدنا موضع جبهته".(مرفوع) حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْنَا السُّورَةَ فِيهَا السَّجْدَةُ فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ حَتَّى مَا يَجِدُ أَحَدُنَا مَوْضِعَ جَبْهَتِهِ".
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبیداللہ عمری نے بیان کیا کہا کہ ہم سے نافع نے بیان کیا ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری موجودگی میں آیت سجدہ پڑھتے اور سجدہ کرتے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (ہجوم کی وجہ سے) اس طرح سجدہ کرتے کہ پیشانی رکھنے کی جگہ بھی نہ ملتی جس پر سجدہ کرتے۔

Narrated Ibn `Umar: When the Prophet recited a Sura that contained the prostration he would prostrate and we would do the same and some of us (because of the heavy rush) could not find a place for prostration.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 19, Number 181


   صحيح البخاري1079عبد الله بن عمريسجد ونسجد معه حتى ما يجد أحدنا مكانا لموضع جبهته
   صحيح البخاري1076عبد الله بن عمريسجد ونسجد معه فنزدحم حتى ما يجد أحدنا لجبهته موضعا يسجد عليه
   صحيح البخاري1075عبد الله بن عمريسجد ونسجد حتى ما يجد أحدنا موضع جبهته
   صحيح مسلم1295عبد الله بن عمريسجد ونسجد معه حتى ما يجد بعضنا موضعا لمكان جبهته
   سنن أبي داود1412عبد الله بن عمريسجد ونسجد معه حتى لا يجد أحدنا مكانا لموضع جبهته
   سنن أبي داود1413عبد الله بن عمريقرأ علينا القرآن فإذا مر بالسجدة كبر وسجد وسجدنا
   بلوغ المرام276عبد الله بن عمريقرا علينا القران فإذا مر بالسجدة كبر وسجد وسجدنا معه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 276  
´سجود سہو وغیرہ کا بیان`
‏‎‍ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے قرآن مجید کی تلاوت فرماتے تھے۔ جب آیت سجدہ پر سے گزرتے تو اللہ اکبر کہ کر سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی سجدہ کرتے۔
ابوداؤد نے اسے کمزور سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 276»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في الرجل يسمع السجده وهو راكب، حديث:1413.* عبدالله بن عمر العمري ضعيف لكنه حسن الحديث عن نافع.»
تشریح:
1. امام حاکم نے اس روایت کو عبیداللہ عمری کے حوالے سے نقل کیا ہے جسے انھوں نے ثقہ کہا ہے‘ اور اس حدیث کے متعلق وہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث شیخین (بخاری و مسلم) کی شرط پر ہے۔
اور ابوداود کی روایت جسے متن میں بیان کیا گیا ہے عبداللہ اکبر کی ہے‘ وہ ضعیف راوی ہے۔
مستدرک حاکم کی روایت جسے امام حاکم نے کہا ہے کہ یہ حدیث شیخین کی شرط پر ہے اس میں تکبیر کا ذکر نہیں ہے۔
غالباً اسی وجہ سے علامہ البانی رحمہ اللہ نے مذکورہ روایت کی بابت لکھا ہے کہ اس میں تکبیر کا ذکر منکر ہے۔
تکبیر کے بغیر مذکورہ روایت صحیح ہے جیسا کہ امام حاکم نے بھی تکبیر کے بغیر والی روایت ہی کو صحیح قرار دیا ہے۔
2. سجدۂ تلاوت بھی سجدۂ نماز ہی کی طرح ہے‘ لہٰذا افضل یہ ہے کہ آدمی سیدھا کھڑا ہو کر پھر سجدے کے لیے جھکے اور سات اعضاء پر سجدہ کرے۔
اور اگر اٹھ کر سیدھا کھڑے ہوئے بغیر‘ بیٹھے بیٹھے ہی سجدہ کر دے تو بھی جائز ہے۔
سجدے کو جاتے اور سجدے سے سر اٹھاتے وقت اللہ اکبر کہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ نماز میں ہر دفع نیچے جھکتے اور اوپر اٹھتے وقت اللہ اکبر کہتے تھے‘ جب سجدے سے سر اٹھاتے تو بھی اللہ اکبر کہتے۔
(سنن النسائي‘ التطبیق‘ حدیث:۱۱۵۰‘ ۱۱۵۱) حضرت ابوہریرہ اور کئی دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی احادیث میں اسی طرح بیان کیا گیا ہے۔
چونکہ سجدۂ تلاوت بھی نماز کی طرح ہے اور دلائل سے یہی ظاہر ہوتا ہے‘ لہٰذا اس کے لیے بھی اللہ اکبر کہا جائے لیکن نماز سے باہر سجدہ کرنے کی صورت میں صرف سجدے کے آغاز میں اللہ اکبر کہنا مروی ہے اور یہی طریقہ معروف ہے جیسا کہ مذکورہ روایت میں ہے۔
نماز کے علاوہ سجدے سے سراٹھاتے وقت اللہ اکبر اور بعد میں سلام پھیرنا مروی نہیں۔
3.بعض اہل علم کا موقف ہے کہ سجدے کو جاتے ہوئے اللہ اکبرکہے اور فارغ ہو کر سلام پھیرے۔
لیکن اس موقف کے حاملین کے پاس کوئی صحیح دلیل نہیں ہے‘ اس لیے سجدہ کو جاتے ہوئے اللہ اکبر اور فراغت کے بعد سلام کہنا ضروری نہیں‘ ہاں اگر کوئی دیگر عمومات سے استدلال کرتے ہوئے صرف جواز کو اپناتا ہے اور تکبیر وغیرہ کہہ لیتا ہے تو شرعاً کوئی حرج نہیں۔
واللّٰہ أعلم۔
سجدۂ تلاوت قاری اور سامع (پڑھنے اور سننے والے) کے لیے سنت ہے۔
اگر قاری سجدہ کرے تو سامع کو بھی قاری کی اتباع میں سجدہ کرنا چاہیے۔
4.افضل اور اولیٰ یہی ہے کہ سجدۂ تلاوت باوضو اور قبلہ رو ہو کر کیا جائے۔
5.سجدۂ تلاوت کی معروف دعا «سَجَدَ وَجْھِيَ لِلَّذِيْ خَلَقَہُ وَ صَوَّرَہُ وَ شَقَّ سَمْعَہُ وَ بَصَرَہُ‘ تَبَارَکَ اللّٰہُ أَحْسَنُ الْخَالِقِینَ» (صحیح مسلم‘ صلاۃ المسافرین‘ حدیث:۷۷۱) کا سجدۂ نماز میں پڑھنا تو صحیح ثابت ہے مگر سجدۂ قرآن میں اس کا پڑھنا صحیح سند سے ثابت نہیں۔
تاہم ایک دوسری دعا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صحیح سند کے ساتھ مروی ہے‘ وہ یہ ہے: «اَللّٰھُمَّ اکْتُبْ لِي بِھَا عِنْدَکَ أَجْرًا‘ وَضَعْ عَنِّي بِھَا وِزْرًا وَاجْعَلْھَا لِي عِنْدَکَ ذُخْرًا‘ وَتَقَبَّلْھَا مِنِّي کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ عَبْدِکَ دَاوُدَ» (جامع الترمذي‘ الجمعۃ‘ باب ماجاء مایقول في سجود القرآن‘ حدیث:۵۷۹‘ وسنن ابن ماجہ ‘ حدیث: ۱۰۵۳‘ وصحیح ابن خزیمۃ‘ حدیث:۵۶۲‘ ۵۶۳) حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے حسن قرار دیا ہے۔
(فتوحات ربانیہ: ۲ /۲۷۶) نیز امام ابن خزیمہ‘ حاکم‘ ابن حبان‘ شیخ احمد شاکر اور شیخ البانی رحمہم اللہ نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے‘ لہٰذا اس دعا کو سجدۂ تلاوت میں پڑھنا چاہیے۔
(مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: سنن ابوداود (اُردو) مطبوعہ دارالسلام) جلد دوم‘ حدیث:۱۴۱۴ کے فوائد۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 276   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1412  
´سوار یا وہ شخص جو نماز میں نہ ہو سجدے کی آیت سنے تو کیا کرے؟`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سورۃ پڑھ کر سناتے (ابن نمیر کی روایت میں ہے) نماز کے علاوہ میں (آگے یحییٰ بن سعید اور ابن نمیر سیاق حدیث میں متفق ہیں)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (سجدہ کی آیت آنے پر) سجدہ کرتے، ہم بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہم میں سے بعض کو اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ نہ مل پاتی ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب سجود القرآن /حدیث: 1412]
1412. اردو حاشیہ:
➊ حافظ ابن حجر ؒنے فتح الباری میں طبرانی کے حوالے سے ذکر کیا ہے۔ کہ اذدحام کی وجہ سے اگر کسی کو سجدہ کرنے کی جگہ نہ ملتی۔ تو وہ اپنے ساتھی کی کمر پر ہی سجدہ کرلیتا۔ [فتح الباري:723/2]
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں جب قاری اور سامع نماز میں نہ ہوں۔ تو ان دونوں کا آپس میں ربط ضروری نہیں۔ خواہ کوئی لمبا سجدہ کرے۔ اور دوسرا مختصر ایک پہلے اٹھ جائے۔ اور دوسرا بعد میں اس طرح اگر پڑھنے والا سجدہ نہ بھی کرے۔ تو سننے والا کرسکتا ہے۔ با وضو ہو یا بے وضو مرد ہو عورت یا بچہ۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 1412   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1075  
1075. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ ہمارے سامنے جب وہ سورت تلاوت کرتے جس میں سجدہ ہوتا تو آپ خود بھی سجدہ کرتے اور ہم بھی سجدہ کرتے تھے یہاں تک کہ بھیڑ کی وجہ سے بعض لوگوں کو پیشانی رکھنے کی بھی جگہ نہیں ملتی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1075]
حدیث حاشیہ:
(1)
ممکن ہے امام بخاری ؒ کا رجحان اس طرف ہو کہ جب قاری سجدہ کرے تو سامع کو سجدہ کرنا چاہیے، جیسا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کے اثر سے معلوم ہوتا ہے۔
اس سلسلے میں ایک مرفوع روایت بھی پیش کی جاتی ہے کہ ایک لڑکے نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آیت سجدہ تلاوت کی، پھر وہ رسول اللہ ﷺ کا انتظار کرنے لگا کہ آپ کب سجدہ کرتے ہیں، جب آپ نے سجدہ نہ کیا تو عرض کرنے لگا:
اس آیت میں سجدہ ضروری نہیں ہے؟ آپ نے فرمایا:
کیوں نہیں لیکن تو اس سلسلے میں امام ہے، اگر تو سجدہ کرتا ہے تو ہم بھی کرتے۔
اسے ابن ابی شیبہ نے بیان کیا ہے۔
اس کے سب راوی ثقہ ہیں لیکن یہ روایت مرسل ہے۔
(2)
اس سلسلے میں جمہور کا موقف یہ ہے کہ سننے والے کو ہر حالت میں سجدہ کرنا چاہیے، خواہ پڑھنے والا سجدہ کرے یا نہ کرے۔
وہ بے وضو ہو یا نابالغ یا عورت ہو، بہرحال آیت سجدہ سننے والے کو چاہیے کہ وہ سجدہ کرے۔
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی شرح تراجم بخاری میں لکھتے ہیں:
اس مسئلے میں مختلف مذاہب ہیں:
بعض حضرات کے نزدیک سننے والے پر سجدۂ تلاوت واجب ہے، خواہ پڑھنے والا کرے یا نہ کرے، خواہ سننے والے کے کان میں اتفاقاً آیت سجدہ کی آواز پڑ جائے یا قصداً اسے سماعت کرے، لیکن بعض حضرات کہتے ہیں کہ جب تلاوت کرنے والا آیت سجدہ پڑھے تو سننے والا اس وقت سجدہ کرنے کا پابند ہو گا جب وہ سننے کا ارادہ کرے۔
اتفاقاً کان میں آواز پڑ جانے سے سجدہ ضروری نہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1075   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.